پی کے 268: پی آئی اے کا طیارہ جو رن وے پر اُترنے کے بجائے ہمالیہ کی پہاڑی سے جا ٹکرایا

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کو پیش آنے والے اس حادثے کو نہ صرف پی آئی اے بلکہ نیپال کی ایوی ایشن تاریخ کا بدترین حادثہ قرار دیا گیا۔

from BBC News اردو https://ift.tt/RK02oC7

پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں پہیہ جام ہڑتال، انٹرنیٹ اور موبائل سروس بند: عوامی ایکشن کمیٹی کے مطالبات کیا ہیں اور وفاق سے مذاکرات کیوں ’ناکام‘ ہوئے؟

پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں تاجروں اور عوام کی نمائندہ تنظیم ’جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی‘ کی کال پر آج (29 ستمبر) ایک بار پھر ریاست میں پہیہ جام اور شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جا رہی ہے۔ احتجاج سے نمٹنے کی خاطر حکام نے کشمیر کے مختلف علاقوں میں لینڈ لائن، موبائل، انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا جزوی طور پر بند کر دیا ہے جبکہ امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے کشمیر کی حکومت نے وفاق سے اضافی پولیس اور فورسز کو طلب کیا ہے۔

from BBC News اردو https://ift.tt/FHDWB7d

یمنی بندرگاہ پر ’اسرائیلی ڈرون حملے‘ کا نشانہ بننے والے ٹینکر کا پاکستانی عملہ: ’ہمیں گن پوائنٹ پر آگ بجھانے کے لیے جہاز پر بھیجا گیا‘

پاکستانی وزیر داخلہ کے مطابق سکیورٹی اداروں اور سعودی حکام کی مدد سے یرغمال بنائے گئے عملے کی بحفاظت رہائی ممکن ہوئی ہے جبکہ حوثیوں نے نہ صرف ٹینکر اور عملے کو اپنی تحویل سے آزاد کر دیا ہے بلکہ وہ اب یمنی پانیوں سے بھی نکل چکے ہیں۔

from BBC News اردو https://ift.tt/mUnrkbc

کیا اسرائیل ایک بار پھر قطر میں حماس کے رہنماؤں کو نشانہ بنا سکتا ہے؟

اسرائیل کی جانب سے اقوامِ متحدہ کے فورم کو استعمال کرتے ہوئے قطر سے یہ مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ حماس کے اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے اس کے رہنماؤں کو ملک بدر کرے ورنہ ’اسرائیل خود ایسا کرے گا۔‘

from BBC News اردو https://ift.tt/wdvcKlA

طالبات کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزمات میں ہندو مذہبی ادارے سے وابستہ سوامی گرفتار

دہلی کے سری شاردا انسٹی ٹیوٹ آف انڈین مینجمنٹ اینڈ ریسرچ (سری ایس آئی آئی ایم) کے منیجر سوامی چَیتیانَند سرسوتی کو جنسی ہراسانی کے الزامات کے بعد انڈیا کی شمالی ریاست اتر پردیش کے معروف شہر آگرہ سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

from BBC News اردو https://ift.tt/jSMuW8C

ادویات پر 100 فیصد ٹیرف جس کا انڈیا سے زیادہ امریکہ کو نقصان ہو سکتا ہے

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نئے ٹیرف کا اعلان کرتے ہوئے امریکہ سے باہر بننے والی ادویات پر سو فیصد ٹیرف عائد کر دیا ہے جس کا اطلاق یکم اکتوبر سے ہو گا۔

from BBC News اردو https://ift.tt/0WPxD3E

کیا برطانیہ میں رہنے اور کام کرنے کے لیے ’ڈیجیٹل آئی ڈی‘ لازم ہو گا؟

برطانیہ کی حکومت نے ملک بھر میں ڈیجیٹل شناختی نظام متعارف کرانے کے منصوبے کا اعلان کیا ہے جو غیر قانونی تارکینِ وطن کے مسئلے سے نمٹنے کی مہم کا حصہ ہے۔ برطانیہ میں ملازمت کے حصول کے لیے ڈیجیٹل آئی ڈی لازم ہوگی۔

from BBC News اردو https://ift.tt/AaGVLeh

زبیر بلوچ: دالبندین میں ’سکیورٹی فورسز کے آپریشن‘ میں مارے جانے والے وکیل کون تھے؟

بلوچستان کے وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ مبینہ طورپر دہشت گردی کے واقعات میں ملوث ہونے کی بنیاد پر بلوچستان کے شہر دالبندین میں جب سکیورٹی فورسز نے زبیر بلوچ ایڈووکیٹ کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا تو انھوں نے گرفتاری دینے کی بجائے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ اہلکاروں پر حملہ کیا۔

from BBC News اردو https://ift.tt/r8M6oxl

جب سنیل گواسکر نے میٹھے پان کے وعدے پر پاکستانی کرکٹر کو تحفے میں جوتے دیے

کرکٹ کے موجودہ ماحول کو دیکھتے ہوئے اگر اب شائقین کرکٹ کو یہ بتایا جائے کہ دنیا کے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹسمین، سنیل گواسکر، صرف ’میٹھے پان کے بدلے‘ انڈین بیٹنگ لائن کے چھکے چھڑانے والے پاکستانی بولر توصیف احمد کو جوتے تحفے میں دیں گے، تو کیا وہ یقین کریں گے؟

from BBC News اردو https://ift.tt/SN86Rg9

شہباز شریف اور عاصم منیر سے ملاقات کے دوران ٹرمپ کے کوٹ پر لگی ’لڑاکا طیارے کی پن‘ سے جڑے سوال اور جواب

تصاویر کا اگر بغور جائزہ لیا جائے تو صدر ٹرمپ کے کوٹ پر امریکہ کے جھنڈے کے ساتھ ساتھ ایک جنگی جہاز کی پن بھی دکھائی دیتی ہے۔

from BBC News اردو https://ift.tt/mXEeFb6

ایران کا پاکستان، سعودی عرب دفاعی معاہدے کا ’خیرمقدم‘: ’تہران کو ادراک ہے کہ اصل خطرہ اسرائیل ہے‘

ایران کے صدر مسعود پژشکیان نے سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان دفاعی معاہدے کا 'خیر مقدم' کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ قدم 'خطے میں ایک مفصل سکیورٹی کے نظام اور مسلمان ممالک کے درمیان سیاسی، سکیورٹی اور دفاعی شعبوں میں تعاون کی ابتدا ہے۔'

from BBC News اردو https://ift.tt/1BAIc7E

لداخ میں پُرتشدد مظاہرے اور کرفیو کا نفاذ: احتجاجی مظاہرین انڈین حکومت سے کیا چاہتے ہیں؟

