پاکستان میں حساس معلومات کے تحفظ کے لیے بنایا گیا ’پہلا اے آئی کلاؤڈ‘ کیا ہے؟

ڈیٹا والٹ پاکستان نے حال ہی میں ٹیلی نار پاکستان کے اشتراک سے پاکستان کے پہلے خود مختار آرٹیفیشل انٹیلی جنس کلاؤذ کو لانچ کیا ہے۔ ڈیٹا والٹ پاکستان کے مطابق کراچی میں قائم کیے گئے اس ڈیٹا سینٹر سے کاروباری ادارے، حکومتی محکمے اور ٹیلی کام کمپنیاں استفادہ کر سکتی ہیں اور اپنے حساس ڈیٹا کو محفوظ بنا سکتی ہیں۔

from BBC News اردو https://ift.tt/DuPRy2N

جنوبی ایشیا میں ترکی کے بڑھتے اثر و رسوخ پر انڈیا کو تشویش لیکن وہ اس سے نمٹنے کے لیے کیا اقدامات کر رہا ہے؟

انڈیا کے حریف پاکستان کے لیے ترکی کی حمایت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں اور اب ترکی نے بنگلہ دیش، نیپال، سری لنکا اور مالدیپ جیسے ممالک سے بھی تعلقات مضبوط کرنا شروع کر دیے ہیں، جو انڈیا کے لیے تشویش کا باعث ہے۔

from BBC News اردو https://ift.tt/6M7kFlT

27ویں آئینی ترمیم: کیا اب عدلیہ کو عدلیہ سے ہی خطرہ ہے؟

پاکستان کی عدالتی تاریخ سیاسی مداخلتوں، آئینی بحرانوں، اور انتظامیہ کے اختیارات پر قابو پانے کی کوششوں سے بھری پڑی ہے۔

from BBC News اردو https://ift.tt/z7nRD6G

چینی کمپنی کی طرف سے چھاپے گئے نیپال کے 100 روپے کے نئے نوٹ پر انڈیا برہم

انڈیا کے اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ سرحدی تنازعات نہ تو ڈھکے چھپے ہیں اور نہ نئے۔ لیکن ایسی خبروں میں زیادہ تر چین اور پاکستان کا نام آتا ہے۔ تاہم حالیہ کشیدگی اس وقت سامنے آئی ہے جب نیپال نے اپنے نئے 100 روپے کے بینک نوٹ کا اجرا کیا۔

from BBC News اردو https://ift.tt/Tjn3ZIL

متعدد مذاہب اور سلطنتوں کا حصہ رہنے والا سندھ انڈیا کا حصہ کیوں نہ بنا؟

بانی پاکستان محمد علی جناح نے اپنے 14 نکات میں سندھ کو بمبئی سے الگ کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ مسلمانوں کے مطالبے پر برطانوی حکومت نے 1936 میں سندھ کو بمبئی سے علیحدہ کر کے الگ صوبے کا درجہ دیا۔ سنہ 1947 میں قیام پاکستان کے وقت سندھ کو مسلم اکثریتی صوبہ ہونے کی وجہ سے پاکستان کا حصہ بنا دیا گیا۔

from BBC News اردو https://ift.tt/i9cZHrm

’انڈین کرکٹ کا حال بہت گھمبیر ہے‘: جنوبی افریقہ 25 برس بعد انڈیا میں ٹیسٹ سیریز جیتنے میں کامیاب

انڈین کرکٹ ٹیم گذشتہ 12 مہینوں میں اپنے ہی ملک میں دو ٹیسٹ سیریز ہار چکی ہے۔ یہی ٹیم اس سے قبل 12 برسوں تک اپنے ہوم گراؤنڈز میں ناقابلِ شکست رہی تھی۔

from BBC News اردو https://ift.tt/qVlgYKF

متعدد مذاہب اور سلطنتوں کا حصہ رہنے والا سندھ انڈیا کا حصہ کیوں نہ بنا؟

بانی پاکستان محمد علی جناح نے اپنے 14 نکات میں سندھ کو بمبئی سے الگ کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ مسلمانوں کے مطالبے پر برطانوی حکومت نے 1936 میں سندھ کو بمبئی سے علیحدہ کر کے الگ صوبے کا درجہ دیا۔ سنہ 1947 میں قیام پاکستان کے وقت سندھ کو مسلم اکثریتی صوبہ ہونے کی وجہ سے پاکستان کا حصہ بنا دیا گیا۔

from BBC News اردو https://ift.tt/VYGgv2c

لڑکی کے بال زبردستی کاٹنے کی وائرل ویڈیو: ’مجھے دھمکی دی کہ دوبارہ نظر آئی تو پستول سے ماریں گے‘

