کراچی میں ایک 25 سالہ نوجوان تاجر میر علی رضا کے اغوا اور قتل کا معمہ اب تک حل نہیں ہو پایا ہے۔
from BBC News اردو https://ift.tt/aIK7tFc
Latest news from all over the world,Latest News, ary news, samma news, geo news, news headline, updates news
دولتِ مشترکہ کھیل 2026: ارشد ندیم کی کوالیفائنگ راؤنڈ میں ساتویں پوزیشن، جیولن تھرو کے فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب
پاکستان کے ارشد ندیم سکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں جاری دولتِ مشترکہ کھیلوں میں جیولن تھرو کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں ساتویں پوزیشن حاصل کرنے کے بعد اب اپنے اعزاز کے دفاع کے لیے جمعے کو میدان میں اتریں گے جہاں ان کے روایتی حریف نیرج چوپڑا بھی موجود ہوں گے۔
from BBC News اردو https://ift.tt/ilD0TVC
from BBC News اردو https://ift.tt/ilD0TVC
’براڈ پیک‘ پر برفانی تودہ گرنے کے بعد نرمل پرجا سمیت 10 کوہ پیما لاپتہ، کم از کم تین کے ٹریکرز کی نشاندہی ہو گئی
پاکستان کے شمالی علاقے میں واقع دُنیا کی 12 ویں بلند ترین چوٹی براڈ پیک پر برفانی تودہ گرنے کے بعد معروف نیپالی کوہ پیما نرمل پرجا سمیت لاپتہ ہونے والے 10 کوہ پیماؤں کی تلاش کے لیے کارروائی جاری ہے اور حکام کا کہنا ہے کہ اب تک کم از کم تین کوہ پیماؤں کی نشاندہی کر لی گئی ہے۔
from BBC News اردو https://ift.tt/siM7C9m
from BBC News اردو https://ift.tt/siM7C9m
لاہور پولیس کا اٹارنی جنرل کے گھر پر ’غلط فہمی کی بنیاد‘ پر چھاپہ مارنے کا دعویٰ: ’اطلاع تھی کہ پڑوس میں قحبہ خانہ چلایا جا رہا ہے‘
پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ ’ایچ ایس او نے تصدیق کیے بغیر صرف فراہم کی جانے والی معلومات کی بنیاد پر چھاپہ مارا اور جب پولیس کی چھاپہ مار ٹیم وہاں پہنچی تو وہاں موجود ملازم نے انھیں بتایا کہ یہ گھر اٹارنی جنرل کا ہے۔‘
from BBC News اردو https://ift.tt/3t4s5Fr
from BBC News اردو https://ift.tt/3t4s5Fr
چنیوٹ میں لوہے اور تانبے کے ذخائر، ’ایک ارب ڈالر‘ کی سٹیل مل کا منصوبہ اور مقامی آبادی کے خدشات
چنیوٹ کے علاقے حکیم کالونی کے رہائشی مقامی انتظامیہ کے اہلکاروں کی جانب سے کیے جانے والے ایک سروے کے بعد اس تشویش میں مبتلا ہیں کہ کہیں انھیں ان کے گھروں سے محروم نہ کر دیا جائے۔ یہ پہلا موقع نہیں کہ جب چنیوٹ میں سٹیل مل لگانے کی بات سامنے آئی ہو۔ سنہ 2015 میں وزیر اعظم نواز شریف کے دور میں چنیوٹ میں لوہے اور تانبے کے ذخائر دریافت ہونے کا دعویٰ کیا گیا تھا۔
from BBC News اردو https://ift.tt/vLzgcUn
from BBC News اردو https://ift.tt/vLzgcUn
کویت اور پاکستان کے درمیان دفاعی تعاون معاہدہ کیا ہے جس پر تین سال بعد شاہی فرمان جاری کیا گیا
پاکستان اور کویت کے درمیان دفاعی تعاون کا معاہدہ 11 جون 2023 کو طے ہوا تھا جس پر کویت میں پاکستانی سفیر اور کویتی وزارتِ دفاع کے جوائنٹ پلاننگ ڈائریکٹر نے دستخط کیے تھے۔ کویت نے تین سال بعد اسے اپنے قانون کا حصہ بنایا ہے اور اس سلسلے میں ایک شاہی فرمان جاری کیا گیا۔
from BBC News اردو https://ift.tt/oGbYiwh
from BBC News اردو https://ift.tt/oGbYiwh
ٹوماہاک، پیٹریاٹ اور تھاڈ: ایران جنگ کے نتیجے میں کیا امریکہ کے اسلحے کے ذخائر واقعی کم ہو رہے ہیں؟
امریکی تھنک ٹینک ’سی ایس آئی ایس‘ کے مطابق ایران کے ساتھ جنگ کے دوران امریکہ نے ایک ہزار سے زیادہ ٹوماہاک میزائل استعمال کیے اور اِن ذخائر کو جنگ سے پہلے کی سطح پر واپس لانے میں پانچ سال تک کا وقت لگ سکتا ہے۔ ایران جنگ کے باعث کیا امریکی میزائل ذخائر میں کمی کے خدشات واقعی درست ہیں؟
from BBC News اردو https://ift.tt/xDqJNF1
