’لوگ مجھے باتیں سناتے ہیں تمھاری کزن بے پردہ ہے‘: میانوالی میں 13 سالہ لڑکی کو ’برقع نہ پہننے پر‘ چچازاد نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر میانوالی پولیس نے 13 سالہ چچا زاد بہن کو بھرے بازار میں فائرنگ کرکے قتل کرنے کے الزام میں ایک ملزم کو گرفتار کیا ہے۔

from BBC News اردو https://ift.tt/Qrk5o16

پُرتعیش بحری جہاز، سوئمنگ پول اور اربوں مالیت کے ولاز: کم جونگ اُن کی خفیہ تفریح گاہ کے اندر کیا ہے؟

شمالی کوریا کا سرکاری میڈیا یہ بھی دعویٰ کرتا ہے کہ وون سان میں بلند و بالا ہوٹل، ریستوران، دکانیں، کھیلوں کی سہولیات اور واٹر پارکس موجود ہیں اور یہ تقریباً 20 ہزار سیاحوں کی میزبانی کر سکتا ہے۔

from BBC News اردو https://ift.tt/aDH4TLi

اے آئی سرچ آپ کو فوری جواب دیتی ہے، لیکن کیا اس پر بھروسہ کیا جا سکتا ہے؟

اے آئی سرچ ٹولز انٹرنیٹ پر موجود غلط یا گمراہ کن معلومات کو حقیقت کے طور پر پیش کر سکتے ہیں، جبکہ بعض اوقات درست مگر متضاد شواہد کو بھی نظر انداز کر دیتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اے آئی کے جوابات کو حتمی سمجھنے کے بجائے ان کے حوالہ جات اور اصل ذرائع کی تصدیق کرنی چاہیے۔ ان کے مطابق اے آئی معلومات سمجھنے میں مدد دے سکتا ہے، لیکن صحت، قانون اور مالی معاملات جیسے اہم فیصلوں کے لیے معتبر شواہد اور ماہرین کی رائے ضروری ہے۔

from BBC News اردو https://ift.tt/wdbZg8p

خیبر پختونخوا: کیا گورنر راج، ایمرجنسی سے امن آ سکتا ہے؟

ایمرجنسی سے پہلے خیبر پختونخوا میں شدت پسندی کے خلاف موثر کارروائیوں کی راہ میں کون سی رکاوٹیں حائل تھیں؟

from BBC News اردو https://ift.tt/4W1jGUb

کاروباری معاملات، ایپل واچ اور مسجد کی سی سی ٹی وی ریکارڈنگ: میر رضا علی کی موت کا معمہ اور چار اہم سوالات

کراچی میں نوجوان تاجر میر رضا علی کی موت کی تحقیقات کے لیے قائم جوڈیشل کمیشن نے اپنی رپورٹ حکومتِ سندھ کے حوالے کر دی ہے، لیکن سوال یہ ہے کہ کیا یہ کمیشن اس قتل سے متعلق الجھی ہوئی گتھی سلجھانے میں کامیاب رہا ہے یا نہیں۔

from BBC News اردو https://ift.tt/oB6u7ie

مائیکرو ڈوزنگ: کیا وزن کم کرنے والی ادویات کی بہت کم مقدار لینا محفوظ ہے؟

کچھ لوگ اوزیمپک اور ویگووی سمیت GLP-1 ادویات کی بہت کم مقدار استعمال کر رہے ہیں، لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ اس طریقے کی حمایت میں سائنسی شواہد بہت محدود ہیں۔ صارفین کا کہنا ہے کہ کم خوراک لینے سے انہیں کم مضر اثرات کے ساتھ وزن کم کرنے میں مدد ملتی ہے اور ادویات کے اخراجات بھی کم ہوتے ہیں، تاہم ماہرین خبردار کرتے ہیں کہ یہ طریقہ ممکنہ طور پر خطرناک ہو سکتا ہے۔

from BBC News اردو https://ift.tt/pxHJSKc

کاروباری معاملات، ایپل واچ اور مسجد کی سی سی ٹی وی ریکارڈنگ: میر رضا علی کی موت کا معمہ اور چار اہم سوالات

