ڈارک ویب اور وائٹ ہاؤس کے ڈیٹا تک رسائی کا دعویٰ: امریکہ اور چین کی مدد سے پاکستانی ’بیٹ مین‘ کیسے گرفتار ہوا؟

چین اور امریکہ سے ملنے والی معلومات کے بعد پاکستانی شہری کو ڈارک ویب پر ڈیٹا فروخت کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔ حکام کے مطابق وہ ٹیلیگرام اور دیگر آن لائن پلیٹ فارمز کے ذریعے مختلف اداروں کا ڈیٹا فروخت کرتا تھا۔ اس سے پہلے بھی وہ ڈیٹا لیکس کے ایک مقدمے میں گرفتار ہوا تھا، تاہم ضمانت پر رہا ہو گیا تھا۔

from BBC News اردو https://ift.tt/1SsMLoT

رضوان کا نام نہ ہونے پر عاقب جاوید کی وضاحتیں: پی سی بی کے نئے سینٹرل کانٹریکٹس سے کن بڑے کھلاڑیوں کو باہر کیا گیا؟

محمد رضوان کو سینٹرل کانٹریکٹ میں شامل نہ کرنے کے سوال پر لاہور میں نیوز کانفرنس کے دوران پی سی کے ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس رُکن عاقب جاوید نے کہا کہ محمد رضوان کی پاکستان کرکٹ کے لیے بہت سروسز ہیں، یہ ضروری نہیں ہے کہ جنھیں کانٹریکٹ ملا ہے، صرف وہی سلیکٹ ہو سکتے ہیں۔

from BBC News اردو https://ift.tt/n6QYktA

سابق وزیر مملکت لیاقت عباس بھٹی کو ’نقدی اور زیورات کی خاطر قتل کیا گیا‘: پولیس کا دعویٰ، چار ملزمان گرفتار

پاکستان کے صوبے پنجاب کے شہر حافظ آباد پولیس نے سابق وزیر مملکت لیاقت بھٹی کے قتل کے مقدمے میں تین افراد کو گرفتار کیا ہے۔

from BBC News اردو https://ift.tt/wkhXYpm

شی، پوتن اور ٹرمپ کی تاریخی ملاقات میں کیا ہوا اور کیا روسی صدر کو نظر انداز کیا گیا؟

جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جنوبی چین کے شہر شینزین میں ایشیا پیسیفک اکنامک سربراہی اجلاس (ایپک) میں شرکت کے لیے پہنچے تو چینی صدر شی جن پنگ خود ان کے استقبال کے لیے ہوائی اڈے پر موجود تھے۔ لیکن اس سے پہلے جب روسی صدر ولادیمیر پوتن پہنچے تو ان کے استقبال کی ذمہ داری شی جن پنگ کے چیف آف سٹاف اور کمیونسٹ پارٹی کے سرکردہ رہنماؤں میں سے ایک نے نبھائی تھی۔

from BBC News اردو https://ift.tt/XIU4HOY

رحمان گل: حکومتِ بلوچستان کو مطلوب ’پاکستانی فوج کا حصہ رہنے والے‘ بی ایل اے کے نئے کمانڈر کون ہیں؟

رحمان گل کا تعلق اپنے پیشرو بشیر زیب کی طرح بلوچستان کے افغانستان سے متصل سرحدی ضلع نوشکی سے ہے اور وہ آٹھ برس تک پاکستانی فوج میں بطور کمیشنڈ افسر ملازمت بھی کر چکے ہیں۔

from BBC News اردو https://ift.tt/fd3L4zo

انڈیا کے زیر انتظام کشمیر میں متنازع کوٹہ سسٹم

جموں کشمیر کی 70 فیصد آبادی سرکاری نوکریوں اور اعلیٰ تعلیم میں صرف 30 فیصد مواقع تک کیوں محدود ہے؟

from BBC News اردو https://ift.tt/tzHK24P

’یہ دل توڑ دینے والا ہے‘: کیپٹن صفدر کے کینسر سے متاثرہ خواتین سے متعلق ریمارکس پر سوشل میڈیا صارفین برہم اور مریم نواز کی مایوسی