انڈیا میں مرکزی زیرِ انتظام علاقے لداخ کو مکمل ریاست کا درجہ دینے کا مطالبہ کرنے والے مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں میں چار افراد ہلاک اور کم از کم 59 افراد زخمی ہو گئے ہیں جس کے بعد انڈین سکیورٹی فورسز نے لیہہ میں کرفیو نافذ کر دیا ہے۔

from BBC News اردو https://ift.tt/R9ZgEk1

78 ارب ڈالر کا دفاعی بجٹ، 917 طیارے اور 840 ٹینک: امریکی سکیورٹی ضمانت کے باوجود سعودی عرب نے پاکستان کے ساتھ دفاعی معاہدہ کیوں کیا؟

جدید امریکی جنگی ساز و سامان رکھتے ہوئے اور امریکہ کے ساتھ اچھے سفارتی اور دفاعی تعلقات ہوتے ہوئے سعودی عرب کو یہ ضرورت کیوں پیش آئی کہ وہ پاکستان کے ساتھ دفاعی معاہدہ کرے اور اس کی تشہیر کرنا بھی ضروری سمجھے؟

from BBC News اردو https://ift.tt/gwWkytP

بگرام: سکندر اعظم، چنگیز خان اور بابر کی توجہ کا مرکز جہاں کبھی ہندوستانی نسل کی حکمرانی تھی

وسطی ایشیا، جنوبی ایشیا اور مشرقِ وسطیٰ کے سنگم پر، افغانستان کے دارالحکومت کابل سے تقریباً 60 کلومیٹر شمال میں ایک بلند سطح مرتفع پر پُرہیبت ہندوکش پہاڑوں کے دامن میں گِھرا بگرام کبھی سکندر یونانی کی فوجوں کا مرکز بنا اور کبھی کُشان بادشاہوں نے یہاں اپنا گرمائی دارالحکومت بسایا۔

from BBC News اردو https://ift.tt/ZtOGm1L

کپاس چُننے والی خواتین: ’فصل بھی ختم ہوگئی اور قرضہ بھی اُتارنا ہے‘

پاکستان کے صوبہ پنجاب میں آنے والے سیلاب سے کپاس کی فصلیں پانی میں ڈوب گئیں۔

from BBC News اردو https://ift.tt/I2gydR7

تیراہ میں عام شہریوں کی ہلاکتوں پر احتجاج: ’فوج کی کارروائیاں آئین کے تحت ان کا حق ہے، ہمارا اختیار نہیں انھیں روک سکیں‘

بی بی سی نے پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ، ڈپٹی کمشنر ضلع خیبر، ڈی پی او خیبر اور صوبائی حکومت کے ترجمان بیرسٹر سیف سے رابطے کی کوشش کی اور انھیں اس واقعے کے تناظر اور نوعیت کے بارے میں سوالات بھیجے تاہم تمام متعلقہ حکام کی جانب سے کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔

from BBC News اردو https://ift.tt/tONCBvT

حماس مخالف عسکری گروہ اور اسرائیل کی سہولت کاری: غزہ شہر کے وسط میں تین فلسطینوں کے سرعام قتل کی حقیقت کیا ہے؟

فلسطینی عسکریت پسند تنظیم حماس کے سوشل میڈیا چینل کا کہنا ہے کہ ’تین فلسطینوں کو جاسوسی کے الزام میں قتل کر دیا گیا۔‘

from BBC News اردو https://ift.tt/cibv1kE

’62 لاکھ روپے کا سونا‘ جس کے لیے خاتون نے اپنے شوہر اور بہن کے ساتھ مل کر اپنی سہیلی کو مبینہ طور پر قتل کر دیا

اپنی دانست میں مبینہ قاتلوں نے انتہائی مہارت سے اس قتل کی جو منصوبہ بندی کی تھی، اُس کی بنیاد پر اُن کا خیال تھا کہ خاتون کے قتل کے بعد وہ پکڑے نہیں جائیں گے اور گھریلو ملازم ہی واحد شخص رہ جائے گا جس پر خاتون کے قتل کا الزام عائد کیا جائے گا۔

from BBC News اردو https://ift.tt/X8uQpES

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدہ قطر پر اسرائیلی حملے کے تناظر میں کیا معنی رکھتا ہے؟

اس معاہدے میں درج تفصیلات ابھی منظرِ عام پر نہیں آئی ہیں لیکن پاکستانی وزیرِ اعظم کے دفتر سے جاری ہونے والے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ’اس معاہدے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو فروغ دینا اور کسی بھی جارحیت کے خلاف مشترکہ دفاع و تحفظ کو مضبوط بنانا ہے اور ایک ملک کے خلاف کسی بھی جارحیت کو دونوں ملکوں کے خلاف جارحیت تصور کیا جائے گا۔‘

from BBC News اردو https://ift.tt/NDMHZFO

حماس مخالف عسکری گروہ اور اسرائیل کی سہولت کاری: غزہ شہر کے وسط میں تین فلسطینوں کے سرعام قتل کی حقیقت کیا ہے؟

فلسطینی عسکریت پسند تنظیم حماس کے سوشل میڈیا چینل کا کہنا ہے کہ ’تین فلسطینوں کو جاسوسی کے الزام میں قتل کر دیا گیا۔‘

from BBC News اردو https://ift.tt/fSDHuk1

برطانیہ، کینیڈا اور آسٹریلیا کا فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان: کیا اس سے مسئلہ فلسطین حل ہونے کا امکان ہے؟

اتوار کے روز برطانیہ، کینیڈا، آسٹریلیا اور پرتگال نے فلسطینی ریاست کے وجود کو تسلیم کیا جبکہ مزید ممالک اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس کے دوران ایسا کرنے کی تیاریاں کر رہے ہیں۔ لیکن عملی طور پر ان ممالک کی جانب سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا کیا مطلب ہے؟

from BBC News اردو https://ift.tt/4rNFMiQ

’بہروپیا‘ کے مشکل کردار کی وجہ سے دماغ ہل جاتا تو تین چار سین کے بعد ڈائریکٹر سے آدھے گھنٹے کی چھٹی لیتا تھا: فیصل قریشی

