پاکستانی جاسوس کی کہانی مگر طنز عدنان سمیع پر: انڈین فلم ’اُڑتا تیر‘ جسے دھورندھر کی پیروڈی کہا گیا

’اُڑتا تیر‘ دراصل ایوشمان کھرانہ کی نئی فلم کا نام ہے، جسے وہ ’سپائی کامیڈی‘ یعنی مزاحیہ مگر جاسوسی فلم قرار دیتے ہیں۔ انڈیا میں جاسوسی کے موضوع پر بننے والی فلم میں پاکستان کا ذکر نہ ہو ایسا دور حاضر میں ممکن نہیں۔

from BBC News اردو https://ift.tt/8ojOsSg

ایمرجنسی کا خوف، تیاری کا فقدان یا حکمت عملی: تحریک انصاف کو لانگ مارچ کیوں ملتوی کرنا پڑا اور اب کیا ہو گا؟

پاکستان تحریک انصاف 27 ستمبر کے بعد اب چار اکتوبر کے لانگ مارچ کی تیاریوں کا دعویٰ کر رہی ہے تو دوسری جانب وفاقی حکومت کی جانب سے خیبر پختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی کے امکان کا عندیہ دیے جانے کے بعد ایک نئی بحث نے جنم لیا ہے۔

from BBC News اردو https://ift.tt/Z4wzlBM

پاکستان اور انڈیا کوارٹر فائنل کھیلے بغیر ایشین گیمز کے سیمی فائنلز میں پہنچ گئے

ایشین گیمز 2026 کے کرکٹ مقابلوں میں پاکستان اور انڈیا دونوں اپنے اپنے کوارٹر فائنل میچز بارش کے باعث منسوخ ہونے کے بعد سیمی فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔

from BBC News اردو https://ift.tt/a4rIFZD

جنسی مجرم پکڑنے کے لیے ’سٹنگ آپریشن‘: امریکہ میں تہلکہ مچانے والے متنازع ٹی وی شو کی کہانی

تحقیقی صحافت اور ریئلٹی ٹی وی کے امتزاج پر بنی یہ سیریز ناظرین کو بیک وقت خوف زدہ بھی کرتی تھی اور اپنی جانب متوجہ بھی اور جلد ہی اس کی ہر قسط اوسطاً 70 لاکھ ناظرین تک پہنچنے لگی۔

from BBC News اردو https://ift.tt/PMOAE1w

ایران کا امریکہ کے دو سمندری ڈرونز پکڑنے کا دعویٰ: ریمس 600 اور ڈائیو-ایل ڈی کیا ہیں؟

ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ نے ایک ماہ میں دو امریکی سمندری ڈرونز اپنے قبضے میں لینے کا دعویٰ کیا ہے۔ ایرانی فورسز نے ایک ویڈیو بھی جاری کی ہے جس میں مبینہ طور پر پانی سے نکالے گئے ڈرون کو دکھایا گیا ہے۔ تاہم ایران نے یہ واضح نہیں کیا کہ یہ کارروائی کب کی گئی تھی۔

from BBC News اردو https://ift.tt/rbv2fmY

صدیوں سے سمندر میں ڈوبا ہوا چولا سلطنت کا دارالحکومت جہاں دن رات بازار کھلے رہتے تھے

تامل ناڈو کے آثارِ قدیمہ سروے کے مطابق پومپوہار چوتھی صدی قبل مسیح میں ایک خوشحال ساحلی شہر تھا۔ یہ شہر ایک زمانے میں چولا حکمرانوں کا دارالحکومت بھی رہا۔

from BBC News اردو https://ift.tt/XGVbOiw

شاہد آفریدی: جب پاکستانی کپتان کے خلاف کھلاڑیوں نے قرآن پر قسم اُٹھائی

آفریدی نے اپنی کتاب میں اس پوری صورتحال کا ذمہ دار اپنے ایک ساتھی کرکٹر کو قرار دیا ہے، اگرچہ اُنھوں نے اُس کھلاڑی کا نام نہیں بتایا۔ بعد میں ایک ٹی وی پروگرام میں شاہد آفریدی، محمد یوسف اور سعید اجمل نے اس بغاوت کی ذمہ داری ایک دوسرے پر ڈال دی تھی۔

from BBC News اردو https://ift.tt/VD4U8GC

’فضائی بموں کا AK47‘: افغانستان کے صوبے کنڑ پر 21 ستمبر کو ہوئے حملے میں کون سا بم استعمال ہوا؟

بی بی سی فیکٹ چیکنگ ٹیم نے کنڑ میں 21 ستمبر کو پاکستانی فضائی کے حملے کے بعد ملنے والی بموں کی باقیات کی تصاویر اور ویڈیوز کا جائزہ لیا ہے اور شواہد سے ظاہر ہوا کہ حملوں میں امریکی ساختہ ’مارک 82‘ بم استعمال کیا گیا تھا۔ اس ہتھیار کی تاریخ تقریباً سات دہائیوں پرانی ہے، لیکن اس کی افادیت ختم نہیں ہوئی۔ آج بھی دنیا کی متعدد فضائی افواج اس بم یا اس کے مقامی متبادل استعمال کرتی ہیں۔

from BBC News اردو https://ift.tt/lmCrYIE

دور افتادہ جزیرے پر مستقبل کی جنگ کی تیاروں میں مصروف ہیکرز: اگر وقت کو ’ہیک‘ کر لیا گیا تو کیا ہو گا؟