from BBC News اردو https://ift.tt/xDqJNF1
پاکستان کے ’سب سے بڑے ڈیٹا سینٹر‘ اور ’اے آئی کلاؤڈ‘ کا افتتاح: ’سکائی 47‘ منصوبہ ہے کیا؟
’سکائی 47‘ کے سی ای او حسن عباس کا کہنا تھا کہ یہ ڈیٹا سینٹر کلاؤڈ کمپیوٹنگ، ڈیٹا ہوسٹنگ اور ڈیجیٹل خدمات کے لیے ایک مضبوط بنیاد فراہم کرے گا اور یہ حساس قومی اور تجارتی معلومات کے محفوظ تحفظ کا ایک اہم ذریعہ ہے۔
from BBC News اردو https://ift.tt/H2drXjF
from BBC News اردو https://ift.tt/H2drXjF
انڈیا میں کاکروچ جنتا پارٹی کے احتجاج کی پاکستان میں بھی گونج: ’یہاں سب کچھ ٹھیک چل رہا ہے، آرام سے گھر میں بیٹھیں‘
انڈیا میں ’کاکروچ جنتا پارٹی‘ کی نوجوانوں کی قیادت میں ابھرنے والی احتجاجی تحریک، وزیر تعلیم کے استعفے اور حکومتی اصلاحاتی اقدامات کے بعد پاکستان میں بھی بحث چھڑ گئی ہے کہ ملک میں ایسی بڑی عوامی نوجوان تحریک کیوں سامنے نہیں آتی۔
from BBC News اردو https://ift.tt/UifjdFO
from BBC News اردو https://ift.tt/UifjdFO
’جبری مشقت روکنے میں ناکامی‘: پاکستانی مصنوعات پر 10 فیصد امریکی ٹیرف کا ملکی برآمدات پر کیا اثر پڑے گا؟
بین الاقوامی تجارت اور ٹیرف کے ماہر اقبال تابش کہتے ہیں کہ پاکسان کا برآمدی شعبہ پہلے سے مشکلات کا شکار ہے جس میں توانائی کی بڑھتی ہوئی لاگت، بلند شرح سود کی وجہ سے اضافی فنانسنگ کی لاگت اور پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے غیر یقینی صورتحال ہے۔
from BBC News اردو https://ift.tt/XVMuLm2
from BBC News اردو https://ift.tt/XVMuLm2
ایک پنسل سے جڑا 100 سال پرانا سوال جس نے چینی شہریوں کو ریاضی کا سب سے بڑا اعزاز دلا دیا
چینی ریاضی دانوں نے ایک صدی سے زیادہ عرصے پرانی گتھی سلجھائی جو اس سے قبل کوئی ریاضی دان حل نہیں کر پایا تھا۔ 35 سالہ وانگ امریکہ اور فرانس میں پڑھاتی ہیں۔ وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والی تیسری خاتون ہیں۔
from BBC News اردو https://ift.tt/bVxk8SY
from BBC News اردو https://ift.tt/bVxk8SY
’صدی کی سب سے مہنگی طلاق‘: جنوبی کوریا کے کاروباری ٹائیکون کو سابقہ اہلیہ کو تقریباً 179 ارب روپے ادا کرنے کا حکم
ایس کے گروپ نے 1953 میں ایک ٹیکسٹائل کمپنی کے طور پر آغاز کیا تھا، لیکن جلد ہی مختلف صنعتوں میں پھیل کر جنوبی کوریا کے سب سے بڑے کاروباری گروپس میں شامل ہو گئی۔
from BBC News اردو https://ift.tt/sTnSc0i
from BBC News اردو https://ift.tt/sTnSc0i
خاتونِ اول کی میت کا فوجی حکومت کے ہاتھوں اغوا اور 16 سال کا پُراسرار سفر
ان کی میت کبھی فوجی انٹیلی جنس مرکز میں رکھی گئی، کبھی ایک وین میں چھپائی گئی، پھر اٹلی کے شہر میلان میں دفن کر دی گئی، اور بعد میں سپین کے شہر میڈرڈ منتقل کر دی گئی۔ بالآخر اسے واپس بیونس آئرس لایا گیا، جہاں اسے ایک انتہائی محفوظ اور مضبوط مقبرے میں دفن کیا گیا۔
from BBC News اردو https://ift.tt/FvtjAqx
from BBC News اردو https://ift.tt/FvtjAqx
پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں انتخابات سے قبل احتجاج اور درجنوں ہلاکتیں کیوں؟
پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کا پہلا مرحلہ 27 جولائی کو منعقد ہو گا لیکن ان انتخابات سے قبل احتجاج کے دوران کم از کم 40 افراد مارے گئے جبکہ انتخابی مہم بھی محدود رہی۔
from BBC News اردو https://ift.tt/EoIHs1u
from BBC News اردو https://ift.tt/EoIHs1u
’اُن کا جرم کیا تھا‘: میناب سکول حملے میں 120 بچوں کی ہلاکت کے چار ماہ بعد بی بی سی نے کیا دیکھا؟