فیصل قریشی نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جب انھیں ’بہروپیا‘ میں یہ کردار آفر ہوا تو انھوں نے یہ کہہ کر منع کر دیا تھا کہ یہ ان کی عمر کے مطابق نہیں۔ البتہ بعد میں اس کردار کو اس طرح لکھا گیا کہ ان کی عمر سے مناسبت رکھے اور کردار کے ماضی میں جا کر اس کی کہانی بیان کی جائے۔

from BBC News اردو https://ift.tt/9vbQTZo

حارث کا 0-6 کا اشارہ، فرحان کا جشن اور ابھیشیک سے تلخ کلامی: پاکستان انڈیا میچ کے دوران سامنے آنے والے پانچ تنازعات

انڈیا کے ہاتھوں شکست کے بعد جہاں پاکستان کی ناقص کارکردگی پر بحث ہوئی وہیں اس میچ میں ’سپورٹس مین شپ‘ کی کمی پر بھی سوالات اٹھائے گئے۔

from BBC News اردو https://ift.tt/L96pNFE

سرویکل کینسر سے بچاؤ کی ویکسین سے جڑے مفروضوں کی حقیقت: ’پیریڈز ڈسٹرب نہیں ہوں گے اور بچہ پیدا کرنے کی صلاحیت بہتر ہو گی‘

پاکستان میں 15 ستمبر سے ایچ پی وی ویکسین لگانے کی قومی مہم شروع کی جا رہی ہے۔ حکام کے مطابق ملک بھر میں نو سے 14 سال عمر کی لڑکیوں کو سرنج کے ذریعے یہ ویکسین دی جائے گی تاکہ انھیں بچہ دانی سے جڑے سرویکل کینسر سے بچایا جا سکے۔

from BBC News اردو https://ift.tt/PNZv7EU

نظام حیدرآباد کے آخری وزیراعظم میر لائق علی انڈین نظر بندی سے فرار ہو کر پاکستان کیسے پہنچے؟

میر لائق علی نے نظام حکومت کے آخری وزیر اعظم کے طور پر خدمات انجام دیں۔ ’آپریشن پولو‘ کی تکمیل کے بعد انڈین فورسز نے انھیں حیدرآباد (دکن) کے بیگم پیٹ میں نظر بند کر دیا۔ ڈیڑھ سال بعد، وہ اور ان کا خاندان سکیورٹی فورسز کی نگرانی سے بچ کر ملک کی سرحد عبور کر کے پاکستان میں کیسے داخل ہوئے۔

from BBC News اردو https://ift.tt/IXhLNrm

گھریلو لڑکی سے انڈیا کی پہلی خاتون ’باغی‘ کمانڈر بننے والی شمبھالا دیوی نے 25 برس جنگل میں گزارنے کے بعد ہتھیار کیوں ڈالے؟

شمبھالا دیوی نے بی بی سی کو بتایا کہ ’مجھے وہ وقت یاد ہے جب میں نے پہلی بار گھات لگا کر حملہ کیا تھا۔ میں نے 45 کلو وزنی بارودی سرنگ بچھائی تھی اور ایک بم پروف گاڑی کو اڑا دیا تھا۔ اس حملے میں کئی سکیورٹی اہلکار ہلاک ہو گئے تھے۔‘

from BBC News اردو https://ift.tt/scX1kvS

طالبان کی قید سے رہائی کے بعد برطانوی جوڑا قطر پہنچ گیا: ’ہم افغان شہری ہیں اور افغانستان واپس جانے کے منتظر ہیں‘

79 سالہ پیٹر رینالڈز اور ان کی 75 سالہ اہلیہ باربی کو یکم فروری کو اس وقت گرفتار کیا گیا تھا جب وہ بامیان صوبے میں اپنے گھر لوٹ رہے تھے۔

from BBC News اردو https://ift.tt/qjaC8hT

پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ: کیا خطے میں ’طاقت کا توازن‘ تبدیل اور اسرائیلی اہداف متاثر ہوں گے؟

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مشترکہ دفاعی معاہدے کے بعد خطے پر اس کے اثرات اور بین الاقوامی سیاست میں اس کے مضمرات کا معاملہ موضوع بحث بنا ہوا ہے۔ کچھ مبصرین کا خیال ہے کہ یہ سٹریٹجک معاہدہ طاقت کے علاقائی توازن میں ایک بڑی تبدیلی کا باعث بن سکتا ہے اور خطے سے متعلق اسرائیل کی حکمت عملی کو بھی متاثر کر سکتا ہے۔

from BBC News اردو https://ift.tt/IBqD90H

رات کو روٹی کھانی چاہیے یا چاول، صحت کے لیے بہتر کیا ہے؟

بہت سے لوگ رات کے کھانے میں چاول اور روٹی دونوں کھاتے ہیں اور انھیں اس میں توازن نظر آتا ہے تاہم ماہرین اس بحث کو محض چاول اور روٹی کی بنیاد پر نہیں دیکھتے۔ آپ کے کھانے کی پلیٹ میں روٹی ہونی چاہیے یا چاول اس کا انحصار بہت سی چیزوں پر ہے۔

from BBC News اردو https://ift.tt/OyjS0bK

طالبان کی قید سے رہائی کے بعد برطانوی جوڑا قطر پہنچ گیا: ’ہم افغان شہری ہیں اور افغانستان واپس جانے کے منتظر ہیں‘

79 سالہ پیٹر رینالڈز اور ان کی 75 سالہ اہلیہ باربی کو یکم فروری کو اس وقت گرفتار کیا گیا تھا جب وہ بامیان صوبے میں اپنے گھر لوٹ رہے تھے۔

from BBC News اردو https://ift.tt/qjaC8hT

سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان دفاعی معاہدے کو انڈیا کے لیے ’بڑا دھچکا‘ کیوں قرار دیا جا رہا ہے؟

سعودی عرب اور جوہری ہتھیاروں سے لیس ملک پاکستان کے درمیان بدھ کو ہونے والے ایک باہمی سکیورٹی معاہدے پر ناصرف انڈین حکومت نے اپنا ردعمل دیا ہے بلکہ ملک کے دفاعی ماہرین بھی اس معاہدے پر بات کرتے اور اس پر اپنے خدشات کا اظہار کرتے نظر آ رہے ہیں۔

from BBC News اردو https://ift.tt/WdpBNZm

جیولین تھرو فائنل: ارشد ندیم تیسری تھرو کے بعد ہی میڈل کی دوڑ سے باہر، کیشورن والکوٹ سونے کا تمغہ جیت گئے