پاکستان میں گذشتہ روز ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک مرد اپنے دائیں ہاتھ میں قینچی پکڑ کر بے دردی کے ساتھ ایک لڑکی کے بال کاٹ رہا ہے اور قریب موجود کوئی بھی شخص انھیں نہیں روک رہا۔

from BBC News اردو https://ift.tt/XVxjKCr

متحدہ عرب امارات اور اس کے حکمران القاعدہ سمیت شدت پسند گروہوں کے ’پروپیگنڈے‘ کا ہدف کیوں؟

کئی ایسے معاملات ہیں جس کی وجہ سے متحدہ عرب امارات نے جہادی گروہوں کو ناراض کیا ہے جیسا کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی بحالی اور ایسے سیاسی ایجنڈے کی حمایت جو، شدت پسند گروہوں کے مطابق، اسلامی نظریات سے مطابقت نہیں رکھتا۔

from BBC News اردو https://ift.tt/L3x4zW6

19 بچوں اور خواتین کے قتل، ریپ اور آدم خوری پر سزائے موت پانے والا ملزم 20 برس بعد کیسے رہا ہوا؟

یہ کیس دسمبر 2006 کا ہے جب پولیس نے دہلی کے نواحی شہر نوئیڈا میں ایک بنگلے کی نشاندہی کی گئی جہاں خواتین اور بچوں کو قتل اور ٹکڑے ٹکڑے کیا گیا تھا جبکہ کچھ پر مبینہ طور پرریپ کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

from BBC News اردو https://ift.tt/3R7nWNF

سمندری میں پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے والے محمد آصف کا ٹی ایل پی اور فوج سے کیا تعلق تھا؟

اپنی ہلاکت سے قبل محمد آصف روپوش تھے اور اس دوران سوشل میڈیا پر انھوں نے فوج کا حصہ ہونے کی تصدیق کی تھی۔ اس دوران بی بی سی اردو کی بھی ان سے گفتگو ہوئی تھی۔

from BBC News اردو https://ift.tt/edjJ3Eo

پاکستان زمبابوے کو شکست دے کر سہ فریقی سیریز کے فائنل میں:’عثمان طارق نے مخالف بلے بازوں کی نیندیں اڑا دیں‘

راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں زمبابوے کی پوری ٹیم پاکستان کے 196 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 126 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔ یاد رہے کہ گس سیریز میں پاکستان اب تک زمبابوے کو دو جبکہ سری لنکا کو ایک میچ میں شکست دے چکا ہے

from BBC News اردو https://ift.tt/zx7qkgu

’جب میں 16 سال کی تھی، سی آئی اے نے مجھ پر دماغی کنٹرول کے تجربات کیے تھے‘

لانا پونٹنگ ان ہزاروں لوگوں میں سے ایک بن گئیں جنہیں سی آئی اے کی دماغی کنٹرول سے متعلق خفیہ تحقیقات کے حصے کے طور پر تجربات کا نشانہ بنایا گیا۔

from BBC News اردو https://ift.tt/qUlErbP

’گوبھی کے کھیت‘ کی وہ تصویر جس نے ہولناک ہندو مسلم فسادات کی یاد تازہ کر دی

ہہار کے انتخابات میں سیاسی بحث کے دوران ’گوبھی کی کاشت‘ کے مسئلے نے اس خوفناک فساد کی یادیں تازہ کر دی ہیں جس نے اس علاقے میں مساوات کو یکسر تبدیل کر دیا۔ بہار میں کئی دنوں تک جاری رہنے والے فسادات میں سب سے ہولناک واقعہ لوگان گاؤں میں ہونے والا قتل عام تھا۔

from BBC News اردو https://ift.tt/KChxpaU

جاسوسی سے جنگل میں موت تک: برطانوی جاسوس جس کی زندگی جیمز بانڈ کے کردار کی تخلیق کی بنیاد بنی

سڈنی رائلی برطانیہ کے بہترین جاسوسوں میں سے ایک تھے جنھیں سوویت یونین میں جاسوسی کرنے کے لیے بھیجا گیا تھا اور انھیں روس میں قید کے دوران قتل کر دیا گیا۔

from BBC News اردو https://ift.tt/gFQzomW

فاطمہ بوش: بینکاک میں آرگنائزر کے خلاف احتجاج کرنے والی حسینہ مِس یونیورس بن گئیں

چند روز قبل مس یونیورس آرگنائیزیشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر نوات اِتسرا گریسل نے مس میکسیکو فاطمہ بوش کو سب کے سامنے ’ڈمی‘ قرار دیا تھا اور وضاحت دینے پر سکیورٹی کو بلوا کر انھیں چپ رہنے کے لیے کہا گیا۔

from BBC News اردو https://ift.tt/rAjuEOz

’محض سکرین شاٹس کی بنیاد پر فیصلہ دیا گیا‘: توہینِ مذہب کے الزام میں سزائے موت پانے والے چار افراد بری، فوری رہائی کا حکم