وقت اور مقام کے تعین کرنے والے سسٹمز (نظاموں) پر حملہ کر کے ہماری جدید دنیا کو مفلوج کرنا کتنا آسان ہے؟

from BBC News اردو https://ift.tt/MxTslky

پی ٹی آئی پر حکومتی کریک ڈاؤن: حکومت سیاسی بحران کیوں نہیں ختم کر پا رہی؟

پی ٹی آئی پر حکومتی کریک ڈاؤن: حکومت سیاسی بحران کیوں نہیں ختم کر پا رہی؟

from BBC News اردو https://ift.tt/PtImkYj

کیا آرٹیفیشل انٹیلیجنس دجال ہے، جو انسانوں کو شیطان کی پرستش پر آمادہ کر رہی ہے؟ ایک متنازع عقیدے کی کہانی

کچھ لوگوں کا ماننا ہے کہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس مسیحیوں کی مقدس کتاب میں بیان کیے گئے ’جھوٹے نبی‘ کی شکل اختیار کر سکتی ہے، جو انسانوں کو دجال کی پرستش پر آمادہ کرے گا، جبکہ کچھ کے نزدیک اے آئی خود دجال بھی ہو سکتی ہے۔

from BBC News اردو https://ift.tt/KdiN09v

عبداللطیف: غریب مسلم گھرانے میں آنکھ کھولنے والا ’گینگسٹر‘، جس نے گجرات میں بی جے پی کو مضبوط کیا

عبد اللطیف صرف جرائم کی دنیا کا کردار نہیں تھے بلکہ سیاست میں بھی ان کی خاصی دلچسپی اور اثر و رسوخ تھا۔ ان کے مختلف سیاسی رہنماؤں سے تعلقات تھے اور ان کی سرگرمیوں نے گجرات کے سماجی اور سیاسی منظرنامے پر گہرے اثرات مرتب کیے۔ یہ رپورٹ اسی سیاسی اور سماجی اثر و رسوخ کا جائزہ پیش کرتی ہے۔

from BBC News اردو https://ift.tt/ObJEzwo

عراق میں قبائلی سردار کے بیٹوں کی شادی جس کے لیے ایک ہزار سے زیادہ بھیڑیں، بکریاں اور اونٹ ذبح کیے گئے

جہاں کئی لوگ اس دعوت کو عراقی مہمان نوازی کی علامت قرار دے رہے ہیں وہیں اس غیرمعمولی ضیافت کے حجم پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید بھی کی گئی ہے۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ یہ تقریب سخاوت کی حدود سے بڑھ کر فضول خرچی اور اخراجات میں مبالغے کی مثال بن گئی ہے۔

from BBC News اردو https://ift.tt/h0WDSsI

10 سالہ سارہ شریف کے قتل میں سزا کاٹ رہے عرفان شریف پر لندن کی جیل میں حملہ، ملزمان کا فردِ جرم سے انکار

لندن کی بیلمارش جیل میں اپنی 10 سالہ بیٹی سارہ شریف کے قتل کے جرم میں عمر قید کی سزا کاٹ رہے عرفان شریف پر مبینہ حملے کے مقدمے میں دو قیدیوں نے خود پر عائد الزامات سے انکار کیا ہے۔

from BBC News اردو https://ift.tt/XnZzwpC

توہینِ مذہب کے مقدمے میں سزائے موت کے خلاف اپیل پر چھ برس بعد پہلی باقاعدہ سماعت: جنید حفیظ جیل میں ’پُرامید مگر تنہا ہیں‘

لاہور ہائیکورٹ نے منگل کے روز توہینِ مذہب کے کیس میں سزائے موت پانے والے بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی (ملتان) کے سابق لیکچرار جنید حفیظ کی سزا کے خلاف دائر اپیل پر سماعت کرتے ہوئے الیکٹرانک شواہد کی قانونی حیثیت پر استغاثہ سے دلائل طلب کر لیے ہیں۔

from BBC News اردو https://ift.tt/8CtJz9P

’روسی اس کو مار گرانے کی کوشش کریں گے‘: جب افغان فوجی پائلٹ اپنے طیارے سمیت فرار ہو کر وزیرستان پہنچ گئے

یہ محض ایک فوجی طیارے کا سرحد پار کرکے پاکستان آ جانا نہیں تھا، بلکہ سوویت حمایت یافتہ افغان حکومت اور جنگ سے نکلنے کے لیے پاکستان کا رخ کرنے والے افغان فوجی اہل کاروں کے بڑھتے ہوئے سلسلے کا ایک نمایاں واقعہ تھا۔’

from BBC News اردو https://ift.tt/TcgEs21

کیا نیتن یاہو اسرائیل میں انتخابات سے پہلے ایران پر دوبارہ حملہ کریں گے؟

اسرائیل میں 27 اکتوبر کے انتخابات سے قبل وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو کی جانب سے ایران کے خلاف سخت مؤقف نے نئی بحث چھیڑ دی ہے کہ آیا وہ انتخابی ماحول تبدیل کرنے کے لیے ایران کے ساتھ کشیدگی میں اضافہ کر سکتے ہیں۔

from BBC News اردو https://ift.tt/2WpUPRd

’کنٹینر سٹی‘: اسلام آباد میں ایک ہزار کنٹینر کہاں سے آئے اور اِن کے اخراجات کون برداشت کرے گا؟