ارشد ندیم ابتدائی تین تھروز میں اچھی کارکردگی نہ دکھانے پر میڈل کی دوڑ سے باہر ہوئے ہیں۔

from BBC News اردو https://ift.tt/Hedy9Kn

دنیا میں سانپوں کی دس خطرناک ترین اقسام: ’ان لینڈ پائیتھن کے منھ سے خارج ہونے والا زہر 100 لوگوں کو ہلاک کرنے کے لیے کافی ہے‘

ایک اندازے کے مطابق دنیا بھر میں سانپوں کی تقریباً 3900 اقسام پائی جاتی ہیں لیکن صرف 725 سانپ زہریلے ہیں جبکہ 250 سانپ اتنے زہریلی ہیں کہ اُن کے ایک بار ڈسنے سے ہی انسان مر جاتا ہے۔

from BBC News اردو https://ift.tt/WtF0L7i

’فاتح اور چیمپیئن کا فرق جیت کے انداز میں چھپا ہوتا ہے‘

اگر پاکستانی بیٹنگ کارڈ سے شاہین آفریدی کی کھیلی گئی 14 گیندیں منہا کر دی جائیں تو پیچھے کوئی خوش کُن تصویر نہیں بچتی۔ اور اگر اس تصویر کے ہمراہ یہ کیپشن بھی جوڑ دیا جائے کہ پاکستانی بیٹنگ کا یہ عالم ایک ایسوسی ایٹ ٹیم کے خلاف تھا تو قدرے ندامت کا سا معاملہ ہے۔

from BBC News اردو https://ift.tt/0w2SFuM

سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان دفاعی معاہدے کو انڈیا کے لیے ’بڑا دھچکا‘ کیوں قرار دیا جا رہا ہے؟

سعودی عرب اور جوہری ہتھیاروں سے لیس ملک پاکستان کے درمیان بدھ کو ہونے والے ایک باہمی سکیورٹی معاہدے پر ناصرف انڈین حکومت نے اپنا ردعمل دیا ہے بلکہ ملک کے دفاعی ماہرین بھی اس معاہدے پر بات کرتے اور اس پر اپنے خدشات کا اظہار کرتے نظر آ رہے ہیں۔

from BBC News اردو https://ift.tt/nh48EXG

’آئی پیڈ چھوڑو اور دھیان دو‘: جب ایک مسافر طیارہ امریکی صدر کے ’ایئر فورس ون‘ کے نزدیک آ گیا

’آئی پیڈ چھوڑو اور دھیان دو‘ ایئر ٹریفک کنٹرولر نے سپرٹ ایئر لائن کے پائلٹ کو اُس وقت سخت پیغام جاری کیا جب اُن کا طیارہ منگل کو نیویارک کے اُوپر پرواز کرتے ہوئے امریکی صدر کے سرکاری طیارے ایئر فورس ون کے متوازی آٹھ میل (12.8 کلومیٹر) کے فاصلے پر پرواز کر رہا تھا۔

from BBC News اردو https://ift.tt/xtP2alQ

غزہ میں’نسل کشی‘: کیا اسرائیل کو عالمی سطح پر ’جنوبی افریقہ جیسی تنہائی‘ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے؟

اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کہہ چکے ہیں کہ اُن کے ملک کو عالمی سطح پر ’ایک قسم‘ کی معاشی تنہائی کا سامنا ہے جبکہ برطانیہ، فرانس، آسٹریلیا، بیلجیئم اور کینیڈا سمیت کئی ممالک نے عندیہ دیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے فلسطین کو ایک ریاست کے طور پر تسلیم کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔

from BBC News اردو https://ift.tt/91WeXrn

آریان خان کی پہلی سیریز اور فلمی دنیا میں اقربا پروری پر بحث: ’پاپا کی پرچھائی سے نکلو، تو معلوم ہو گا کہ باہر کتنی دھوپ ہے‘

آریان خان کا ڈیبیو اب حقیقت بن چکا ہے۔ ہندی سنیما کے سب سے بڑے سپر سٹارز میں سے ایک، شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان بطور ڈائریکٹر نیٹ فلیکس پر 19 ستمبر کو اپنی سیریز ’دی بیڈز آف بالی ووڈ‘ لے کر آ رہے ہیں۔

from BBC News اردو https://ift.tt/CTUhxBy

اسرائیل غزہ میں ’نسل کشی کا مرتکب‘: ’اقوام متحدہ کی رپورٹ اسرائیلی اقدامات پر فردِ جرم ہے‘

اقوام متحدہ کے تحقیقاتی کمیشن کی جانب سے اسرائیل پر غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کے الزامات اس رپورٹ کی بنیاد پر لگائے گئے ہیں جس کے مطابق 2023 میں حماس کے ساتھ جنگ کے آغاز کے بعد سے اسرائیل بین الاقوامی قانون کے تحت کسی معاملے کو نسل کشی قرار دیے جانے کے لیے درکار پانچ اقدامات میں سے چار کا مرتکب ہوا ہے۔

from BBC News اردو https://ift.tt/iaDuFOg

آٹھ وجوہات جن کی وجہ سے خواتین جنسی تعلق قائم کرنے کے باوجود تسکین حاصل نہیں کر پاتیں

کچھ خواتین سیکس کے دوران مکمل تسکین حاصل نہیں کر پاتی ہیں، کچھ کا تو یہاں تک کہنا ہے کہ انھیں کبھی زندگی میں مکمل جنسی تسکین حاصل نہیں ہوا ہے

from BBC News اردو https://ift.tt/6J10bBp

چارلی کرک: مشتبہ حملہ آور کا خفیہ پیغام میں مبینہ اعترافِ جرم، ٹرانس جینڈر دوست کو بھیجے گئے پیغامات اور ٹریگر پر ڈی این اے نشانات

استغاثہ کا کہنا ہے کہ یوٹا ویلی یونیورسٹی میں چارلی کرک کو ایک ہی گولی سے ہلاک کرنے کے جرم میں وہ عدالت سے سزائے موت کی استدعا کریں گے۔

from BBC News اردو https://ift.tt/dlqt65E

پاکستان انڈیا میچ اور ’نو ہینڈ شیک‘: پاکستان کا میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ کو ایشیا کپ سے ہٹانے کا مطالبہ