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صارف کی جانب سے شیئر کیے گئے کیپٹن (ر) صفدر کے اس ویڈیو کلپ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ دل توڑ دینے والا ہے۔ خاموش جنگیں، جو ایک عورت اور بیوی گھر کی چار دیواری کے اندر لڑتی ہے۔۔۔وہ طاقت جسے اسے تب بھی ڈھونڈنا پڑتا ہے، جب اسے لگے کہ وہ ٹوٹ رہی ہے۔۔کچھ لڑائیاں خاموشی سے لڑی جاتی ہیں اور کچھ زخم نظر نہیں آتے۔‘

from BBC News اردو https://ift.tt/ycq1NWm

مصنوعی ذہانت نے 20 سال قبل چوری ہونے والی پینٹنگ کا سراغ کیسے لگایا؟

صرف چند گھنٹے بعد پولیس کے نظام نے ان میں سے ای تصویر نشاندہی کی۔ یہ ایک نوجوان، گوری رنگت والی خاتون کی پینٹنگ تھی، جس نے فیروزی اور سرخ رنگ کا لباس پہن رکھا تھا اور ہاتھ میں جزوی طور پر کھلا ہوا ایک طومار تھامے ہوئے تھی۔

from BBC News اردو https://ift.tt/Pfoh1JR

قصور میں ماں، باپ اور تین جوان بیٹوں کی 72 گھنٹوں میں موت کا معمہ: ’ایک چھپکلی میں کتنا زہر تھا کہ پانچ افراد جان سے گئے؟‘

55 سالہ قاسم علی، اُن کی 52 سالہ اہلیہ حسنہ بی بی اور تین جوان بیٹوں، 28 سالہ آصف علی، 25 سالہ ناظم علی اور 15 سالہ امانت علی، کی موت تاحال معمہ بنی ہوئی ہے۔

from BBC News اردو https://ift.tt/aI7dc1g

6.3 ارب ڈالر کی ’تاریخی‘ کرپٹو ہیکنگ: بائنانس کے والٹ سے کھربوں روپے کے اثاثے کیسے چوری ہوئے؟

دو کرپٹو تجزیاتی اداروں نے اس حملے کا تعلق شمالی کوریا کے ہیکنگ گروپ ٹریڈر ٹریٹر سے جوڑا ہے۔

from BBC News اردو https://ift.tt/wayBg69

اندرا گاندھی کا قتل اور وہ فون کال جس کے بعد انڈیا اور پاکستان کا کرکٹ میچ روکنا پڑا

31 اکتوبر 1984 کو سیالکوٹ کے جناح سٹیڈیم میں پاکستان اور انڈیا کے درمیان جاری ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ اس وقت اچانک روک دیا گیا جب انڈین وزیر اعظم اندرا گاندھی کے قتل کی خبر موصول ہوئی۔ خبر کے بعد میچ منسوخ کر دیا گیا اور نتیجہ ’نو رزلٹ‘ قرار پایا۔

from BBC News اردو https://ift.tt/mnVAQ8R

تائیوان کی ایئر لائنز پاکستانی فضائی حدود سے کیوں گزر رہی تھیں اور انھیں روکنے کی خبروں کے پیچھے کیا کہانی ہے؟

مشرقی ایشیائی ملک تائیوان کے حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ حال ہی میں پاکستان نے ان کی کم از کم دو ایئر لائنز کو اپنی فضائی حدود میں داخل ہونے کی اجازت دینے سے انکار کیا ہے۔ بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کا دعویٰ ہے کہ یہ خبر سامنے آنے کے بعد پاکستان نے مبینہ طور پر’عجلت میں‘ اپنا فیصلہ واپس لے لیا ہے۔

from BBC News اردو https://ift.tt/lpfiZWO

’اچانک دھماکے شروع ہوئے اور چاروں طرف دھواں دھواں ہو گیا‘: انگور اڈہ میں پاکستان اور افغان طالبان میں سرحدی جھڑپ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

انگور اڈہ میں فائرنگ اور گولہ باری کے واقعے پر پاکستانی اور افغان حکام کے بیانات میں اختلاف ہے۔ دونوں جانب سے ایک دوسرے پر حملے شروع کرنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

from BBC News اردو https://ift.tt/IwxobXE

جسٹس محسن اختر کیانی مستعفی: ’عدلیہ کے اداروں پر ایگزیکٹیو کا بڑھتا اثر ججوں کی تقرری، تبادلوں تک پھیل چکا ہے‘

لاہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس محسن اختر کیانی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ صدرِ مملکت کو ارسال کیے گئے استعفیٰ میں انھوں نے اپنی صحت، ذاتی وجوہات اور ضمیر کی آواز کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ 26ویں اور 27ویں آئینی ترامیم کے بعد ہائی کورٹس کی خود مختاری اور عدالتی آزادی متاثر ہوئی ہے۔

from BBC News اردو https://ift.tt/nZYc7S5

کوشش کیے بغیر زیادہ ورزش کیسے کی جا سکتی ہے؟

زیادہ تر لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ صحت مند رہنے کے لیے باقاعدہ ورزش کے لیے الگ سے وقت نکالنا ضروری ہے، لیکن نئی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ روزمرہ زندگی میں ہونے والی چھوٹی چھوٹی جسمانی حرکات، جنھیں ماہرین ’اتفاقی ورزش‘ کہتے ہیں، بھی صحت پر مثبت اثر ڈال سکتی ہیں۔

from BBC News اردو https://ift.tt/2fj5TPl

’فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تجویز پر‘ مکہ دفاعی معاہدے کے ارکان کی ایرانی حکام سے ملاقات ’غیر معمولی‘ کیوں قرار دی جا رہی ہے؟

اس اجلاس کی خاص بات سعودی وزیرِ دفاع کی تہران آمد تھی، جو حوثیوں کے حملوں کے باعث ایران اور سعودی عرب کے درمیان کشیدگی کے سائے میں ایران پہنچے تھے

from BBC News اردو https://ift.tt/8cpwH2S

کوشش کیے بغیر زیادہ ورزش کیسے کی جا سکتی ہے؟

زیادہ تر لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ صحت مند رہنے کے لیے باقاعدہ ورزش کے لیے الگ سے وقت نکالنا ضروری ہے، لیکن نئی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ روزمرہ زندگی میں ہونے والی چھوٹی چھوٹی جسمانی حرکات، جنھیں ماہرین ’اتفاقی ورزش‘ کہتے ہیں، بھی صحت پر مثبت اثر ڈال سکتی ہیں۔

from BBC News اردو https://ift.tt/2fj5TPl

سرگودھا میں سکول ٹیچر پر بچوں کے مبینہ ریپ کا الزام: ’میرے نواسے کو ویڈیوز وائرل کرنے اور سکول سے نکالنے کی دھمکی دی‘

اس مقدمے کی تفتیشی ٹیم میں شامل ایک اہلکار نے بی بی سی کو بتایا کہ ملزمان کے قبضے سے وہ موبائل برآمد کر لیے گئے ہیں جن میں کم عمر طلبا کے مبینہ ریپ کی ویڈیوز موجود تھیں۔

from BBC News اردو https://ift.tt/Ensa4Vq

14 روپے کمانے والے بس ڈرائیور کا بیٹا ’راکنگ سٹار یش‘ کیسے بنا؟

8 جنوری 1986 کو کرناٹک کے ضلع حسن میں پیدا ہونے والے یش کا اصل نام نوین کمار گوڑا ہے۔ تاہم فلمی دنیا اور مداحوں کے درمیان وہ اپنے اصل نام سے کم اور ’راکنگ سٹار یش‘ کے نام سے زیادہ جانے جاتے ہیں۔ ایک انٹرویو میں جب ان سے پوچھا گیا کہ اگر کوئی انھیں نوین کمار گوڑا کہہ کر پکارے تو ان کا ردِعمل کیا ہوگا، تو انھوں نے مزاحیہ انداز میں جواب دیا: ’یہ کون ہے؟‘

from BBC News اردو https://ift.tt/Z0cMsdr

’ہمسایہ ہماری حفاظت کر رہا ہے‘: فاروق عبداللہ کی تقریر میں پاکستان کی طرف اشارہ اور انڈین جماعتوں کی تنقید

فاروق عبداللہ کا کہنا تھا کہ ’آپ دہلی سے کیا توقع کر سکتے ہیں؟ کیا یہ انصاف کریں گے؟ ارے، ان کا مقابلہ کرنے کا حوصلہ رکھو۔ اگر نہیں رکھو گے تو مٹ جاؤ گے، تمہارا نام و نشان مٹ جائے گا۔ یہ آج خاموش ہیں کیونکہ دنیا میں شور ہے اور ہمارا ہمسایہ ان کے پیچھے لگا ہوا ہے۔ وہ ہر جگہ جا کر یہ کہتا ہے کہ کشمیر کا فیصلہ نہیں ہوا ہے۔ وہ ہماری حفاظت کر رہا ہے۔‘

from BBC News اردو https://ift.tt/JPb9a2W