دور رکنی بینچ کے سربراہ جسٹس جواد حسن نے سزائے موت کے فیصلے کی دستاویز کو دیکھتے ہوئے ریمارکس دیے کہ محض وٹس ایپ گروپ کے سکرین شاٹس عدالت میں پیش کیے گئے اور عدالت نے ان سکرین شارٹس کی بنیاد پر ہی ان چار افراد کی زندگیوں کا فیصلہ کردیا۔

from BBC News اردو https://ift.tt/msGwAQI

’کرکٹرز ہاتھ نہیں ملاتے لیکن یہ ساتھ کھڑے ہیں‘: دبئی ایئر شو میں پاکستان اور انڈین فضائیہ کے افسران کی تصاویر پر بحث

ان تصاویر کے مستند ہونے سے متعلق بی بی سی نے پاکستان ایئر فورس کے ترجمان کو پیغام بھیجا، جنھوں نے تصدیق کی ہے کہ انڈین ایئر فورس اور نیوی کے افسران جے ایف 17 تھنڈر طیارے کے سامنے تصاویر اور سیلفیاں بنواتے رہے۔

from BBC News اردو https://ift.tt/AkHsmvU

’ایک عورت تمام سکھ خواتین کی نمائندگی نہیں کرتی‘: انڈین خاتون سربجیت کور کی شادی اور غیر شادی شدہ خواتین کو پاکستان نہ بھیجنے کا فیصلہ

شیخوپورہ کے جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے دیے گئے ایک بیان کے مطابق سربجیت کور نے پاکستان آمد کے بعد اپنی مرضی سے اسلام قبول کیا اور ناصر حسین نامی پاکستانی شہری سے شادی کر لی۔

from BBC News اردو https://ift.tt/HbiIPCy

ایف 16 طیارے، چینی بکتر بند گاڑیاں اور روسی جہاز: کیا وینزویلا کی فوج ممکنہ امریکی حملے کا جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے؟

امریکہ وینزویلا کے ساحل کے قریب دنیا کے سب سے بڑے اور جدید ترین طیارہ بردار بحری جہاز کو تعینات کر کے اپنے ارادوں کے بارے میں ابہام برقرار رکھ رہا ہے لیکن ایسا لگتا ہے کہ وینزویلا پہلے ہی کسی حملے کی تیاری کر رہا ہے۔

from BBC News اردو https://ift.tt/jxTGgoE

’ایسا مالیاتی نظام جو دنیا نے کبھی نہیں دیکھا‘: امریکہ اور برطانیہ جیسے ممالک میں چین ’سینکڑوں ارب ڈالر‘ کیوں خرچ کر رہا ہے؟

بی بی سی کو نئے اعداد و شمار تک رسائی ملی ہے جس سے پتا چلتا ہے کہ کس طرح چینی ریاست کا پیسہ امیر ممالک میں بے دریغ خرچ ہو رہا ہے اور چینی ادارے امریکہ، یورپ، مشرق وسطیٰ اور آسٹریلیا میں اثاثے خرید رہے ہیں۔

from BBC News اردو https://ift.tt/eoESBqQ

’نظر انداز کیے جانے کا احساس انتقام کو جنم دے سکتا ہے‘: کیا موبائل فون کا استعمال آپ کے رشتے خراب کر رہا ہے؟

ہم سب یہ جانتے ہیں کہ ہمارے فون کا استعمال ہمارے تعلقات کے لیے اچھا نہیں ہے مگر اس کے باوجود بھی ہم دن میں درجنوں بار موبائل فون اپنے ہاتھ میں لے کر بیٹھے ہوتے ہیں۔

from BBC News اردو https://ift.tt/daS9mnC

’یہ وہ کمرا ہے جہاں میرا خاندان قتل کیا گیا‘: 20 برس قبل عراق کےعلاقے حدیثہ میں شہریوں کی ہلاکت اور امریکی فوجیوں کے متضاد بیانات

20 سال بعد بی بی سی کی تحقیقات میں ایسے شواہد سامنے آئے ہیں جن سے معلوم ہوتا ہے کہ صفا کے اہل خانہ کے قتل میں جو دو فوجی اہلکار ملوث تھے ان پر کبھی مقدمہ ہی نہیں چلایا گیا۔

from BBC News اردو https://ift.tt/bfpLtXx

’سینے سے بھاری بوجھ اُتر گیا‘: کیا چھاتی کا سائز بڑھانے والے بریسٹ امپلانٹس صحت کے لیے خطرناک ہیں؟