اتوار کی شب کھیلے گئے میچ میں انڈیا کے ہاتھوں پاکستان کی شکست کے بعد جہاں ایک طرف تو پاکستان کی ناقص کارکردگی موضوع بحث رہی وہیں اس میچ میں ’سپورٹس مین سپرٹ‘ کا فقدان بھی شائقین کی نظروں سے بچ نہ سکا۔

from BBC News اردو https://ift.tt/qFw0V7M

ایچ پی وی ویکسین کیا ہے جو پاکستان میں ایک کروڑ سے زیادہ کم عمر لڑکیوں کو لگائی جا رہی ہے؟

پاکستان میں 15 ستمبر سے ایچ پی وی ویکسین لگانے کی قومی مہم شروع کی جا رہی ہے۔ حکام کے مطابق ملک بھر میں نو سے 14 سال عمر کی لڑکیوں کو سرنج کے ذریعے یہ ویکسین دی جائے گی تاکہ انھیں بچہ دانی سے جڑے سرویکل کینسر سے بچایا جا سکے۔

from BBC News اردو https://ift.tt/9z8hA1n

چار سال قبل سمندر میں لاپتا ہونے والی برطانوی خاتون اور سی سی ٹی وی میں آخری منظر کا معمہ

یہ سی سی ٹی وی فوٹیج جو اس سے پہلے کبھی منظرِ عام پر نہیں آئی اور اب بی بی سی کو ملی ہے، برطانوی خاتون سارم ہیسلوپ کی سنہ 2021 میں ریکارڈ کی گئی آخری جھلک دکھاتی ہے۔

from BBC News اردو https://ift.tt/Qn6Fqr2

1500 سے 5000 لیٹر تک: خسارے میں چلنے والے پٹرول پمپ کو خواتین نے منافع بخش کیسے بنایا؟

بی بی سی کی ٹیم یہ دیکھنے کے لیے نارائن پیٹ پہنچی کہ اس پیٹرول پمپ پر کام کیسے ہوتا ہے۔ یہ پیٹرول پمپ نارائن پیٹ حیدرآباد ہائی وے پر ہے جہاں صبح سے شام تک گاڑیاں آتی جاتی رہتی ہیں۔ نارائن پیٹ کے رہنے والے محمد حسین کا کہنا ہے کہ پیٹرول پر اعتماد بڑھا کیونکہ اسے خواتین چلا رہی ہیں۔

from BBC News اردو https://ift.tt/Vcx1Q69

غزہ میں امدادی مقامات کی سکیورٹی پر مامور اسلام مخالف ’امریکی بائیکر گینگ‘ جس کے ارکان خود کو ’صلیبی جنگجو‘ کہتے ہیں

بی بی سی کو تحقیقات کے ذریعے یہ معلوم ہوا ہے کہ غزہ میں امداد تقسیم کرنے والے پوائنٹس کی حفاظت پر مامور ادارے نے اسلام مخالف امریکی بائیکر گینگ کے ارکان کو سکیورٹی پر تعینات کیا ہے۔

from BBC News اردو https://ift.tt/OMeCFG9

پاکستان میں تحریکِ طالبان کی کارروائیاں کیوں بڑھ رہی ہیں؟

ٹی ٹی پی پاکستانی سکیورٹی فورسز کے لیے بظاہر اتنا بڑا اور مشکل چیلینج کیوں بن گئی ہے؟ ٹی ٹی پی کیسے ایک آرگینائزڈ تنظیم بن گئی اور اب اس نے اپنا لائحہ عمل کس طرح بدلا ہے۔ بی بی سی سیربین میں ان سب سوالات کے جواب ڈھونڈنے کی کوشش کی گئی ہے۔

from BBC News اردو https://ift.tt/fQg8VOA

اسرائیل کے ساتھ تعلقات پر نظرثانی یا کوئی ’سخت پیغام‘: عرب اور اسلامی ممالک کے ہنگامی اجلاس میں کن آپشنز پر غور ہو سکتا ہے؟

ماہرین کے مطابق عرب ممالک اسرائیل کے ساتھ اقتصادی اور سیاسی تعلقات پر نظر ثانی اور اس کے مغربی اتحادیوں اور شراکت داروں پر دباؤ ڈال کر اپنی اہمیت منوا سکتے ہیں۔ خلیجی ممالک دنیا کو تیل کی ضروریات کا 40 فیصد فراہم کرتے ہیں اور یہ معاملہ بھی اُنھیں خاص بناتا ہے۔

from BBC News اردو https://ift.tt/68ohfyc

آپ کے پھیپھڑوں کی عمر کیا ہے اور یہ کتنے صحت مند ہیں؟ گھر پر جانچنے کا آسان طریقہ

مئی 2025 کے شروع میں، سانس کے ماہرین کی ایک بین الاقوامی ٹیم نے ایک ایسی تحقیق شائع کی جو یہ بتاتی ہے کہ ہمارے پھیپھڑوں کی کارکردگی عمر کے ساتھ کیسے بدلتی ہے۔ یہ تحقیق 20ویں صدی کے دوران 30,000 مردوں اور عورتوں کے ڈیٹا پر مبنی تھی۔

from BBC News اردو https://ift.tt/N01XVq3

ایشیا کپ میں عمان کو پاکستان کے ہاتھوں 93 رنز سے شکست: ’صائم ایوب کو یاد رکھنا چاہیے کہ وہ بیٹنگ بھی کر سکتے ہیں‘

پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز بنائے تھے۔ عمان کی ٹیم 161 رنز کے تعاقب میں پاکستانی بولرز کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور ٹیم کے تمام کھلاڑی صرف 67 رنز کے مجموعی سکور پر واپس پویلین لوٹ گئے۔

from BBC News اردو https://ift.tt/J45aWZP

انڈیا کی ’200 برس پرانی‘ مسجد جس میں ہندو اذان دیتے ہیں: ’میں نے سوچا یہ اللہ کا گھر ہے اسے آباد رہنا چاہیے‘

اس علاقے کی ایک خاص بات یہ ہے کہ یہاں کئی مساجد ایسی ہیں جن کے نزدیک مسلمانوں کی کوئی آبادی نہیں ہے۔ لیکن مسلمانوں کی عدم موجودگی کے باوجود یہاں مساجد اب بھی موجود ہیں اور ان مساجد میں اذان بھی روزانہ کی بنیادوں پر دی جاتی ہے۔

from BBC News اردو https://ift.tt/E1Zac9k

مریخ کی دھبے دار چٹانوں میں ممکنہ زندگی کے ثبوت؟

مریخ کی دھبے دار چٹانوں میں ممکنہ زندگی کے ثبوت؟

from BBC News اردو https://ift.tt/6b3nyfG

پاکستان میں گندم، آٹے اور چاول کی قیمتیں اچانک کیوں بڑھیں اور کیا مستقبل قریب میں اِن کی قلت کا خدشہ ہے؟