کراچی میں نوجوان تاجر میر رضا علی کی موت کی تحقیقات کے لیے قائم جوڈیشل کمیشن نے اپنی رپورٹ حکومتِ سندھ کے حوالے کر دی ہے، لیکن سوال یہ ہے کہ کیا یہ کمیشن اس قتل سے متعلق الجھی ہوئی گتھی سلجھانے میں کامیاب رہا ہے یا نہیں۔

from BBC News اردو https://ift.tt/oB6u7ie

پاکستان کی دور افتادہ وادی جہاں لوگ آج بھی پریوں سے مشورہ کرتے ہیں

وادی اشکومن کے سفر کی داستان، جہاں دلکش پہاڑی مناظر، پاکستانی مہمان نوازی، مقامی روایات اور پریوں سے مشورہ لینے کی روایت آج بھی موجود ہے۔

from BBC News اردو https://ift.tt/ebhfwqo

حنا جاوید قتل کیس: شوہر کو ’بےگناہ‘ قرار دیے جانے پر اہلخانہ کا تفتیشی ٹیم پر ’شواہد سے چھیڑ چھاڑ‘ کا الزام

راولپنڈی کی 45 سالہ خاتون حنا جاوید کی قتل کی تفتیش کرنے والی ٹیم نے مقدمے میں نامزد مقتولہ کے شوہر ڈاکٹر فیصل اصغر کو بے گناہ قرار دیتے ہوئے اس مقدمے میں گرفتار دوسرے ملزم اور خاتون کے گھریلو ملزم ذیشان کو مرکزی ملزم قرار دیا ہے۔

from BBC News اردو https://ift.tt/cf6jVz2

سابق وزیر اعظم عمران خان کا ’مضبوط گڑھ‘ حکومت کی گرفت میں: مگر کیا یہ اقدام اُلٹا بھی پڑ سکتا ہے؟

پاکستان میں عمران خان کی جماعت پی ٹی آئی کے مضبوط گڑھ خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ پر تنقید اور خدشات سامنے آ رہے ہیں۔ مبصرین کے مطابق یہ اقدام سیاسی عدم استحکام کو بڑھا سکتا ہے۔

from BBC News اردو https://ift.tt/aABy4iM

سعودی عرب کا اربوں ڈالر کا فضائی دفاعی نظام حوثیوں کے حملے روکنے میں ناکام کیوں ہوا؟

سعودی عرب کے اربوں ڈالر کے فضائی اور میزائل دفاعی نظام حوثیوں کے حملوں کو روکنے میں کیوں ناکام ہو رہے ہیں، ان نظاموں کو کن بنیادی چیلنجز کا سامنا ہے اور حالیہ برسوں میں حوثیوں کی میزائل اور ڈرون صلاحیتوں میں کس حد تک جدت آئی ہے۔

from BBC News اردو https://ift.tt/6M9JQAd

’آج سیکھنے کا دن رہا‘: سری لنکا نے پاکستان کو تیسرے ٹی 20 میچ میں آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی

پاکستان کی جانب سے کوئی بھی بولر خاطر خواہ کامیابی حاصل نہ کر سکا۔ سلمان مرزا دو اوورز میں 25 رنز دے کر مہنگے ثابت ہوئے۔ رضا اللہ نے بھی تین اوورز میں 33 رنز دیے۔

from BBC News اردو https://ift.tt/dF4xgDV

’واپس جا کر لڑنا ایک مذہبی اور قومی فریضہ ہے‘: بی بی سی نے یمن میں جنگ کے محاذ پر کیا دیکھا؟

یمن کی طویل خانہ جنگی کو نظرانداز کرنا اب ممکن نہیں رہا۔ یہ ایک وسیع تر علاقائی کشمکش کا حصہ بن چکی ہے، جو تہران سے ریاض تک پھیلی ہوئی ہے اور جس کی جھلک اس ہفتے ریاض کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر گرنے والے میزائلوں کی صورت میں بھی دیکھی گئی۔

from BBC News اردو https://ift.tt/B48Mhwk