میناب سکول پر حملے کو اس جنگ کا بڑا سانحہ سمجھا جاتا ہے جس میں ایرانی حکام کے مطابق مجموعی طور پر 156 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے جن میں 120 بچے بھی شامل ہیں۔ اس سکول کی ایک 33 سالہ ٹیچر پہلی جماعت کی بچیوں کو پڑھاتی تھیں۔ اب ان کی کلاس کا صرف ملبہ باقی رہ گیا ہے۔ تباہ شدہ کلاسوں میں بچوں کی کرسیاں اور سجی ہوئی دیواریں اب بھی دیکھی جا سکتی ہیں۔
from BBC News اردو https://ift.tt/57gkp6P
from BBC News اردو https://ift.tt/57gkp6P
پاکستان کی حوثیوں کو تنبیہ: کیا ایرانی اتحادی کی کارروائیوں سے اسلام آباد، تہران تعلقات متاثر ہو سکتے ہیں؟
پاکستان نے حوثی گروہ کو خبردار کیا ہے کہ پاکستانی پرچم بردار جہازوں یا پاکستان کے بحری مفادات کے خلاف کسی بھی جارحانہ اقدام کو قومی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ تصور کیا جائے گا۔
from BBC News اردو https://ift.tt/s9hiwKc
from BBC News اردو https://ift.tt/s9hiwKc
’میں نے ایک دن میں ایک لاکھ پاؤنڈز کمائے‘: وہ نوجوان جو اپنی دکان ٹک ٹاک لائیو پر چلاتے ہیں
بہت سے لوگوں کے لیے سوشل میڈیا پر لائیو سٹریمنگ کے ذریعے خریداری روزمرہ کا معمول بنتا جا رہا ہے۔
from BBC News اردو https://ift.tt/fcSkBix
from BBC News اردو https://ift.tt/fcSkBix
پاکستان میں پیٹرول پمپ ہڑتال موخر: قیمت روزانہ کی بنیاد پر طے کرنے کے حکومتی فیصلے پر اختلاف کیوں؟
پاکستان کی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین روزانہ کی بنیاد پر کیے جانے کے اعلان کے بعد آل پاکستان پیٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن نے جمعرات کی صبح سے ہڑتال کا اعلان کیا تھا تاہم حکومت کے ساتھ مذاکرات کے بعد اب انھوں نے یہ کال واپس لے لی ہے اور اب فریقین کے درمیان اتفاق ہوا ہے کہ ’ان دونوں معاملات کا حل آئندہ 15 روز کے اندر نکالا جائے گا۔‘
from BBC News اردو https://ift.tt/WbILVSc
from BBC News اردو https://ift.tt/WbILVSc
مرد بانجھ پن کے بارے میں بات کرنے سے ہچکچاتے کیوں ہیں؟
بانجھ پن تقریباً ہر چھ میں سے ایک جوڑے کو متاثر کرتا ہے اور ان میں سے تقریباً نصف معاملات مردوں سے متعلق مسائل سے جڑے ہوتے ہیں۔
from BBC News اردو https://ift.tt/jOrDMNS
from BBC News اردو https://ift.tt/jOrDMNS
ڈاکٹر آصف محمود: امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی کے نئے پاکستانی نژاد سربراہ جو ماضی میں کئی بار عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کر چکے ہیں
امریکہ میں بین الاقوامی مذہبی آزادی کے کمیشن (یو ایس سی آئی آر ایف) نے متفقہ طور پر پاکستانی نژاد امریکی شہری آصف محمود کو اپنا چیئر پرسن منتخب کیا ہے۔
from BBC News اردو https://ift.tt/W1gKz2l
from BBC News اردو https://ift.tt/W1gKz2l
مراکش، تیونس اور ترکی :ایران-امریکہ جنگ کی وجہ سے کن ممالک میں سیاحت سستی ہوئی؟
یورپ سے باہر کے کئی مقامات کے لیے تعطیلات کے پیکیج اس موسمِ گرما میں گذشتہ سال کے مقابلے میں سستے ہو گئے ہیں، کیونکہ سفری خدشات کے باعث بکنگز میں کمی ہوئی ہے۔
from BBC News اردو https://ift.tt/9JvPBCb
from BBC News اردو https://ift.tt/9JvPBCb
ریپ اور جنسی سمگلنگ کے نئے الزامات، متنازع امریکی انفلوئنسر اینڈریو اور ٹرسٹن ٹیٹ امریکہ میں گرفتار
برطانیہ کی کراؤن پراسیکیوشن سروس کے مطابق اینڈریو ٹیٹ پر ریپ کے مزید سات الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ اُن پر جنسی سمگلنگ اور ایک بچے کی نازیبا تصاویر رکھنے سے متعلق الزامات بھی عائد کیے گئے ہیں۔
from BBC News اردو https://ift.tt/DF8tI2z
from BBC News اردو https://ift.tt/DF8tI2z
ساؤتھ ایئر: پاکستان میں اے ٹی آر طیاروں کے ساتھ شروع کی گئی ایئر لائن کی ضرورت کیوں پڑی؟