پاکستان میں گذشتہ ایک ماہ کے دوران گندم، آٹے اور چاول کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے جس پر فلور ملز مالکان، آڑھتیوں اور عام دکانداروں کا دعویٰ ہے کہ سیلاب کے سبب اجناس کی رسد متاثر ہونے سے قیمتیں بڑھ رہی ہیں لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ قیمیوں میں ہونے والا یہ اضافہ مصنوعی ہے جس کی بنیادی وجہ ذخیرہ اندوزی ہے۔

from BBC News اردو https://ift.tt/hcMHxOp

’اوپر کوبرا تھا اور نیچے 10 فٹ پانی‘: سیلاب سے بچاؤ کے لیے 24 گھنٹے درخت پر گزارنے والے شخص کی کہانی

ملک میں آنے والے حالیہ سیلاب کی تباہ کاریاں اتنی زیادہ ہیں کہ متاثرہ لوگوں کو اپنے جانی اور مالی نقصان کے غم سے باہر نکلنے میں ایک عرصہ درکار ہو گا لیکن ایسی صورت حال میں کچھ واقعات ایسے بھی ہیں جس میں لوگ ایک ہاتھ سے بھی کم فاصلے پر کھڑی موت کے منہ سے نکل کر دوبارہ زندگی کی طرف لوٹے ہیں۔

from BBC News اردو https://ift.tt/zCyiNfD

’ٹماٹر آلو کی ماں ہے اور یہ رشتہ 90 لاکھ سال پرانا ہے‘: دو پودوں کے ملاپ کی کہانی جس نے دنیا کی ’مقبول ترین‘ سبزی کو جنم دیا

آلو آپ کو سرخ اور رسیلے ٹماٹر کی طرح نہیں لگتا لیکن سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ 90 لاکھ سال قبل یہ ٹماٹر ہی تھا جس کی وجہ سے دنیا کو آلو ملا۔

from BBC News اردو https://ift.tt/oqjRSck

دوحہ میں حماس کے رہنماؤں پر اسرائیلی حملہ جس نے ’سفارتکاری کے دروازے بند کر دیے‘

ایک ایسے لمحے پر جب جنگ بندی کے امکان ظاہر کیے جا رہے تھے الحیہ اور ان کے ساتھیوں کو نشانہ بنایا گیا۔ وہ اسرائیلی اور امریکی وفود سے کچھ ہی فاصلے پر تھے۔ حملے کے وقت الحیہ اور حماس کی اعلیٰ قیادت غزہ میں جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے لیے نئی امریکی سفارتی پیشکش پر بات چیت کر رہے تھے۔

from BBC News اردو https://ift.tt/iVY2vbJ

’40 لاکھ موبائل فونز کی نگرانی ایک ساتھ‘: پاکستان میں ’عام شہریوں کی نگرانی کے نظام‘ پر ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ میں کیا دعویٰ کیا گیا؟

ایمنٹسی نے اپنی تازہ رپورٹ میں یہ دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان نگرانی اور سنسرشپ کا نظام چینی، یورپی اور شمالی امریکی کمپنیوں کی مدد سے چلا رہا ہے۔

from BBC News اردو https://ift.tt/5vU1Huc

’تم مشہور ہو جاؤ گے‘: بِکنی کِلر چارلس سوبھراج کی گرفتاری کی کہانی انھیں گرفتار کرنے والے افسر کی زبانی

مدھوکر نے چارلس کو پہلی مرتبہ سنہ 1971 میں ممبئی میں گرفتار کیا تھا اور وہ اس وقت سب انسپیکٹر کے عہدے پر فائز تھے۔سابق پولیس افسر کہتے ہیں کہ اس وقت تک چارلس بطور 'سیریل کِلر' مشہور نہیں ہوئے تھے۔ اس وقت تک وہ افغانستان اور ایران جیسے ممالک سے مہنگی گاڑیاں چُرا کر ممبئی میں فروخت کیا کرتے تھے۔

from BBC News اردو https://ift.tt/5v3Vwg7

کیا کم مقدار میں نمک کھانا صحت کے لیے اُتنا ہی نقصان دہ ہے جتنا نمک کا زیادہ استعمال؟

تمام تر انتباہات کے باوجود، دنیا بھر میں لوگ تجویز کردہ حد سے دوگنا زیادہ نمک استعمال کرتے ہیں اور اس سے ہماری صحت کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ تاہم اب ایک دوسری نظریہ زور پکڑ رہا ہے جو کئی دہائیوں کی تحقیق کو شکوک و شبہات میں ڈال رہا ہے

from BBC News اردو https://ift.tt/03kTLtx

علیمہ خان کی پریس ٹاک کے دوران بدمزگی: ’مجھ پر تشدد کرنے اور بچانے والے دونوں پی ٹی آئی کے لوگ تھے‘

جہاں ایک طرف وکیل نعیم پنجوتھہ نے بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ صحافی طیب بلوچ علیمہ خان کی گفتگو میں رخنہ ڈالنا چاہتے تھے تو دوسری طرف خود طیب بلوچ نے دعویٰ کیا ہے کہ انھیں عمران خان کی بہن علیمہ خان سے سخت سوال پوچھنے پر زد و کوب کیا گیا ہے۔

from BBC News اردو https://ift.tt/FEA0BQ5

’روٹی کھانے پر اختلاف ہو سکتا ہے مگر ڈیم کی تعمیر پر نہیں‘: دریائے نیل پر ایتھوپیا کا ڈیم جو مصر کو ’پانی کی غربت‘ میں مبتلا کر سکتا ہے

ایک دہائی سے زیادہ عرصے تک مصر کو سفارتی میدان میں شکست دینے کے بعد ایتھوپیا دریائے نیل پر دنیا کے سب سے بڑے ڈیمز میں سے ایک کا افتتاح کرنے جا رہا ہے۔ یہ ڈیم اس نوآبادیاتی دور کے معاہدے کو ختم کر دے گا جس کے تحت برطانیہ نے مصر کو دریائے نیل کے پانی کا بڑا حصہ دیا تھا۔

from BBC News اردو https://ift.tt/O3qubog

تبدیلی کا مطالبہ کرتی ’جین زی‘ اور پرتشدد احتجاج: سوشل میڈیا سے پابندی اٹھنے کے باوجود نیپال میں مظاہرے کیوں جاری ہیں؟