اور اس مرتبہ تو کنٹینرز کی تعداد اس لیے بھی زیادہ محسوس ہو رہی ہے کیونکہ تحریک انصاف کے علاوہ پیٹرولیم لیوی کے معاملے پر مذہبی سیاسی جماعت 'جماعت اسلامی' نے بھی ستمبر کے ہی مہینے میں اسلام آباد پہنچنے کی کال دے رکھی ہے۔

from BBC News اردو https://ift.tt/n7JZeXk

شیخ ابراہیم المدنی کی وفات: مسجد الحرام کے مؤذن جن کی پہلی اذان نے خود انھیں بھی رُلا دیا تھا

مسجد الحرام کے موذن شیخ ابراہیم المدنی پیر کی صبح وفات پا گئے ہیں۔ اسلام کی سب سے مقدس مسجد میں پیر کی صبح فجر کی پہلی اذان ان کی آخری اذان تھی۔

from BBC News اردو https://ift.tt/YAiIwS7

ٹافیوں کی فروخت سے آئل ریفائنری تک: افریقہ کے امیر ترین شخص عام لوگوں کو کاروبار کا حصہ کیوں بنانا چاہتے ہیں؟

اتنے کامیاب ہونے کے باوجود ڈانگوٹے انٹرویوز میں نرم مزاج دکھائی دیتے ہیں اور اکثر اپنی گاڑی خود چلانے پر اصرار کرتے ہیں۔ سکول کے زمانے میں وہ بڑی مقدار میں ٹافیاں خریدتے، دوسرے بچوں کے ذریعے انھیں فروخت کرواتے اور اس سے ہونے والے منافع میں اپنا حصہ رکھتے تھے۔

from BBC News اردو https://ift.tt/2nzZRl8

روس، چین یا امریکہ: اگر خلا میں جنگ چھڑ گئی تو سب سے زیادہ فائدہ کسے ہو گا؟

واشنگٹن کی جانب سے خلا میں تعینات کیا گیا ہتھیار کیا ہو سکتا ہے؟ خلا میں فوجی کارروائیوں سے کیا مراد ہے؟ اور امریکہ کے علاوہ وہ کون کون سے ممالک ہیں جن کے پاس اس نوعیت کے ہتھیار موجود ہو سکتے ہیں؟

from BBC News اردو https://ift.tt/Ax1tUFb

’بیگ اُٹھائے شخص نے چاقو سے حملہ کیا‘: سات ماہ میں 21 سالہ طالبہ سمیت چار خواتین کے قتل کا معمہ

وہ سنیچر کی شب مقامی کلچرل ہاؤس جا رہی تھیں، جہاں وہ قیام پذیر تھیں۔ سکیورٹی کیمروں کی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گھر ممیں داخل ہونے سے کچھ دیر پہلے ایک بیگ اُٹھائے شخص نے ان پر چاقو سے حملہ کیا اور پھر فرار ہو گیا۔

from BBC News اردو https://ift.tt/ad17Iw2

’اے آر وائی‘ کے ڈرامے اب صرف ’اے آر وائی پلس‘ پر: کیا پاکستان میں ناظرین کو ’مفت یوٹیوب‘ چھوڑ کر او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر لانآ آسان ہوگا؟

گذشتہ تین روز سے اے آر وائی کے ڈراموں کی نئی اقساط یوٹیوب پر دستیاب نہیں بلکہ ’اے آر وائی پلس‘ نامی او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر نشر کی جا رہی ہے۔ کیا یوٹیوب پر ڈرامہ دیکھنے کے عادی پاکستانی صارف نئی ایپ پر منتقل ہو پائیں گے؟

from BBC News اردو https://ift.tt/gQiKC6b

آرٹیفیشل انٹیلیجنس یا مصنوعی ذہانت انسانیت کو کیسے ختم کر سکتی ہے؟

مصنوعی ذہانت کے اعلی تحقیق کار اب اِس خدشے کا اظہار کر رہے ہیں کہ اے آئی ٹیکنالوجی اتنی تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے کہ امکان ہے کہ اے آئی اگلے دس سال میں پوری انسانیت کو ختم کر دے۔

from BBC News اردو https://ift.tt/IsCgiF7

کیمرون او رائلی: جمائما خان کے ارب پتی شوہر کون ہیں؟

جمائما نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی شادی کی تقریب کی بہت سی تصاویر پوسٹ کر کے اپنے فالوورز کو اس تقریب کی ایک جھلک دکھائی ہے۔