پاکستان میں پہلے ہی چار ایئرلائنز اندرونِ ملک اور بین الاقوامی پروازیں چلا رہی ہیں، تو ایسے میں نئی ایئرلائن کی ضرورت کیوں محسوس کی گئی؟ اسی سوال کے جواب اور پاکستان کے ہوا بازی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے امکانات جاننے کے لیے بی بی سی اردو نے ساؤتھ ایئر کی انتظامیہ اور شعبۂ ہوا بازی کے ماہرین سے بات کی۔
from BBC News اردو https://ift.tt/R5pt06f
from BBC News اردو https://ift.tt/R5pt06f
روہت شرما کی ریٹائرمنٹ کی قیاس آرائیاں: امیشا پاٹیل کی تنقید اور انڈین کرکٹ بورڈ کی وضاحت
روہت شرما سنہ 2027 کے ون ڈے ورلڈ کپ میں انڈیا کی نمائندگی کریں گے یا نہیں کرکٹ بورڈ نے یہ واضح نہیں کیا، تاہم سوشل میڈیا پر سابق کرکٹرز اور سپورٹس تجزیہ کار اس بحث کو انڈین کرکٹ کے لیے نقصان دہ قرار دے رہے ہیں۔
from BBC News اردو https://ift.tt/HOhCwpm
from BBC News اردو https://ift.tt/HOhCwpm
انڈین خلائی ادارے کے سائنسدان استعفے کیوں دے رہے ہیں؟
محکمے کے مطابق ’سائنسدان، انجینئر-ایس جی سے کم درجے کے افسران کی صورت میں بھی متعلقہ مراکز کے ڈائریکٹرز یا یونٹ سربراہان اپنی واضح سفارشات کے ساتھ درخواستیں محکمہ کو بھیجیں گے، جہاں حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔‘
from BBC News اردو https://ift.tt/kGe8U4E
from BBC News اردو https://ift.tt/kGe8U4E
زیارت میں اہلکاروں کی ہلاکت کے خلاف دھرنے کے شرکا اور حکومت میں معاہدہ طے پا گیا
پاکستان کے صوبہ بلوچستان کی حکومت کا کہنا ہے کہ زیارت میں پولیس اہلکاروں کی ہلاکت کے خلاف کوئٹہ میں دیے جانے والے دھرنے کے شرکا کے ساتھ مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں اور ایک تحریری معاہدہ طے پا گیا ہے۔
from BBC News اردو https://ift.tt/h0JsFez
from BBC News اردو https://ift.tt/h0JsFez
صحافت سے 10 ڈاؤننگ سٹریٹ تک: برطانیہ کے اگلے وزیراعظم اینڈی برنہم کون ہیں؟
لیبر پارٹی کا سربراہ منتخب ہونے کے بعد اپنے خطاب میں برنہم کا کہنا تھا کہ لیبر پارٹی کو اب یہ تسلیم کرنا چاہیے کہ سیاستدانوں کی یہ نسل سیاسی کلچر اور معاشی ماڈل کو چیلنج کرنے میں ناکام رہی ہے جو عوام لوگوں کے لیے زیادہ قابلِ عمل نہیں ہے۔
from BBC News اردو https://ift.tt/elYFCbm
from BBC News اردو https://ift.tt/elYFCbm
دہلی میں 19 دن سے جاری بھوک ہڑتال کے بعد سونم وانگچک کی حالت تشویشناک
سونم وانگچک نے 28 جون کو بھوک ہڑتال شروع کی تھی اور اس وقت سے اب تک ان کا وزن تقریباً 9 کلو گرام کم ہو چکا ہے۔ کئی اپوزیشن رہنماؤں، فنکاروں اور ادیبوں نے ان سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی اپیل کی ہے، لیکن وانگچک نے ابھی تک اس سے گریز کیا ہے۔
from BBC News اردو https://ift.tt/7nq6BJD
from BBC News اردو https://ift.tt/7nq6BJD
بالواسطہ ہراسانی پر پانچ لاکھ روپے جرمانہ، ’واٹس ایپ گروپ میں بانجھ پن کے حوالے سے 17 بار تضحیک کی گئی‘
وفاقی محتسب نے ورک پلیس ہراسمنٹ کے قانون کے تحت حال ہی میں ایک فیصلہ جاری کیا ہے، جس میں ایک خاتون کی شکایت پر ان کے ادارے کے ایک سینیئر ملازم کو قصوروار قرار دیا گیا۔ فیصلے کے مطابق مذکورہ ملازم نے خاتون کو بالواسطہ طور پر بانجھ پن سے متعلق تضحیک آمیز جملوں کا نشانہ بنایا اور ان کی قومیت کی بنیاد پر بھی ہراساں کیا۔
from BBC News اردو https://ift.tt/jHc7wWs
from BBC News اردو https://ift.tt/jHc7wWs
امریکی میزائلوں کا نشانہ بننے والا ایرانی پُل چین اور روس کے لیے کیوں اہم ہے؟
یہ راستہ ایران کو اینچہ برون سرحد کے ذریعے وسطی ایشیا، روس اور چین کے ریلوے نیٹ ورک سے جوڑتا ہے۔ لیکن یہ راہداری ایران کی معیشت کے لیے کتنی اہم ہے اور اس میں رکاوٹ پیدا ہونے کے کیا نتائج ہو سکتے ہیں؟
from BBC News اردو https://ift.tt/IgVFnjU
from BBC News اردو https://ift.tt/IgVFnjU