کیا آپ جانتے ہیں کہ بریسٹ امپلانٹس بنتے کیسے ہیں اور آپ کے جسم میں کیسے لگائے جاتے ہیں؟

from BBC News اردو https://ift.tt/kAYt69y

شیخ حسینہ کو سزائے موت کا بنگلہ دیش کے لیے مطلب کیا ہے؟

بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے آئندہ برس فروری میں عام انتخابات کا بھی اعلان کر رکھا ہے۔ تاہم شیخ حسینہ کو سنائے جانے والے فیصلے سے ایک روز قبل اُن کے صاحبزادے سجیب واجد نے روئٹرز کو بتایا تھا کہ اگر عوامی لیگ پر سے پابندی نہ اُٹھائی گئی یا اُن کے خلاف کوئی سخت فیصلہ آیا تو اُن کی جماعت ان انتخابات کا راستہ روکے گی۔

from BBC News اردو https://ift.tt/5JZQcEI

’یہ وہ جہاز ہے جو کبھی تباہ نہیں ہوتا‘: ترکی کا سی 130 طیارہ کیسے تباہ ہوا؟ قیاس آرائیاں اور سوالات

فضلہ کہتے ہیں کہ چوں کہ ان طیاروں کی قیمت بہت بڑھ گئی ہے۔ اسی لیے بعض ممالک ان طیاروں کی سکیورٹی پر سمجھوتہ کر کے اُنھیں دیر تک استعمال کرتے رہتے ہیں۔

from BBC News اردو https://ift.tt/4ognqkc

طالبان کا پاکستان پر تجارتی انحصار کم کرنے کا اعلان: ’تعلقات خرابی کی اس نہج تک پہنچ گئے جہاں مفاہمت مشکل ہے‘

اپنی تقریر میں طالبان حکومت کے نائب وزیرِ اعظم عبدالغنی برادر نے تاجر برادری کو تجارت کے متبادل راستے تلاش کرنے کی ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان اپنے پڑوسی پاکستان کے ساتھ 'تجارتی لین دین بند' کرے گا۔

from BBC News اردو https://ift.tt/xwc9AkO

ڈمپل کپاڈیا سے عامر خان تک، وہ معروف انڈین شخصیات جن کے رشتہ دار پاکستان میں رہتے ہیں

جس زمانے میں فیصل کپاڈیا کا گانا، چنی بھائی کپاڈیا نے سنا تھا اور ان سے بالی وڈ کا وعدہ کیا تھا، اسی زمانے میں ایک اور فیصل، بالی وڈ جا کر اپنی قسمت آزما رہا تھا۔

from BBC News اردو https://ift.tt/DxObcV6

’جب دو طرفہ سیریز جیتنا ہی آپ کے لیے قابلِ فخر ہو‘: شہباز شریف کی ٹویٹ اور انڈین کمنٹیٹر کا ’طنز‘ جس پر پاکستانی خفا ہیں

شہباز شریف کی ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے آکاش چوپڑہ نے لکھا کہ ’جب دوطرفہ سیریز جیتنا ہی صرف آپ کے لیے قابلِ فخر لمحہ ہو۔‘

from BBC News اردو https://ift.tt/W0phfr8

’خواتین اور بچوں کو مارنے کے الگ الگ ریٹ‘: بوسنیائی جنگ میں ’سنائپر سیاحت‘ اور ’انسانی شکار‘ کے انکشافات نے یورپ کو ہلا دیا

واضح رہے کہ ’انسانی شکاریوں‘ کے بارے میں اس نوعیت کے الزامات گذشتہ برسوں میں متعدد بار سامنے آتے رہے ہیں۔ لیکن گوازینی کے جمع کیے گئے شواہد میں بوسنیا کی فوج کے ایک انٹیلی جنس افسر کی گواہی بھی شامل ہے۔

from BBC News اردو https://ift.tt/zMTpFjV

153 فلسطینیوں کو جوہانسبرگ پہنچانے والی ’پراسرار فلائٹ‘ جس پر جنوبی افریقہ کے صدر بھی حیران ہیں

صدر رامافوسا کے مطابق اس گروپ کو ’کسی طرح پراسرار طریقے سے ایک طیارے میں سوار کرا دیا گیا جو نیروبی سے گزرا‘ اور جنوبی افریقہ کے لیے روانہ ہوا۔

from BBC News اردو https://ift.tt/vWCdqQV

پشتون تحفظ موومنٹ کے نمائندے امن جرگے سے لاپتہ: ’جس نے بھی یہ کیا ہے اس نے ہماری پشتون روایات توڑی ہیں، وہ امن کا دشمن ہے‘

پاکستان تحریک انصاف کے امن جرگے میں شرکت کرکے واپس جانے والے پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے نمائندے گذشتہ روز سے لاپتہ ہیں۔ صوبائی حکومت کا کہنا ہے کہ اس بارے میں رابطے کیے جا رہے ہیں۔

from BBC News اردو https://ift.tt/tHOwKv3

سپریم کورٹ کے دو سینیئر ججوں کے استعفوں کے بعد عدلیہ کی آزادی پر بحث: 27 ویں آئینی ترمیم اور وفاقی آئینی عدالت کا قیام اعلیٰ عدلیہ کو کیسے متاثر کرے گا؟