from BBC News اردو https://ift.tt/lCNpZeD

القاعدہ کی نئی پروپیگنڈا ویڈیو میں حمزہ بن لادن کی موجودگی کیا ظاہر کرتی ہے؟

القاعدہ نے نائن الیون حملوں کے 25 برس مکمل ہونے پر 52 منٹ 36 سیکنڈ پر میحط ایک دستاویزی سٹائل کی ویڈیو جاری کی ہے جس میں اُسامہ بن لادن کے بیٹے حمزہ بن لادن کی ایسی فوٹیج شامل کی گئی ہے جو بظاہر پہلے کبھی منظرِ عام پر نہیں آئی ہے۔

from BBC News اردو https://ift.tt/DMLg9os

’چین اور پاکستان کے درمیان کوئی سرحد نہیں‘: جوائنٹ بارڈر کمیشن کیا ہے جس کے فعال ہونے پر انڈیا نے اعتراض اٹھایا؟

پاکستان اور چین نے اپنی مشترکہ سرحد کے انتظام کے لیے قائم مشترکہ کمیشن کو فعال کر دیا ہے جسے دونوں ممالک نے دوطرفہ تعلقات میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا ہے۔ تاہم انڈیا نے اس کمیشن کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان کسی بھی قسم کی سرحد موجود نہیں اور یہ کمیشن ’قانونی حیثیت نہیں رکھتا۔‘

from BBC News اردو https://ift.tt/raGRSUb

کیا پاکستان میں 10 روپے کا کرنسی نوٹ واقعی ختم ہو رہا ہے؟

اس بحث کی بنیادی وجہ خود سٹیٹ بینک آف پاکستان ہے کیونکہ اس کے ڈپٹی گورنر ڈاکٹر عنایت حسین نے گذشتہ ماہ پارلیمان کے ایوان بالا سینیٹ کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس میں اعلان کیا تھا کہ مرکزی بینک کرنسی نوٹوں کی آئندہ سیریز میں سے 10 روپے کے نوٹ کے خاتمے کے بارے میں غور کر رہا ہے۔

from BBC News اردو https://ift.tt/8lKEL76

موت کے 40 سال بعد پہچان پانے والے شاعر جن کی غزلیں نصرت نے بھی گائیں

ناول نگار جسبیر بھلر کہتے ہیں سکھبیر سنگھ سندھو اب دوبارہ زندہ ہو گیا ہے۔ پہلے مجھے بہت برا لگتا تھا جب معروف فنکار نصرت فتح علی خان، اکرم راہی، مراتَب علی اور نصیبو لال اس کی تخلیق گاتے تھے۔

from BBC News اردو https://ift.tt/ybI4ZLq

عمران خان کے معاملے پر پاکستان سے بات کریں، سابق آسٹریلوی کپتانوں کا اپنی حکومت سے مطالبہ

خط میں عمران خان کی حراست کو ’بنیادی انسانی ہمدردی کا معاملہ‘ قرار دیتے ہوئے ان سابق کپتانوں نے واضح کیا ہے کہ وہ یہ خط ’سفارت کاروں یا سیاسی شخصیات کی حیثیت سے نہیں بلکہ سابق کپتانوں کی حیثیت سے لکھ رہے ہیں جو اس معاملے پر آواز اٹھانے پر مجبور ہوئے۔‘

from BBC News اردو https://ift.tt/p2lgduY

انس کی کہانی سن کر فرحان سعید کو ’کئی مردوں نے اپنے دُکھ بتائے‘

ڈرامے میں انس ایک ایسے نوجوان کا کردار ہے جو بچپن سے اپنے تایا اور تائی کے ناروا سلوک کا سامنا کرتا رہا ہے۔ بعض ناظرین نے سوشل میڈیا پر اس کردار کا موازنہ ’سنڈریلا‘ سے بھی کیا ہے۔

from BBC News اردو https://ift.tt/s4wi0fj

’یہ سواری ایک لحاظ سے مفت ہے‘: الیکٹرک سکوٹی جو پاکستانی خواتین میں تیزی سے مقبول ہوئی

سات سال پہلے جب عرینہ سڑک پر بائیک لے کر نکلتی تھیں تو اس وقت ایک، دو خواتین ہی انھیں موٹر سائیکل چلاتے نظر آتی تھیں۔ مگر اب درجنوں لڑکیاں سکوٹیز چلاتی دیکھی جا سکتی ہیں۔ اس سے ان سمیت کئی لڑکیوں کا حوصلہ بڑھا ہے۔

from BBC News اردو https://ift.tt/jEBsSPH

فجر فائیو: سمندر تک بحری سرنگیں پہنچانے والا ایرانی راکٹ، جو آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کو مزید خطرناک بنا رہا ہے