محمود احمدی نژاد کی اسرائیل سے روابط کے الزامات کی تردید اور آپریشن ’پُس اِن بوٹس‘
ایران کے سابق صدر محمود احمدی نژاد کے اسرائیل کے ساتھ روابط اور تعاون کے بارے میں نیویارک ٹائمز اور ہاریٹز میں تحقیقاتی رپورٹوں کی اشاعت کے ایک دن بعد ان کے دفتر کی جانب سے ایک بیان جاری کرتے ہوئے سابق ایرانی صدر کے موساد کے ساتھ روابط اور ان کی نظر بندی کی تردید کی ہے۔
from BBC News اردو https://ift.tt/T2edfIp
from BBC News اردو https://ift.tt/T2edfIp
ماشکیل میں ہیئر سیلون پر فائرنگ اور پنجاب سے تعلق رکھنے والے پانچ مزدوروں کی ہلاکت: ’حملہ آور موٹر سائیکلوں پر آئے‘
پاکستان کے صوبہ پنجاب سے تعلق رکھنے والے محمد خالد کے دو بھانجے محمد حسن اور عبدالقدیر اپنے خاندانوں کی کفالت کے لیے سینکڑوں میل دور بلوچستان کے علاقے ماشکیل گئے تھے۔ مگر وہ ان پانچ افراد میں شامل ہیں جو نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں مارے گئے۔
from BBC News اردو https://ift.tt/yQd6o5Z
from BBC News اردو https://ift.tt/yQd6o5Z
’آج شام چار بجے تمھیں قتل کر دیں گے‘: ایک انگریز ہپی کی تیراہ میں اسیری اور قبولِ اسلام کی کہانی
یہ 1976 کی بات ہے جب آٹھویں جماعت کا نتیجہ آنے کے بعد میں موسمِ گرما کی چھٹیاں گزارنے کراچی سے اپنے آبائی علاقے تیراہ میدان گیا تھا۔ اُن دنوں آفریدی قبائل کا ایک لشکر ایک انگریز کے پنجپیری ساتھیوں کے خلاف کارروائی کر رہا تھا، جو لشکر والوں کی نظر میں 'بد عقیدہ' ہو چکے تھے۔ انگریز، جسے وہ 'فرنگی' کہہ کر پکارتے تھے لشکر کی قید میں تھا۔ اس کے ساتھیوں کو، جو آفریدی ہی تھے، گھر جلا کر اور املاک تباہ کر کے علاقہ بدر کیا جا رہا تھے۔
from BBC News اردو https://ift.tt/9ZuONfm
from BBC News اردو https://ift.tt/9ZuONfm
تالی داس کے بعد مولا داد، کیا شمالی پاکستان ایک نئے گلوف کے خطرے کی زد میں ہے؟
مولا داد میں پیدا ہونے والی یہ صورتحال کوئی الگ واقعہ نہیں۔ حکومت پاکستان کے ادارے سپارکو کے تازہ سیٹلائٹ ڈیٹا سے ظاہر ہوتا ہے کہ شمالی پاکستان میں گلیشیئر تیزی سے تبدیل ہو رہے ہیں اور ان کے ساتھ بننے والی برفانی جھیلیں پہلے سے زیادہ خطرناک ہوتی جا رہی ہیں۔
from BBC News اردو https://ift.tt/PTyXBN3
from BBC News اردو https://ift.tt/PTyXBN3
مفتی تقی عثمانی کا کرپٹو کے خلاف فتویٰ: پاکستان کے مذہبی علما کرپٹو کرنسی کے خلاف کیوں ہیں؟
مفتی تقی عثمانی اور پانچ دیگر علما کے دستخط سے جاری فتوے میں کرپٹو کرنسی کے ذریعے خریداری کو حرام قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے اس کی وجہ وہ تحقیق ہے جس کے مطابق کرپٹو کرنسی ویلتھ یعنی مال کی تعریف پر پورا نہیں اترتی۔
from BBC News اردو https://ift.tt/1LQhITq
from BBC News اردو https://ift.tt/1LQhITq
تالی داس کے بعد مولا داد، کیا شمالی پاکستان ایک نئے گلوف کے خطرے کی زد میں ہے؟
مولا داد میں پیدا ہونے والی یہ صورتحال کوئی الگ واقعہ نہیں۔ حکومت پاکستان کے ادارے سپارکو کے تازہ سیٹلائٹ ڈیٹا سے ظاہر ہوتا ہے کہ شمالی پاکستان میں گلیشیئر تیزی سے تبدیل ہو رہے ہیں اور ان کے ساتھ بننے والی برفانی جھیلیں پہلے سے زیادہ خطرناک ہوتی جا رہی ہیں۔
from BBC News اردو https://ift.tt/uJUfFdy
from BBC News اردو https://ift.tt/uJUfFdy
انڈیا کو آئرلینڈ کے بعد انگلینڈ کے خلاف بھی شکست کا سامنا: ’آئی پی ایل اور بین الاقوامی کرکٹ میں بہت بڑا فرق ہے‘
یہ ناکامی اس لیے زیادہ اہمیت رکھتی ہے کہ آئرلینڈ کے خلاف شکست کو بعض حلقے حادثاتی قرار دے رہے تھے، مگر انگلینڈ کے خلاف ٹیم کی ناکامی نے واضح کر دیا ہے کہ ٹیم کو اپنی کمزوریوں پر فوری قابو پانے کی ضرورت ہے۔ بصورتِ دیگر یہ سلسلہ مزید مشکلات پیدا کر سکتا ہے۔