پاکستان میں پہلی وفاقی آئینی عدالت قائم کر دی گئی ہے۔ عدلیہ کے حوالے سے پاکستان کے آئین میں کی گئی نئی ترامیم اعلیٰ عدلیہ کی آزادی کو کیسے متاثر کریں گی اور کیا سپریم کورٹ اب حکومت کی تابع ہو کر رہ جائے گی؟

from BBC News اردو https://ift.tt/OajwMum

تیل اور چاندی کے بیوپاری: دنیا کے امیر ترین افراد میں شمار ہونے والے ’سِلور گینگسٹرز‘ جن کا تعلق سعودی شاہی خاندان سے بھی تھا

ہیرالڈسن کے 14 بچے تھے، جن میں سے تین چاندی کی قیمتوں میں ہیرا پھیری کرنے سے متعلق ایک مالی سکینڈل میں ملوث تھے۔ انھوں نے چاندی کے اتنے ذخائر جمع کر رکھے تھے جتنے شاید بہت سے ممالک کے پاس بھی نہیں تھے۔

from BBC News اردو https://ift.tt/EnB7Hgc

’سرکاری ڈرائیور کے اکاؤنٹ سے چار ارب کا لین دین‘: پاکستانی والدین میڈیکل کالجوں میں داخلے کے مبینہ فراڈ کا شکار کیسے ہوئے؟

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے اینٹی کرپشن سرکل نے میڈیکل کالجز میں داخلے کا جھانسہ دے کر کروڑوں کی رقم ہتھیانے والے ایک ملزم کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے جو ان کے مطابق پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل میں بطور ڈرائیور تعینات تھے۔

from BBC News اردو https://ift.tt/LxXvaP4

طالبان کا پاکستان پر تجارتی انحصار کم کرنے کا اعلان: ’تعلقات خرابی کی اس نہج تک پہنچ گئے جہاں مفاہمت مشکل ہے‘

اپنی تقریر میں طالبان حکومت کے نائب وزیرِ اعظم عبدالغنی برادر نے تاجر برادری کو تجارت کے متبادل راستے تلاش کرنے کی ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان اپنے پڑوسی پاکستان کے ساتھ 'تجارتی لین دین بند' کرے گا۔

from BBC News اردو https://ift.tt/kTLIZBA

اسلام آباد کچہری کے باہر خودکش حملہ: ’انسانی اعضا بکھرے ہوئے دیکھے جن میں مبینہ حملہ آور کا سر بھی شامل تھا‘

پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں منگل کے دن ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز کورٹ کے باہر ہونے والے ایک خودکش حملے کے نتیجے میں کم از کم 12 افراد ہلاک جبکہ 27 زخمی ہوئے ہیں۔

from BBC News اردو https://ift.tt/4mrDga8

بلینڈڈ ونگز: آزمائشی پرواز میں طیارے کی تباہی کے بعد 100 سال قبل ترک کیا گیا خواب کیا اب پورا ہونے کے قریب ہے؟

بلینڈڈ ونگز یا ملے جلے پروں والے طیارے کا تصور نیا نہیں ہے کہ جن میں جہاز کا دھڑ اور پر ایک ہی ساخت میں مدغم ہوں۔ لیکن یہ انقلابی ڈیزائن اب مسافر بردار طیاروں کے لیے ایک قابلِ عمل تصور بننے کے قریب ہے۔

from BBC News اردو https://ift.tt/048ZyTF

’چیونٹیوں کا خوف‘ اور خودکشی: ’میں ان چیونٹیوں کے ساتھ نہیں رہ سکتی، بچے کا خیال رکھنا‘

ایک اندازے کے مطابق دنیا بھر میں سات سے نو فیصد لوگوں کو کسی نہ کسی قسم کا فوبیا ہے۔ یہ کہنا مشکل ہے کہ کتنے لوگوں کو فوبیا ہے کیونکہ بہت سے لوگ مدد نہیں لیتے یا نہیں جانتے کہ وہ جس خوف کا سامنا کر رہے ہیں وہ ایک فوبیا ہے۔

from BBC News اردو https://ift.tt/D83FVCr

27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے بعد پاکستان کے عدالتی نظام میں کیا تبدیلیاں آئیں گی؟

اس سے قبل وزیرِ اعظم شہباز شریف کی حکومت نے ہی آئین میں 26ویں ترمیم متعارف کروائی تھی جس کے تحت سپریم کورٹ میں جسٹس امین الدین کی سربراہی میں ایک آئینی بین تشکیل دیا گیا تھا۔

from BBC News اردو https://ift.tt/jRveE34

’میرے والدین بلیک سپرم ڈونر چاہتے تھے لیکن جب میں پیدا ہوئی تو میری رنگت دیکھ کر وہ حیران رہ گئے‘

یونیورسٹی کالج لندن ہسپتال کے شعبہ امراض نسواں اور تولیدی ادویات کے ماہر ڈاکٹر ڈیمیٹریوس ماوریلوس نے بی بی سی کو بتایا کہ 1978 میں جب سے آئی وی ایف شروع ہوا ہے، دنیا بھر میں اس کے ذریعے ایک کروڑ سے زائد بچے پیدا ہو چکے ہیں۔

from BBC News اردو https://ift.tt/2oBnqrL

پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ: ’اصل مزہ جیت میں نہیں، اس مارجن میں ہے‘

پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے بعد سے مہمان ٹیموں کے یہاں ایک رجحان سا نظر آ رہا ہے کہ وہ یہاں دورے پہ آتے وقت اپنے بہترین وسائل پیچھے چھوڑ آتی ہیں۔

from BBC News اردو https://ift.tt/4VgFUfE

’ہنسیں، مسکرائیں یا روئیں‘: 27ویں آئینی ترمیم کے مسودے پر سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے

پاکستانی سوشل میڈیا پر اس وقت یہ معاملہ زیرِ بحث ہے کہ ملک میں 27ویں آئینی ترمیم میں نہ صرف وفاقی آئینی عدالت کا قیام بلکہ ججز کی مرضی کے بغیر ان کے تبادلوں کی بھی تجویز دی گئی ہے۔

from BBC News اردو https://ift.tt/6c3Oo9W

’یہ خاتون کون ہیں، انھوں نے 22 مرتبہ ووٹ ڈالا‘: انڈیا میں مبینہ الیکشن فراڈ جس میں برازیلین ہیئر ڈریسر کی تصویر استعمال ہوئی

لریسا کا تعلق برازیل کے شہر بیلو ہوریزونتے سے ہے اور وہ کبھی انڈیا نہیں گئی ہیں۔ اس لیے انھیں تمام معاملہ سمجھنے کے لیے گوگل کا سہارا لینا پڑا۔

from BBC News اردو https://ift.tt/ibjcDmA

پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ: ’اصل مزہ جیت میں نہیں، اس مارجن میں ہے‘

پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے بعد سے مہمان ٹیموں کے یہاں ایک رجحان سا نظر آ رہا ہے کہ وہ یہاں دورے پہ آتے وقت اپنے بہترین وسائل پیچھے چھوڑ آتی ہیں۔

from BBC News اردو https://ift.tt/qMkvzYK

’یہ خاتون کون ہیں، انھوں نے 22 مرتبہ ووٹ ڈالا‘: انڈیا میں مبینہ الیکشن فراڈ جس میں برازیلین ہیئر ڈریسر کی تصویر استعمال کی گئی

لریسا کا تعلق برازیل کے شہر بیلو ہوریزونتے سے ہے اور وہ کبھی انڈیا نہیں گئی ہیں۔ اس لیے انھیں تمام معاملہ سمجھنے کے لیے گوگل کا سہارا لینا پڑا۔

from BBC News اردو https://ift.tt/ibjcDmA

’مکمل تباہی اور ملبے کا ڈھیر‘: جنگ کے دو سال بعد بی بی سی نے غزہ میں کیا دیکھا؟

غزہ شہر کے اندر اب بھی کھڑی کچھ عمارتوں سے ہٹ کر، یہاں ان محلوں اور گلیوں کی شناخت کے لیے تقریباً کچھ بھی نہیں بچا، جہاں کبھی دسیوں ہزار لوگ رہتے تھے۔

from BBC News اردو https://ift.tt/ojkpC8W

کن پاکستانیوں کی دوہری شہریت کی منسوخی زیرِ غور ہے؟

پاکستان میں گذشتہ روز سے 27ویں آئینی ترمیم کے ذریعے دوہری شہریت کے قانون میں مجوزہ تبدیلی زیرِ بحث ہے اور اس کی حمایت و مخالفت میں کئی حلقے سرگرم دکھائی دے رہے ہیں۔

from BBC News اردو https://ift.tt/VS3aMQs

’جنسی تشدد کا نشانہ بننے کے لیے صرف غیر سفید فام ہونا کافی ہے‘: برطانیہ میں ریپ کے واقعات کے بعد ایشیائی خواتین خوف میں مبتلا

سکھ ویمن ایڈ نامی گروپ کی سربراہ سخویندر کور کا کہنا ہے کہ ان کی تنظیم کی ہیلپ لائن پر اب پہلے سے کہیں زیادہ خوفزدہ خواتین کی کالز موصول ہو رہی ہیں۔

from BBC News اردو https://ift.tt/pE1MvVo

ٹرمپ کو بھی سلیوٹ، ممدانی کو بھی سلام

چونتیس برس کے اس جوان کو سب اپنے اپنے چشمے سے دیکھ کر ’اپنا منڈہ‘ قرار دے رہے ہیں اور جنہیں ممدانی ایک آنکھ نہیں بھا رہا ان کی سمجھ بھی گڑبڑا گئی ہے۔

from BBC News اردو https://ift.tt/XJpyYwN

’گھر کے اطراف آباؤ اجداد کی قبریں ہیں، مودی آ کر دیکھ لیں‘: کیا انڈیا کے سرحدی علاقوں میں مسلمانوں کی آبادی غیر معمولی طور پر بڑھ رہی ہے؟