راکٹ کے ذریعے بحری بارودی سرنگیں بھیجنے کا نظام پہلی مرتبہ جنوری 2025 میں پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ کی مشق ’پیغمبرِ اعظم 19‘ میں سامنے آیا تھا۔ اس مشق کی کوریج کرنے والے ایرانی ذرائع ابلاغ نے ایسی ویڈیوز جاری کی تھیں، جن میں ایک ٹرک پر نصب لانچر سے متعدد راکٹ فائر ہوتے ہوئے دکھائے گئے تھے۔

from BBC News اردو https://ift.tt/QKDqzAH

عقل داڑھ کا اصل کام کیا اور اس کے نکلنے سے درد کیوں ہوتا ہے؟

ہر شخص کی عقل داڑھیں نہیں نکل پاتیں۔ بعض لوگوں میں اگر یہ موجود ہوں بھی تو ان سے کوئی مسئلہ پیدا نہیں ہوتا، جبکہ بعض دیگر افراد کے لیے یہ درد اور تکلیف کا باعث بن سکتی ہیں۔ لیکن عقل داڑھیں اتنی دیر سے کیوں نکلتی ہیں؟ دانت نکلتے وقت درد کیوں ہوتا ہے؟

from BBC News اردو https://ift.tt/MUCmSpL

’مودی سے دوستی، پاکستان کے ساتھ بھی روابط‘: اسلام آباد سے متعلق سوال پر ملائیشین وزیرِ اعظم کی ’مسئلہ‘ حل کرنے کی تجویز

انور ابراہیم نے کہا کہ ’میں یہ نہیں کہہ رہا کہ دہشت گردی نہیں ہوئی، لیکن میری انٹیلی جنس اسٹیبلشمنٹ نے مجھے یہ نہیں بتایا کہ انڈیا کے خلاف ریاستی دہشت گردی ہوئی۔ لہذا میں بطور ملائیشین وزیرِ اعظم یہی حقائق سامنے رکھوں گا۔‘

from BBC News اردو https://ift.tt/mWYtiLZ

ویمبلی سٹیڈیم میں ’پنجابی آ گئے‘ کے نعرے اور دلجیت دوسانجھ سے ’شوہر سے زیادہ محبت‘ کا اعلان

بعض اوقات سٹیج کے قریب کھڑے شائقین والا حصہ کسی انڈین شادی کی تقریب کا منظر پیش کر رہا تھا، جہاں مداح دلجیت دوسانجھ کے پُرجوش رقص کے انداز کی نقل کر رہے تھے۔

from BBC News اردو https://ift.tt/vKg0rCn

مریم نواز کا نجی تقریب میں شرکت کے لیے سرکاری طیارہ لندن لے جانے پر حکومتی وضاحتیں اور تنقید: ’صرف بیان کافی نہیں، رسیدیں دکھائیں‘

لاہور کی ایک ایوی ایشن کمپنی کے عہدے دار نے بی بی سی کو بتایا کہ نجی کمپنیاں گلف سٹریم طیارے کے لیے 12 سے 15 ہزار ڈالرز فی گھنٹہ وصول کرتی ہیں۔

from BBC News اردو https://ift.tt/PkJnBo7

رضا اللہ کی مزاحمت کے باوجود ایجبسٹن ٹیسٹ میں شکست: انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف کلین سویپ

چوتھے روز پاکستان کی جانب سے دیے گئے 130 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کو محمد عباس کے پہلے ہی اوور میں اوپنرز کا نقصان اُٹھانا پڑا۔ جو بغیر کوئی رنز بنائے پویلین لوٹ گئے۔

from BBC News اردو https://ift.tt/UXgKCEt

سعودی اتحاد کی کمزوری یا بہتر عسکری حکمت عملی: یمنی حوثی اتنی تیزی سے مخا کی اہم بندرگاہ تک کیسے پہنچے؟

مخا پر حوثیوں کے قبضے اور اس کے ممکنہ علاقائی اثرات کو سمجھنے سے پہلے یہ دیکھنا ضروری ہے کہ وہ اتنی تیزی سے مغربی ساحل پر کیسے آگے بڑھے۔

from BBC News اردو https://ift.tt/3XC7Mag

جبل الشیخ پر نیتن یاہو کا دورہ، اسرائیلی فوج کے لیے یہ پہاڑ اتنا اہم کیوں ہے؟

اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامن نیتن یاہو نے بدھ کی شام جبل الشیخ میں تعینات اسرائیلی فوجیوں کا دورہ کیا اور کہا کہ اسرائیل ایران میں ’نظام کے خاتمے‘ کے بہت قریب پہنچ چکا ہے۔ ان کا دعویٰ تھا کہ اگر ایسا ہوا تو ایران کے حمایت یافتہ علاقائی اتحاد کا پورا ڈھانچہ بھی منہدم ہو جائے گا۔

from BBC News اردو https://ift.tt/IkqLfE4

ڈرون حملوں کا خطرہ، خیبر پختونخوا پولیس نے یوکرین کی حکمت عملی اپنا لی

وقت کے ساتھ جہاں پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا میں شدت پسند تنظیموں کی جانب سے سکیورٹی فورسز پر حملوں کے لیے کواڈ کاپٹرز اور ڈرونز کے استعمال میں اضافہ ہوا ہے، وہیں صوبے کی پولیس ’سروں پر منڈلاتے‘ اِس خطرے سے نمٹنے کے لیے دہائیوں پرانے حفاظتی انتظام کی جانب لوٹ رہی ہے، یعنی پولیس چوکیوں پر جال کا استعمال۔