from BBC News اردو https://ift.tt/oHjpWX9
from BBC News اردو https://ift.tt/oHjpWX9
کیا انڈیا روس کی منظوری کے بغیر براہموس میزائل فروخت کر سکتا ہے؟
انڈیا نے ایس-400 روس سے حاصل کیا ہے، جبکہ براہموس انڈیا اور روس کا مشترکہ منصوبہ ہے۔ ایس-400 ایک دفاعی نظام ہے، جس کا مقصد بیرونی حملوں کو روکنا ہے، جبکہ براہموس ایک جارحانہ ہتھیار ہے، جو دشمن کے اہداف کو نشانہ بنانے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔
from BBC News اردو https://ift.tt/av1SCuY
from BBC News اردو https://ift.tt/av1SCuY
جعلی لائبریری کارڈز کی مدد سے لاکھوں ڈالر کی قدیم دستاویزات چرانے پر امریکی شہری کو سزا
39 سالہ جیفری ینگ پر دسمبر 2024 سے جولائی 2025 کے درمیان دو لاکھ 16 ہزار ڈالر مالیت کی نایاب اور قدیم چینی دستاویزات چرانے کا الزام ہے۔
from BBC News اردو https://ift.tt/r4YQXf8
from BBC News اردو https://ift.tt/r4YQXf8
راج پال یادو: بالی وڈ اداکار کو چیک باؤنس کیس میں تین ماہ قید اور کروڑوں روپے کی ادائیگی کا حکم
راج پال یادو کے خلاف یہ کیس دائر کرنے والی کمپنی کے وکیل کے مطابق ’دلی ہائیکورٹ کی جج جسٹس سورنا کانتا نے چیک باؤنس کیس میں ماتحت عدالتوں کی جانب سے راج پال یادو کو اس معاملے میں قصور وار قرار دینے کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے انھیں حکم دیا ہے کہ وہ شکایت کنندہ کو رقم کی ادائیگی کریں۔‘
from BBC News اردو https://ift.tt/zSigXy0
from BBC News اردو https://ift.tt/zSigXy0
جیب میں 50 پاؤنڈز لیے برطانیہ آنے والا لڑکا اربوں کی سرمایہ کاری کے مشورے دینے والا ماہر کیسے بنا
پیٹر کومولافے کی زندگی کئی ڈرامائی موڑوں سے گزری۔ ایک وقت ایسا بھی آیا جب وہ بے گھر تھے اور مستقبل دھندلا دکھائی دیتا تھا، لیکن انہی حالات سے نکل کر وہ آگے چل کر مالیاتی مشاورت کے شعبے میں ایک نہایت معتبر اور باوقار نام بن گئے۔
from BBC News اردو https://ift.tt/QowMNJG
from BBC News اردو https://ift.tt/QowMNJG
مرید عباس کے قتل کے مرکزی ملزم کو سزائے موت: گولیوں کے خول، فون ریکارڈ اور سی سی ٹی وی نے قتل کیسے ثابت کیا؟
صوبہ سندھ کے شہر کراچی کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت جنوبی نے صحافی مرید عباس اور ان کے دوست خضر حیات دونوں کے قتل میں مرکزی ملزم عاطف زمان کو الگ الگ سزائے موت سنائی ہے۔
from BBC News اردو https://ift.tt/mNzUi0k
from BBC News اردو https://ift.tt/mNzUi0k
پہلی عالمی جنگ: 80 برس کے بعد ہندوستان کے ہزاروں پنجابی فوجیوں کی قربانیوں کا باضابطہ اعتراف
تحقیق کے بعد برٹش انڈین آرمی سے تعلق رکھنے والے نو ہزار 909 فوجیوں کے نام اب ’کامن ویلتھ وار گریوز کمیشن‘ کی جنگ کے دوران ہونے والی ہلاکتوں کے ڈیٹا بیس یعنی ریکارڈ میں شامل کیے جا رہے ہیں۔
from BBC News اردو https://ift.tt/grEi2Mo
from BBC News اردو https://ift.tt/grEi2Mo
بحیرۂ عرب میں لاپتہ ہونے والے پاکستانی کارگو طیارے کا ملبہ مل گیا، عملے کی تلاش جاری
بحیرہ عرب میں گزشتہ روز لاپتہ ہونے والے نجی کمپنی کے کارگو طیارے کا ملبہ اورماڑہ کے ساحل سے 53 نوٹیکل میل جنوب سے ملا۔
from BBC News اردو https://ift.tt/a9SsR5c
from BBC News اردو https://ift.tt/a9SsR5c
روسی طیارے یوکرین کے خلاف سب سے مؤثر سمجھے والے گلائیڈ بم اپنے ہی علاقوں پر کیوں گرا رہے ہیں؟
آزاد میڈیا ادارے آسٹرا کے اندازے کے مطابق فروری 2022 میں یوکرین پر روس کے حملے کے آغاز کے بعد سے روسی جنگی طیارے روس یا روسی قبضے میں موجود یوکرینی علاقوں میں کم از کم 334 بم غلطی سے گرا چکے ہیں۔
from BBC News اردو https://ift.tt/x8qTR1D
from BBC News اردو https://ift.tt/x8qTR1D