انڈیا کے وزیر اعظم نریندرمودی اور وزیر داخلہ امت شاہ نے پچھلے کچھ ہفتوں میں کئی بار یہ کہا ہے کہ انڈیا کے سرحدی علاقوں میں آبادی کے تناسب میں مذہبی بنیادوں پر تبدیلی واقع ہو رہی ہے۔

from BBC News اردو https://ift.tt/erIO0SZ

’مجھے لگا جیسے کوئی دوستی نہیں کرنا چاہتا‘: یونیورسٹی میں دوست بنانے اور پارٹیاں کرنے کا خواب دیکھنے والوں کی ’تنہائی‘

بہت سارے لوگ یونیورسٹی میں ان توقعات کے ساتھ آتے ہیں: اپنے دوستوں کے ساتھ رہیں گے، راتوں کو باہر جائیں گے، اپنے پسندیدہ مضمون کا مطالعہ کریں گے اور کسی نئے کھیل یا شوق میں دلچسپی لیں گے۔

from BBC News اردو https://ift.tt/pOCsZ8P

’گھر کے اطراف آباؤ اجداد کی قبریں ہیں، مودی آ کر دیکھ لیں‘: کیا انڈیا کے سرحدی علاقوں میں مسلمانوں کی آبادی غیر معمولی طور پر بڑھ رہی ہے؟

انڈیا کے وزیر اعظم نریندرمودی اور وزیر داخلہ امت شاہ نے پچھلے کچھ ہفتوں میں کئی بار یہ کہا ہے کہ انڈیا کے سرحدی علاقوں میں آبادی کے تناسب میں مذہبی بنیادوں پر تبدیلی واقع ہو رہی ہے۔

from BBC News اردو https://ift.tt/fRd5Qxr

سر کریک سے کراچی تک: انڈیا اور پاکستان اچانک جنگی مشقیں کیوں کر رہے ہیں؟

انڈیا نے گجرات اور راجستھان کی مغربی سرحدوں پر تینوں مسلح افواج کی ایک بڑی جنگی مشق شروع کی ہے جس میں پاکستان سے ملنے والی مغربی سرحدوں کے صحرائی علاقے اور گجرات کے سر کریک سے لے کر بحیرہ عرب میں مشقیں بھی شامل ہیں۔ اسی دوران پاکستانی بحریہ نے بھی شمالی بحیرہ عرب میں جنگی مشق شروع کر دی ہے۔ دونوں ممالک اچانک جنگی مشقیں کیوں کر رہے ہیں؟

from BBC News اردو https://ift.tt/CGLASpk

زہران ممدانی: نیویارک کے پہلے مسلمان میئر کون ہیں اور ان کا سیاسی سفر کیسا رہا

زہران ممدانی نے نیویارک کے پہلے مسلمان میئر بننے کے ساتھ ساتھ ایک صدی میں سب سے کم عمر میئر بن کر تاریخ رقم کی ہے۔ نیویارک کی ریاستی اسمبلی کے 34 سالہ رکن ممدانی نے سال کا آغاز ایک ’نامعلوم امیدوار‘ کے طور پر کیا لیکن دیکھتے ہی دیکھتے وہ سب سے اوپر پہنچ گئے۔

from BBC News اردو https://ift.tt/p8Ps6D2

آخری اوور میں فیصل آباد کے سب سے بڑے ہدف کا کامیاب تعاقب جو ’کمزور دل والے افراد کے لیے نہیں تھا‘

مہمان ٹیم نے پاکستان کو جیت کے لیے 264 رنز کا ہدف دیا تھا جو کہ میزبان نے آخری اوور کی چوتھی گیند پر آٹھ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

from BBC News اردو https://ift.tt/9fcRP15

مسلح افواج سے متعلق آرٹیکل 243 اور این ایف سی ایوارڈ پر نظرثانی: 27ویں آئینی ترمیم کے لیے کن چیزوں پر مشاورت ہو رہی ہے؟

پاکستان میں گذشتہ سال اکتوبر میں 26ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے بعد اب 27ویں آئینی ترمیم پر مشاورت شروع ہو چکی ہے جس کے ذریعے آئینی عدالت کے قیام، قومی مالیاتی کمیشن کے تحت صوبائی شیئر کم کرنے پر پابندی کے خاتمے اور مسلح افواج سے متعلق آئین کے آرٹیکل 243 میں تبدیلی سمیت کئی امور زیرِ غور ہیں۔

from BBC News اردو https://ift.tt/JpmoVSw

فیصل آباد میں 17 برس بعد انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی: جس پچ کے بارے میں ڈینس للی نے کہا ’مر جاؤں تو مجھے اس کے نیچے دفنایا جائے‘