from BBC News اردو https://ift.tt/HSNrwD0

’غلط فہمی کے شکار‘ مظاہرین کی پاکستانی ٹیم کے ہوٹل پہنچ کر ’دروازوں پر دستک‘

منگل کے روز جب پاکستان انڈر 19 ٹیم اپنے پہلے ون ڈے سے قبل پورٹسماؤتھ کے میریئٹ ہوٹل پہنچی تو ہوٹل کے باہر لوگ جمع ہو گئے۔ مگر یہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے شائقین نہیں بلکہ تارکینِ وطن مخالف مظاہرین تھے۔

from BBC News اردو https://ift.tt/FnZqf7S

القاعدہ رہنما کے ساتھ پینٹ بال اور گِرتے طیارے کا خاکہ: عمر البیومی سے متعلق نئی ویڈیوز میں انکشافات

مقدمے میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ سعودی عرب نے حملوں میں معاونت کی تھی اور عمر البیومی نے ان 19 ہائی جیکرز میں سے دو کی مدد کی تھی جنھوں نے ورلڈ ٹریڈ سینٹر اور پینٹاگون کو نشانہ بنایا، جبکہ ایک چوتھا طیارہ پنسلوینیا میں گر کر تباہ ہو گیا تھا۔

from BBC News اردو https://ift.tt/ua29H7j

زہر آلود چھتری کے ذریعے قتل کا معمہ جس کے تانے بانے روسی خفیہ ادارے سے ملے

سات ستمبر 1978 کو 49 سالہ جارجی مارکوف سینٹرل لندن کے واٹرلو برج پر واقع ایک بس سٹاپ پر کھڑے تھے جب یہ واقعہ پیش آیا اور بظاہر ایک شخص کے ہاتھ میں موجود چھتری کی نوک اُن کی ران میں چبھی تھی۔ یہ واقعہ پیش آنے کے چار روز بعد جارجی مارکوف ہسپتال میں دم توڑ گئے۔

from BBC News اردو https://ift.tt/PIU9jla

سعودی عرب پر حوثیوں کے حملے کو پاکستان اور مکہ دفاعی اتحاد کے لیے ’چیلنج‘ کیوں قرار دیا جا رہا ہے؟

سعودی عرب پر حوثیوں کے حالیہ حملوں کے بعد مکہ دفاعی معاہدے کو ایک بڑے امتحان کا سامنا ہے جس کے بعد یہ سوال اٹھ رہا ہے کہ آیا پاکستان محض سیاسی حمایت تک محدود رہے گا یا معاہدے کے تحت کوئی عملی کردار بھی ادا کرے گا؟ اور اگر صورتِ حال مزید بگڑتی ہے تو پاکستان کا ممکنہ کردار کیا ہو سکتا ہے۔

from BBC News اردو https://ift.tt/Og2UxIm

’میں بےحیائی کروں تو بےوفا، تم کرو تو دیندار‘: ڈرامہ ’آپ کی عزت‘ کا سین جسے ’شاہکار‘ کہا گیا

ایسا کم ہی ہوتا ہے کہ کسی ڈرامے میں ایک ہی جگہ شوٹ کیا گیا 20 منٹ طویل سین صرف دو کرداروں پر مشتمل ہو مگر ناظرین اس کا ایک، ایک ڈائیلاگ مکمل یکسوئی سے سُنیں اور پھر یہ ڈائیلاگ بحث کا موضوع بھی بن جائیں۔

from BBC News اردو https://ift.tt/ogmsaYM

’میری جگہ ہسپتال میں نہیں، فائٹنگ کیج میں ہے‘: کشمیری فضا نذیر جنھوں نے والد کی خواہش پوری کرنے کے لیے مارشل آرٹس کو چنا

جب 25 سال قبل نذیر احمد اپنے دوست سے ایک خواہش کا اظہار کر رہے تھے تو قریب ہی کھیل رہی اُن کی بیٹی فضا یہ گفتگو سُن رہی تھی جن کی عمر صرف چار برس تھی۔ لیکن اب وہ اپنے والد کی یہ خواہش پوری کر چکی ہیں۔

from BBC News اردو https://ift.tt/buRivtd

’نظم و ضبط کی خلاف ورزی‘ پر پاکستان کرکٹ بورڈ کی انکوائری: ’لگتا ہے کہ میچز ہارنے کا غصہ ہے‘

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنے اعلامیے میں یہ نہیں بتایا کہ اندرونی تادیبی تحقیقات کس کے خلاف شروع کی گئی ہیں۔ بورڈ کے ایک سابق چیئرمین کی رائے ہے کہ بظاہر بورڈ کو انگلینڈ سیریز میں شکست کا غصہ ہے۔

from BBC News اردو https://ift.tt/tUO3Jpu

خانہ بدوشوں کے عالمی مقابلوں میں پاکستان کے چار تمغے: ’ورلڈ نومیڈ گیمز‘ کیا ہیں؟

اولمپکس، کامن ویلتھ گیمز یا کھیلوں کے عالمی مقابلوں کے برعکس ورلڈ نومیڈ گیمز کو عالمی سطح پر اتنی پذیرائی نہیں ملتی، لیکن وسطی ایشیائی ممالک میں سنہ 2014 سے شروع ہونے والے مقابلوں میں منفرد کھیلوں کی وجہ سے یہ کھیل بھی اب شہرت پا رہے ہیں۔

from BBC News اردو https://ift.tt/OpkTwIY

آن لائن پلیٹ فارمز پر ملازمت کی تلاش اور دھوکہ دہی: ’اتنی بڑی رقم کا نقصان اٹھانا انتہائی تکلیف دہ ہے‘