نیپال بھر میں پرتشدد احتجاج کے دوران کم از کم 19 افراد کی ہلاکت اور حکومت کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر عائد پابندی ختم کرنے کے باوجود مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔مظاہرین نے نیپال کے سابق وزیر اعظم شیر بہادر دیوبا کے گھر کو نذر آتش کر دیا ہے جبکہ چار وزرا نے اپنے عہدوں سے استعفے دینے کا اعلان کیا ہے۔

from BBC News اردو https://ift.tt/Z8nNdsg

’خطرناک‘ سمجھا جانے والا علاقہ ’سوالکی گیپ‘ جس پر ممکنہ روسی حملہ تین ممالک کو یورپ اور نیٹو سے الگ کر سکتا ہے

لیتھوانیا اور پولینڈ کے درمیان واقع زمین کا وہ ٹکڑا جسے ’سوالکی گیپ‘ کہا جاتا ہے۔ یہ وہ مقام ہے کہ جسے نیٹو کی کمزوری سمجھا جاتا ہے اور اب اس پر سب کی نظریں ہیں۔ بہت سے عسکری ماہرین اس خطے کو نیٹو ممالک اور روس کے درمیان کسی بھی تنازع کی صورت میں ایک ممکنہ محاذ سمجھتے ہیں۔

from BBC News اردو https://ift.tt/N0wXgc8

پانچ دریاؤں کے پانی کے سامنے کھڑا ہونے والا پنجند ہیڈورکس

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے چار دریاؤں کا پانی (دریائے بیاس اب سوکھ چکا ہے) ایک پوائنٹ سے گزر کر دریائے سندھ میں شامل ہوتا ہے۔ اسے پنجند بیراج یا ہیڈورکس کہتے ہیں۔

from BBC News اردو https://ift.tt/RdHkAQm

کار میں ’بم بنانے کی فیکٹری‘: امریکہ کو ’انتہائی مطلوب دہشت گرد‘ کے فرار اور 21 برس بعد گرفتاری کی کہانی

امریکی حکام نے سان ڈیاگو کے سر کی ڈھائی لاکھ ڈالر قیمت مقرر کر رکھی ہے۔ اُنھیں پیر کو لندن میں ویسٹ منسٹر مجسٹریٹ کورٹ میں پانچ روزہ حوالگی کی سماعت ہے۔ تاکہ یہ تعین کیا جا سکے گا کہ اُنھیں امریکہ کے حوالے کرنا ہے یا نہیں۔

from BBC News اردو https://ift.tt/5Lwjzar

امریکی جہازوں کو خطرے میں ڈالنے والے طیاروں کو ’مار گرائیں گے‘، صدر ٹرمپ کا وینزویلا کو انتباہ

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ اگر وینزویلا کے لڑاکا طیاروں نے امریکی نیوی کے جہازوں کو خطرے میں ڈالا تو اُنھیں مار گرایا جائے گا۔

from BBC News اردو https://ift.tt/jG5YNvF

عمران خان کی بہن پر انڈہ پھینکنے کا واقعہ: ’سیاست میں اس طرح کے واقعات کی گنجائش نہیں ہے‘

سابق وزیر اعظم عمران خان کی بہن علیمہ خان پر صحافیوں سے گفتگو کے دوران انڈہ پھینکنے کا واقعہ سوشل میڈیا پر موضوع بحث بنا ہوا ہے۔ سیاسی اور عوامی حلقے اس اقدام کی مذمت کر رہے ہیں جبکہ بعض حلقوں کا کہنا ہے کہ ایسے واقعات اب پاکستانی سیاست کا حصہ بنتے جا رہے ہیں۔

from BBC News اردو https://ift.tt/7nOCDKo

’یہ پورا ڈرامہ تھا‘: 17 کروڑ پاؤنڈ کے فراڈ میں ملوث زیورات کا بیوپاری سرمایہ کاروں کو دھوکا دے کر کیسے غائب ہوا؟

بی بی سی پینوراما کی رپورٹ کے مطابق زیورات کے ایک تاجر نے اپنے ملازمین کو ہدایت دی کہ وہ گاہکوں کا روپ دھار لیں۔ اس منصوبے کے پیچھے سرمایہ کاروں کو دھوکہ دینے کا مقصد چھپا تھا تاکہ کاروبار میں سرمایہ لگانے والوں کو یہ لگے کہ زیورات کا بزنس بہت اچھا چل رہا ہے۔

from BBC News اردو https://ift.tt/bvnMrHF

انتونیو سالازار: پڑوسیوں کے ہاتھوں اغوا کے بعد جنسی استحصال اور تشدد کا نشانہ بننے والا بچہ جو امریکہ کا کامیاب ترین وکیل بنا

انتونیو میکسیکن نژاد امریکی خاندان میں پیدا ہوئے اور چودہ بہن بھائیوں میں وہ گیارہویں نمبر پر تھے۔ اُن کے والدین فینکس، اریزونا میں کھیتوں میں کام کرتے تھے۔

from BBC News اردو https://ift.tt/ClLpvtB

تہران کا ’زیرو ڈے‘: ایران کے دارالحکومت کے ایک کروڑ باشندوں کے لیے پانی کیسے ختم ہو رہا ہے

دارالحکومت تہران کی بلندو بالا عمارتوں سے لے کر خوزستان اور سیستان و بلوچستان کے دیہات میں بھی اب معمولات زندگی متاثر ہو رہے ہیں اور کئی اعتبار سے تو یہ صورتحال اب ناقابل برداشت ہوتی جا رہی ہے۔

from BBC News اردو https://ift.tt/nViBQM4

سلال ڈیم: کیا انڈیا کے ڈیمز پنجاب کے دریاؤں میں دوبارہ سیلاب کا باعث بن سکتے ہیں؟