رونالڈو کے ورلڈ کپ کریئر کا آنسوؤں کے ساتھ اختتام: ’میری آنکھوں میں بھی آنسو ہیں اور یہی اس عظیم کھلاڑی کا ورثہ ہے‘
41 سالہ رونالڈو اپنے شاندار کیریئر میں پانچ بار بیلون ڈی اور جیت چکے ہیں، پانچ مرتبہ چیمپئنز لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کر چکے ہیں اور سنہ 2016 میں پرتگال کو یورپی چیمپیئن بنانے میں بھی اہم کردار ادا کر چکے ہیں۔
from BBC News اردو https://ift.tt/fxpV4lg
from BBC News اردو https://ift.tt/fxpV4lg
سُسر کو قتل کرنے کے بعد بہو کا حقِ دفاع کا دعویٰ: ’تمہارے لیے کماتا ہوں، میری خواہشات پوری کرو‘
پولیس افسر کے مطابق 28 سالہ خاتون نے اپنے سسر کے رویے کے بارے میں اپنی ساس کو بھی بتایا تھا، جس کے بعد ساس اور سسر کے درمیان تکرار بھی ہوئی تھی۔
from BBC News اردو https://ift.tt/ugD1RnL
from BBC News اردو https://ift.tt/ugD1RnL
تردید سے ہلاکت کی تصدیق تک: ایرانی رہبر اعلیٰ کے ہیڈکوارٹر پر حملے کے بعد کیا ہوا تھا؟
سابق ایرانی رہبر اعلیٰ آیت اللہ خامنہ ای کے ہلاکت کو چار ماہ سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے تاہم ایرانی حکام نے ابھی تک اس حملے کی تفصیلات واضح طور پر بیان نہیں کی ہیں۔ اس دن کیا ہوا تھا؟ مجتبی خامنہ ای کہاں تھے اور ان کے ساتھ کیا ہوا تھا؟
from BBC News اردو https://ift.tt/SCx1RQT
from BBC News اردو https://ift.tt/SCx1RQT
’آم‘ اور ’پھول‘ جیسے کوڈ ورڈ استعمال کر کے سپیڈ پوسٹ سے 21 ریاستوں میں گانجا فروخت کرنے والا گروہ کیسے پکڑا گیا؟
پولیس کو معلوم ہوا کہ ستیَم اور شُبھم مل کر اپنے کھیتوں میں گانجے کی کاشت کر رہے تھے۔ کہا جاتا ہے کہ انھوں نے گاؤں کے دیگر لوگوں کو بھی ایسا کرنے کی ترغیب دی۔
from BBC News اردو https://ift.tt/GxKPVMU
from BBC News اردو https://ift.tt/GxKPVMU
جھیل سیف اللہ میں ایک خاندان کے چھ افراد کی ہلاکت: ’باپ نے جان بچانے کے لیے چھلانگ لگانے کا سوچا مگر پھر بچوں کے پاس لوٹ گئے‘
’پانی کا بہاؤ انتہائی تیز تھا اور بظاہر کشتی میں موجود افراد خوفزدہ تھے اور مدد کے لیے پہنچنے والی لانچ پر چھلانگ نہیں لگا رہے تھے۔ خاندان کے سربراہ نے ایک مرتبہ چھلانگ لگانے کی کوشش کی، مگر پھر واپس مڑ گئے اور اپنے بچوں کو سنبھالنے لگے۔‘
from BBC News اردو https://ift.tt/WSMYkD2
from BBC News اردو https://ift.tt/WSMYkD2
ایران کے سرکاری ٹی وی پر باقر قالیباف کا انٹرویو اچانک کیوں روک دیا گیا اور اس کا امریکہ سے مذاکرات سے کیا تعلق ہے؟
منگل کی شب جب ایران کے چیف مذاکرات کار اور پارلیمان کے سپیکر محمد باقر قالیباف کی گفتگو سرکاری ٹیلی وژن پر نشر ہوتے ہوئے اچانک بند ہو گئی تو اس واقعے نے میڈیا اور سیاسی حلقوں میں وسیع ردِعمل پیدا کیا، اور بعض مبصرین نے اسے امریکہ کے ساتھ مذاکرات پر اختلافات میں شدت کی علامت قرار دیا۔
from BBC News اردو https://ift.tt/gowah7H
from BBC News اردو https://ift.tt/gowah7H
بچوں کو واشنگ مشین میں ڈالنے اور ٹوائلٹ میں بند کرنے کا الزام، ڈے کیئر سینٹر کی ملازمہ گرفتار
سوشل میڈیا پر چلنے والی ویڈیوز میں مبینہ طور پر ڈے کیئر سینٹر میں کام کرنے والی خواتین کو روتے ہوئے بچوں کو ٹوائلٹس اور واشنگ مشینوں میں بند کر کے ڈراتے دھمکاتے دیکھا جا سکتا ہے۔
from BBC News اردو https://ift.tt/7Fpc3gB
from BBC News اردو https://ift.tt/7Fpc3gB
کیپٹن کرنل شیر خان: وہ پاکستانی فوجی جن کی بہادری کا اعتراف دشمن نے بھی کیا
سنہ 1999 کی کارگل جنگ کے دوران ٹائیگر ہل کے محاذ پر پاکستانی فوج کے کپتان کرنل شیر خان اتنی بہادری کے ساتھ لڑے کہ انڈین فوج نے ان کی شجاعت کا اعتراف کیا۔
from BBC News اردو https://ift.tt/903svRt