ملازمت کے متلاشی ایک شخص کو لنکڈ اِن پر ایک جعلی ریکروئٹر نے انٹرویو کے عمل میں حصہ لینے کی دعوت دی۔ اس شخص نے انٹرویو کی تیاری کے لیے بظاہر ایک عام سی دستاویز ڈاؤن لوڈ کی، جو دراصل ایک سافٹ ویئر تھا۔

from BBC News اردو https://ift.tt/TBVoSqX

جہانگیر: وہ مغل بادشاہ جنھوں نے اپنے نشوں کا اعتراف بے باکی سے کیا

اس خودنوشت کا شاید سب سے بڑا تضاد اس وقت سامنے آتا ہے جب جہانگیر بادشاہ بننے کے بعد اپنی رعایا کے لیے شراب اور دوسری نشہ آور اشیا کی تیاری اور فروخت پر پابندی عائد کرتے ہیں، مگر اسی فرمان میں اپنی شراب نوشی کا اعتراف بھی کر دیتے ہیں۔

from BBC News اردو https://ift.tt/BHqgPO0

’نوکری پر رہوں یا نہ رہوں اب پیچھے نہیں ہٹوں گا‘: نئے صوبوں سے متعلق محسن نقوی کا تازہ بیان، ممدانی اور صادق کا ذکر

محسن نقوی نے نئے صوبوں سے متعلق اپنے گذشتہ بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ’کسی نے اسے موجودہ حکومت سے جوڑا تو کسی نے ایک سیاسی جماعت سے جوڑ، میرا اشارہ نہ تو کسی سیاسی جماعت کی طرف تھا اور نہ کسی اور طرف تھا۔‘

from BBC News اردو https://ift.tt/7osh2l9

کیا افغانستان میں ہزارہ اور شیعہ حمایت رکھنے والا طالبان مخالف مسلح گروہ سر اٹھا رہا ہے؟

افغانستان ریپبلکن فرنٹ (اے آر ایف) 2021 میں طالبان کی واپسی کے بعد ابھرنے والا پہلا نمایاں مخالف مسلح گروہ بن کر سامنے آ رہا ہے، جس کی بنیاد زیادہ تر ہزارہ برادری پر مشتمل ہو سکتی ہے۔ گروہ نے اب تک طالبان کے خلاف 22 حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے، جن میں سے زیادہ تر وسطی افغانستان اور کابل کے ہزارہ اکثریتی علاقوں میں ہوئے۔

from BBC News اردو https://ift.tt/Trunck7

’سامان باندھو اور نکل جاؤ‘: کینیا کے صدر نے انڈین کمپنی ٹاٹا کیمیکلز کو ملک چھوڑنے کا حکم کیوں دیا؟

کینیا میں موجود ٹاٹا کمپنی کا کہنا ہے کہ مگاڈی کے اطراف میں اس کے سماجی منصوبوں سے لگ بھگ 30 ہزار افراد مستفید ہوتے ہیں۔ ان منصوبوں میں پانی، صحت، تعلیم، بنیادی ڈھانچے اور دیگر سہولیات کی فراہمی شامل ہے تاہم صدر ولیم روٹو نے ٹاٹا کمپنی پر ملک کے وسائل بیرون ملک لے جانے کا الزام عائد کیا ہے۔

from BBC News اردو https://ift.tt/OtGxCAc

’معجزوں پر معجزے:‘ نیپال میں کیچڑ اور چٹانوں کے نیچے گہری سرنگ سے دو افراد کو زندہ کیسے نکالا گیا

ڈکس نے کہا کہ ’میں نے کبھی ایسی امدادی کارروائی نہیں دیکھی جہاں آپ کو ایسی سرنگ کا داخلی راستہ تلاش کرنا پڑے جو پہلے پہاڑی پر تھا لیکن اب زمین کے نیچے دب چکا ہو۔ آپ برفانی تودے کی شدت کا اندازہ لگا سکتے ہیں، اس نے داخلی راستے کو مکمل طور پر دفن کر دیا تھا۔‘

from BBC News اردو https://ift.tt/JxsDHAK

پمز آتشزدگی: بچے ہسپتالوں میں بھی محفوظ کیوں نہیں؟

پاکستان میں پمز جیسے خوف ناک واقعات پیش آنے کے بعد ہی کیوں ردِ عمل دکھایا جاتا ہے؟ پچھلے واقعات سے سبق کیوں نہیں سیکھا جاتا؟

from BBC News اردو https://ift.tt/ZqUCKMX

نیدرلینڈز نے اپنا اربوں ڈالر مالیت کا 86 ٹن سونا امریکہ سے نکال کر لندن کیوں منتقل کیا؟