انڈیا میں موجود سلال ڈیم اس وقت زیرِ بحث آیا جب پاکستان میں بارہا اس خدشے کا اظہار کیا گیا کہ اس ڈیم سے لاکھوں کیوسک پانی چھوڑنے سے پنجاب کے دریائے چناب میں دوبارہ سیلاب آ سکتا ہے۔ بی بی سی نے ماہرین سے بات کر کے اس بارے میں سمجھنے کی کوشش کی ہے۔

from BBC News اردو https://ift.tt/ghAMREq

اسرائیل کا ’نیا جاسوس سیٹلائٹ‘ جو ’ہر وقت، ہر جگہ نظر رکھ سکتا ہے‘

اسرائیل کا کہنا ہے کہ اس نے ایک نیا جاسوس سیٹلائٹ زمین کے مدار میں بھیجا ہے جو مشرق وسطیٰ میں اس کی نگرانی کی صلاحیت کو بہت زیادہ بڑھا دے گا۔ اسرائیلی حکام کے مطابق یہ سیٹلائٹ دن ہو یا رات، 50 سینٹی میٹر تک چھوٹی اشیا کی بھی تصویر بنا سکتا ہے۔

from BBC News اردو https://ift.tt/KRjmXga

’پاکستانی سکیورٹی ادارے اپنی کمزوری چھپانے کے لیے افغانستان پر الزامات عائد کرتے ہیں‘: افغان وزیرِ دفاع کا اسلام آباد کو تعاون بڑھانے کا مشورہ

افغانستان میں طالبان حکومت کے وزیرِ دفاع ملّا یعقوب نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کے ’سکیورٹی ادارے کمزور ہیں اور اس کمزوری کو چھپانے کے لیے وہ افغانستان پر الزامات عائد کرتے ہیں۔‘ بی بی سی افغان سروس کو دیے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں ان کا کہنا تھا طالبان حکام پاکستان کے ساتھ تعلقات میں خرابی نہیں چاہتے کیونکہ اس سے دونوں میں سے کسی ملک کو کوئی فائدہ نہیں ہو گا۔

from BBC News اردو https://ift.tt/MVlaCf4

پنجاب میں سیلاب: ایک ہی خاندان کے چھ افراد کی ہلاکت اور گاڑی میں تین بچوں کا جنم

28 اگست کو شدید بارش ہو رہی تھی۔ چناب میں شدید طغیانی کو دیکھتے ہوئے سیالکوٹ کے ایک گاؤں کی مساجد میں اعلان ہو رہے تھے۔ عمران اپنی بیوی اور چار بچوں کو لے کر آبائی گھر جانے کے لیے نکلے جو کہ قدرے اونچائی پر واقع ہے۔ ان کے والد نے منع کیا تھا کہ ’گھر سے نہ نکلو، پانی کا لیول بڑی تیزی سے بڑھ رہا ہے۔‘

from BBC News اردو https://ift.tt/lpr5UHz

پاکستان اور انڈیا کے بیچ پھنسی دو بےوطن بہنوں کی کہانی، جنھوں نے انڈین شہری بننے کے لیے پاکستانی شہریت چھوڑی

انڈیا میں مقیم شہریت حاصل کرنے کی خواہشمند دو پاکستانی بہنوں کو اس (شہریت) کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے کیونکہ اُن کے پاس پاکستانی شہریت چھوڑنے کے سرٹیفکٹ نہیں ہیں۔

from BBC News اردو https://ift.tt/GN8sedh

’عشق ابدی‘: محبت، تفریح یا شہرت کے حصول کا خطرناک جُوا

بہت سے صارفین اس پروگرام پر تنقید کر رہے ہیں اور اسے غیر اخلاقی سمجھتے ہیں۔ تاہم کچھ لوگ اسے ذہن میں برا سمجھنے کے باوجود اس پروگرام سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔

from BBC News اردو https://ift.tt/bD1gSfe

ایک ٹیوب کے ذریعے حافظ آباد کے درجنوں لوگوں کو بچانے والے ’ملنگ‘: ’میرے لیے ایک ہزار روپے انعام کروڑوں سے بہتر ہے‘

عابد حسین عرف ’ملنگ‘ نے صرف ظہیر احمد اور ان کے بھائی ہی کو مدد فراہم نہیں کی بلکہ انھوں نے عورتوں اور بچوں سمیت کم از کم سو لوگوں کو بچایا۔ اس کا اعتراف خود حافظ آباد کے ریسکیو آفیسر محمد زمان نے کیا ہے۔

from BBC News اردو https://ift.tt/gJnPVe9

’کوبرا کے کٹے ہوئے سر نے ڈس لیا‘: کیا سانپ اپنی موت کے بعد بھی کاٹ سکتا ہے؟

ایک شخص نے اپنی مرغیوں پر حملہ آور کوبرا کو مارا اور اس کا سر علیحدہ کر دیا، اور جب وہ سانپ کو ٹھانے لگانے لگا تو سانپ کے سر نے اسے ہاتھ کے انگوٹھے میں کاٹ لیا۔۔۔ ابتدا میں اُس شخص کا انگوٹھا کالا ہو گیا، اس سے شدید درد ہوا جو بڑھتے بڑھتے کندھوں تک پہنچ گیا۔

from BBC News اردو https://ift.tt/YdIsl4X

ٹرمپ کے ’عظیم دوست‘: انڈیا میں امریکہ کے نئے نامزد سفیر کو ’نئی دہلی کے چہرے پر طمانچہ‘ کیوں قرار دیا جا رہا ہے؟

انھوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کی لکھی کئی کتابیں شائع کیں، 2024 کی صدارتی مہم کے لیے لاکھوں ڈالر جمع کیے اور امریکی صدر کے دوسرے دور صدارت کے دوران واشنگٹن میں وفادار ساتھیوں کو بھرتی کروایا۔

from BBC News اردو https://ift.tt/sAt30RU

’راہُل کی عاشقی سے ایم سی سٹین کی بندوق تک‘: سنسنی اور جھگڑوں سے بھرپور شو ’بگ باس‘ دو دہائیوں میں کیسے تبدیل ہوا؟

سنہ 2006 میں شروع ہونے والے اس ریئلیٹی شو میں گذشتہ 19 سال میں بہت کچھ بدل چکا ہے۔

from BBC News اردو https://ift.tt/cxZAH7N

’اتنی آبادی کدھر جائے، لوگ سڑکوں پر نہیں رہ سکتے‘: دریائے راوی کے کنارے رہائش پذیر خاندان جو کہیں اور جانے کے لیے تیار نہیں

دریائے راوی کے رستے میں بنی ڈیڑھ دو سو گھروں پر مشتمل ایک آبادی کامران کی بارہ دری کے نام سے مشہور ہے۔ بی بی سی نے یہاں کے رہائشیوں سے بات کی اور ان سے سیلاب کے باوجود گھر نہ چھوڑنے کی وجوہات معلوم کیں۔

from BBC News اردو https://ift.tt/RkYNPQm