from BBC News اردو https://ift.tt/903svRt
ایران کے سابق رہبر اعلیٰ علی خامنہ ای کی آخری رسومات کیسے ہوں گی، کہاں تدفین ہوگی اور نمازِ جنازہ کون پڑھائے گا؟
اسرائیل کے میزائل حملے میں مارے جانے والے ایران کے سابق رہبر اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای کی آخری رسومات ان کے قتل کے چار ماہ سے زائد عرصہ گزرنے کے بعد باقاعدہ آغاز تہران کے بڑے مذہبی اور ثقافتی مرکز ’امام خمینی مصلیٰ‘ سے ہو گیا ہے۔
from BBC News اردو https://ift.tt/RXHQdxw
from BBC News اردو https://ift.tt/RXHQdxw
دانہ سر میں بس کھائی میں گِرنے سے 32 مسافر ہلاک: زندہ بچنے والے مسافروں اور کمپنی کے مینیجر نے کیا بتایا؟
بلوچستان میں حکام کا کہنا ہے کہ ضلع شیرانی میں ایک مسافر بس کھائی میں گِرنے سے کم از کم 32 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ یہ کھائی درجنوں فٹ گہری تھی اور میڈیا کے ساتھ شیئر کی گئی ویڈیوز اور تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مسافر بس لوہے کے ڈھانچے میں تبدیل ہو چکی ہے۔
from BBC News اردو https://ift.tt/Od6WiBb
from BBC News اردو https://ift.tt/Od6WiBb
عامل کے کہنے پر چار سالہ بچی کو زندہ جلانے کی کوشش: ’ملزمان کبھی اس کا چہرہ آگ کی طرف کرتے اور کبھی کمر کے بل چولہے پر لٹاتے رہے‘
صوبہ پنجاب کے وسطی شہر گوجرانوالہ میں پولیس نے ایک خاتون اور ان کے تین بچوں کو گرفتار کرلیا ہے جن پر الزام ہے کہ انھوں نے اپنی بیماریوں کو دور کرنے کے لیے اپنی چار سالہ بیٹی کو زندہ جلانے کی کوشش کی ہے۔
from BBC News اردو https://ift.tt/EDKStgM
from BBC News اردو https://ift.tt/EDKStgM
اجے دیوگن کی فلم ’چوہان‘ کا ٹریلر اور کشمیریوں کے ہرے ہوتے زخم: ’کاش اُس دن میں مر گیا ہوتا، اس نے میری زندگی برباد کر دی‘
بالی وڈ اداکار اجے دیوگن کی آنے والی فلم ’چوہان‘ کا ٹیزر گذشتہ دنوں 25 جون کو جاری ہوا اور فوری طور پر کشمیر میں غم و غصے کا سبب بن گیا۔ کشمیر کے بہت سے لوگوں کے لیے فلم میں استعمال کیے گئے الفاظ کہ ’پیلٹ گن صرف محدود نقصان ہی پہنچاتے ہے‘ پیلٹ کا نشانہ بننے والے افراد کے پرانے زخموں کو پھر سے ہرا کر گئے۔
from BBC News اردو https://ift.tt/6akqXfT
from BBC News اردو https://ift.tt/6akqXfT
16ویں صدی کے اخبارات ہمیں مغلیہ سلطنت کے بارے میں کیا بتاتے ہیں؟
روزانہ سینکڑوں یا شاید ہزاروں ایسے اخبارات شاہی دربار اور صوبائی مراکز کے درمیان گردش کرتے تھے اور اس وسیع سلطنت کو جوڑنے کا کام کرتے تھے، جو اپنے عروج پر برصغیر کے بڑے حصے پر حکمرانی کرتی تھی اور دنیا کی تقریباً ایک چوتھائی آبادی پر مشتمل تھی۔
from BBC News اردو https://ift.tt/JFC58as
from BBC News اردو https://ift.tt/JFC58as
علی خامنہ ای کی آخری رسومات: مشہد میں امام رضا کا روضہ شیعہ مسلک کے لیے مقدس کیوں؟
ایرانی حکام نے کہا ہے کہ سابق رہبر اعلی آیت اللہ علی خامنہ ای کی تدفین اُن کی ’وصیت‘ اور ’رشتہ داروں کی تجویز‘ کے مطابق مشہد میں امام رضا کے مزار پر ہو گی۔
from BBC News اردو https://ift.tt/BiCxMtQ
from BBC News اردو https://ift.tt/BiCxMtQ
بلوچستان میں اہلیہ اور بیٹیوں کے سامنے کراچی کے تاجر کا قتل: ’اگر جانیں محفوظ نہیں تو لوگوں کو وہاں جانے سے روک دیا جائے‘
جمعے اور سنیچر کی درمیانی شب ضلع مستونگ کے علاقے دشت میں، مبینہ طور پر راستہ بھٹک جانے کے بعد ان کا سامنا نامعلوم مسلح افراد سے ہوا۔ فائرنگ کے اس واقعے میں علی مرتضیٰ جمیل جان کی بازی ہار گئے، جبکہ ان کی اہلیہ زخمی ہوئیں۔ خوش قسمتی سے ان کی دو کمسن بیٹیاں اس حملے میں محفوظ رہیں۔
from BBC News اردو https://ift.tt/vS2QeKC
from BBC News اردو https://ift.tt/vS2QeKC
Subscribe to:
Posts (Atom)