نیدرلینڈز کے مرکزی بینک نے بڑھتی ہوئی جغرافیائی سیاسی بے چینی کے باعث اپنے سونے کے بعض ذخائر امریکہ اور کینیڈا سے منتقل کر دیے ہیں۔

from BBC News اردو https://ift.tt/BYCHz0l

رضیہ نورین: پمز میں نومولود بچی کی جان بچانے والی نرس کے لیے ایک کروڑ روپے کا انعام

ہسپتال کی نرسری کے باہر لگے سی سی ٹی وی کیمرے کی ویڈیو میں رضیہ نورین کو آگ لگنے کے بعد ایک بچے کو گود میں اُٹھائے بھاگتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

from BBC News اردو https://ift.tt/MtDpNQh

’انڈیا بھی تو آئرلینڈ سے ہارا۔۔۔‘ سکواڈ سے بے دخل کھلاڑیوں کے ہمراہ محسن نقوی کی شاہ چارلس سے ملاقات اور ناقدین کو جواب

شاہ چارلس سے ملاقات کی ویڈیوز اور تصاویر میں سکواڈ سے بے دخل کیے گئے چار کھلاڑیوں علی عثمان، عامر جمال، خرم شہزاد اور ایوس ظفر کو تو دیکھا جا سکتا ہے۔ مگر سلمان آغا ان کھلاڑیوں میں موجود نہیں تھے جو شاہ چارلس سے ملاقات کے لیے کلیئرنس ہاؤس گئے تھے۔

from BBC News اردو https://ift.tt/6RUqVQA

ایران میں شادی کی تقریب پر مبینہ امریکی حملے کے بارے میں اب تک کیا معلوم ہوا ہے؟

ایرانی ہلال احمر کی جانب سے ایک تصویر جاری کی گئی جس میں مبینہ طور پر جنوبی ایران کے صوبہ بندر عباس کے شہر سیرک میں دو ستمبر 2026 کو امریکی فضائی حملے کے بعد شادی کی تقریب کی میزبانی کرنے والی ایک تباہ شدہ عمارت دکھائی گئی ہے۔

from BBC News اردو https://ift.tt/gntijDS

بنوں اور لکی مروت میں پولیس امن کمیٹیوں کے ساتھ نئے معاہدے کی ضرورت کیوں پیش آئی؟

خیبر پختونخوا کے اضلاع بنوں اور لکی مروت میں قائم پولیس امن کمیٹیاں اب ایک نئے معاہدے کے تحت دہشت گردی کے خلاف ازخود کارروائیاں نہیں کر سکیں گی۔ معاہدے کے مطابق ایسی کارروائیوں کا اختیار محکمہ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) اور دیگر مجاز قانون نافذ کرنے والے اداروں کے پاس ہوگا، جبکہ امن کمیٹیاں صرف متعلقہ پولیس حکام کی ہدایات کے مطابق معاونت فراہم کریں گی۔

from BBC News اردو https://ift.tt/45hyNSX

’یقینی طور پر پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں‘: بغیر ڈرائیور چلنے والی گاڑی کی پولیس وین سے ٹکر کے پیچھے اصل کہانی

اسلام آباد میں بغیر ڈرائیور کے چلنے والی ایک ریموٹ کنٹرول گاڑی کے پولیس وین سے ٹکرانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر ٹیکنالوجی، ڈرائیور لیس گاڑی اور حادثے سے متعلق بحث جاری ہے۔ بی بی سی نے جانا کہ واقعہ کیسے پیش آیا؟

from BBC News اردو https://ift.tt/gYTqHkp

میر رضا کیس: تحقیقاتی کمیشن کے سامنے دوستوں کے کردار، پولیس کی کارروائی اور پوسٹ مارٹم پر سوالات

والد نے کمیشن کو بتایا کہ انہیں حیرت ہوئی کہ دوستوں کو اپنے گمشدہ ساتھی کے بجائے مالی معاملات کی زیادہ فکر تھی۔

from BBC News اردو https://ift.tt/WVfDXaZ

سکول ٹیچر کی حاضر دماغی کی بدولت سیلاب آنے سے چند منٹ قبل 900 بچوں کی جانیں بچا لی گئیں

.راجیندر داؤدی نے بتایا کہ پانی کا ریلہ اتنی تیزی سے آیا کہ دریا سے تقریباً 100 میٹر (328 فٹ) دور واقع ہاسٹل کی عمارت بھی دیکھتے ہی دیکھتے اس کی لپیٹ میں آ گئی۔

from BBC News اردو https://ift.tt/jdyE1cM

میسی کا ریٹائرمنٹ کا اعلان: ’میرے پاس دینے کے لیے اب کچھ باقی نہیں رہا‘

39 سالہ میسی، جنھوں نے 2022 کے قطر ورلڈ کپ میں ارجنٹینا کو عالمی چیمپیئن بنایا تھا، قومی ٹیم کی جانب سے 207 میچوں میں 125 گول کر چکے ہیں۔ وہ ارجنٹینا کی تاریخ میں سب سے زیادہ میچ کھیلنے اور سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی ہیں۔

from BBC News اردو https://ift.tt/1NbVQsB