آسٹریلوی پیسر ڈینس للی نے 21 اوور میں 91 رنز دیے اور اُن کے ہاتھ کوئی وکٹ نہیں آئی۔ یہ وہ وقت تھا جب ڈینس للی کا کرکٹ کی دُنیا میں ڈنکا بجتا تھا اور وہ وکٹوں کے انبار لگا رہے تھے، لیکن فیصل آباد کی سست اور بلے بازوں کے لیے سازگار وکٹ پر اُن کی ایک نہ چلی۔

from BBC News اردو https://ift.tt/tPmGDL1

صدر ٹرمپ کا پاکستان سمیت دیگر ممالک پر جوہری تجربے کرنے کا الزام: ’وہ زیر زمین تجربے کرتے ہیں، مگر بتاتے نہیں‘

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ اُن کا ملک جوہری تجربے کرے گا کیونکہ دوسرے ممالک بشمول پاکستان، روس، چین اور شمالی کوریا بھی ایسے تجربات کرتے ہیں۔ صدر ٹرمپ نے اس ضمن میں بغیر کوئی ثبوت دیے دعویٰ کیا ہے کہ یہ ممالک تجربے کرتے ہیں لیکن اس بارے میں بات نہیں کرتے۔

from BBC News اردو https://ift.tt/isrXDmV

زیبرا کے جسم پر سیاہ اور سفید رنگ کی دھاریں کیوں ہوتی ہیں؟

ایسے سیاہ و سفید جانور چین کے گھنے جنگلات سے لے کر افریقہ کے صحراؤں تک دنیا کے مختلف خطوں میں پائے جاتے ہیں۔ اگرچہ ان کا ظاہری رنگ ایک جیسا لگتا ہے مگر اس کی وجوہات بہت مختلف ہو سکتی ہیں۔

from BBC News اردو https://ift.tt/Q9CboZc

’الفاشر کا قصائی‘ جس نے سوڈان میں دو ہزار سے زیادہ لوگوں کو بے دردی سے قتل کرنے کا اعتراف کیا

ابو لولو سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اُن خوفناک ویڈیوز کی وجہ سے مشہور ہوئے جن میں اُنھیں جان بخشی کی فریاد کرتے ہوئے لوگوں کو قتل کرتے ہوئے دکھایا گیا۔ یہ لوگ روتے ہوئے اُنھیں نہ مارنے کی درخواست کر رہے تھے، لیکن ابو لولو اُن کا مذاق اُڑاتے ہوئے مسکراتے رہے اور اُنھیں قتل کرتے رہے۔

from BBC News اردو https://ift.tt/FpbjSQr

انڈیا اور امریکہ کے درمیان 10 سالہ دفاعی فریم ورک: کیا اسلام آباد کو پریشان ہونے کی ضرورت ہے؟

یہ معاہدہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب دونوں ممالک تجارتی معاہدے کو حتمی شکل دینے کے لیے کام کر رہے ہیں اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے انڈیا پر 50 فیصد محصولات عائد کیے جانے کے بعد تناؤ میں کمی کی کوششیں ہوئی ہیں۔ ادھر پاکستانی دفترِ خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ انڈیا اور امریکہ کے درمیان نئے دفاعی فریم ورک کے پاکستان پر اثرات کا جائزہ لیا جائے گا۔

from BBC News اردو https://ift.tt/PJYw4Lh

بابر کا ریکارڈ، سلمان کا کم بیک اور صائم کی جارحانہ بیٹنگ: پاکستان نے دوسرے ٹی20 میں جنوبی افریقہ کو شکست دے دی

جمعے کو لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو 111 رنز کا ہدف دیا تھا، جو کہ گرین شرٹس نے صرف ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

from BBC News اردو https://ift.tt/TxozEas

’استغفر اللہ، مجھے کراچی پسند نہیں‘: صبا قمر کا وہ بیان جس سے ’روشنیوں کے شہر‘ میں رہنے والے ناراض ہو گئے

اداکارہ صبا قمر نے کراچی سے متعلق اپنی رائے کا اظہار ایک حالیہ پوڈ کاسٹ میں کیا جہاں اینکر نے ان سے کراچی منتقل ہونے سے متعلق سوال کیا اور صبا کے اس جواب پر بیشتر شائقین ناراض ہو گئے۔

from BBC News اردو https://ift.tt/pcdybuW

سات ماہ کی حاملہ خاتون جو 145 کلو وزن اٹھا کر کانسی کا تمغہ جیت گئیں: کیا دورانِ حمل ویٹ لفٹنگ کی جا سکتی ہے؟

سات ماہ کی حاملہ ہونے کے باوجود سونیکا کی 145 کلو گرام وزن اٹھانے کی ویڈیو وائرل ہوئی تو لوگوں نے ان کی تعریف کی۔ دوسری طرف یہ بحث شروع ہو گئی کہ وہ اپنے حمل کو خطرے میں ڈال رہی ہے۔

from BBC News اردو https://ift.tt/6Q7sbmq