’کپڑے اُتارنے کے دوران وہ مجھے گھور رہا تھا‘: جیفری ایپسٹین کا نیٹ ورک نوعمر لڑکیوں کو ماڈلنگ کی آڑ میں کیسے بھرتی کرتا تھا؟

جین برونیل جنوبی امریکہ سے نوجوان خواتین اور لڑکیوں کو ایپسٹین کے لیے تلاش کرنے، بھرتی کرنے اور ایسی لڑکیوں کے لیے امریکی ویزوں کا بندوبست کرتے تھے۔

from BBC News اردو https://ift.tt/IZzEdYu

ایران جنگ کے دوران آبنائے ہرمز سے ایک پاکستانی جہاز سمیت کون سے 99 جہاز گزرنے میں کامیاب رہے اور کیسے؟

کچھ جہاز اپنی منزل تک پہنچنے کے لیے معمول سے طویل راستہ اختیار کرتے دکھائی دیے۔ مثال کے طور پر ایک پاکستانی پرچم بردار آئل ٹینکر نے 15 مارچ کو آبنائے ہرمز عبور کرتے وقت درمیانی راستے کے بجائے ایرانی ساحل کے قریب سفر کیا۔

from BBC News اردو https://ift.tt/xyChmuU

ایران سے جنگ میں ایف 35 کو نقصان: 77 ملین ڈالر کے جہاز میں خاص کیا ہے اور اب تک امریکہ کے کتنے طیاروں کو نقصان پہنچا ہے؟

گذشتہ روز ایک امریکی ایف 35 لڑاکا طیارے کو ایران کی فضائی حدود میں جنگی مشن کے بعد مشرقِ وسطیٰ کی ایک ایئربیس پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی تھی۔ امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ ’جہاز بحفاظت طریقے سے اُتر گیا تھا اور پائلٹ کی حالت بھی مستحکم ہے۔‘

from BBC News اردو https://ift.tt/8ponJjR

دبئی، ابوظہبی میں دو پاکستانی شہریوں کی ہلاکت: ’مظفر بچپن میں یتیم ہوا، اب اس کے بچے بھی کم عمری میں باپ کھو بیٹھے‘

ایران جنگ کے آغاز کے بعد سے متحدہ عرب امارات میں یوں تو فضائی دفاعی نظام نے بہت سے میزائلوں اور ڈرونز کو فضا ہی تباہ کر دیا لیکن اِن کا ملبہ اور ٹکڑے جب نیچے زمین پر گرے تو اس کے نتیجے میں ہلاکتیں ہوئیں۔ ہلاک ہونے والوں میں دو پاکستانی بھی شامل ہیں۔

from BBC News اردو https://ift.tt/KvRx78J

’ٹرمپ جیسا کوئی نہیں‘

ایپسٹین فائلز میں کچھ بھی پوشیدہ ہو مگر ٹرمپ ایک مذہبی آدمی ہیں۔ وہ دعاؤں پر بھی یقین رکھتے ہیں اور بددعاؤں پر بھی۔ گذشتہ صدور وائٹ ہاؤس کے کسی کونے کھدرے میں عبادت کرتے تھے۔ ٹرمپ کیمرے کے سامنے علماِ کرام کے جلو میں خصوصی دعا کے قائل ہیں۔

from BBC News اردو https://ift.tt/tzD8STY

قطر سے ایل این جی کی درآمد متاثر ہونے سے کیا پاکستان میں گیس کا بحران جنم لے سکتا ہے؟

ایران جنگ کے باعث پاکستان کو قطر سے ایل این جی کی سپلائی فی الحال معطل ہے اور حکام کے مطابق اگر صورتحال بہتر نہیں ہوتی تو اپریل کے وسط سے پاکستان میں ایل این جی کی شدید قلت ہو جائے گی۔ پاکستان میں فی الحال گیس کی دستیابی کی صورتحال کیا ہے اور کیا آگے چل کر پاکستان میں گیس کی کمیابی کا بحران جنم لے سکتا ہے؟

from BBC News اردو https://ift.tt/QgIyHcO

ایران جنگ کے تناظر میں اُبھرتے نئے عالمی نظام کی ایک جھلک، جہاں چند ممالک کو محض ’تفریح کے لیے‘ نشانہ بنایا جا سکتا ہے

عین ممکن ہے کہ امریکہ، اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری جنگ کو اُبھرتے ہوئے نئے عالمی نظام (ورلڈ آرڈر) کے تحت لڑی جانے والی ابتدائی بڑی جنگوں میں شمار کیا جائے۔ یعنی ایک ایسے نئے عالمی نظام کے تحت لڑی جانے والے جنگ جس میں وہ اصول اپنی اثر پزیری کھوتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں جو گذشتہ کئی دہائیوں سے بین الاقوامی رویوں کو منظم کرتے رہے ہیں۔

from BBC News اردو https://ift.tt/izVFlbg

’یہ جنگ اب ہمارے خون میں ہے‘: جنگی طیاروں کے شور سے خوفناک خاموشی تک، ایران میں زندگی کی ایک جھلک

بی بی سی نے تہران سے ایسی فوٹیج اور انٹرویوز حاصل کیے ہیں جو ایک ایسے شہر کا منظر پیش کرتے ہیں جہاں لوگوں کے اعصاب تناؤ کا شکار ہیں، لوگ ہر وقت اگلے دھماکے کے انتظار میں بے چین رہتے ہیں اور ریاستی سکیورٹی اداروں کے مسلسل خوف میں زندگی گزار رہے ہیں۔

from BBC News اردو https://ift.tt/zdMSjPR

عید کے پیغام میں افغان طالبان کے سپریم لیڈر نے پاکستان کا ذکر کیوں نہیں کیا؟

افغانستان میں برسرِ اقتدار افغان طالبان کے سربراہ ہبت اللہ اخونزادہ کا کہنا ہے کہ افغانستان تمام مسلم ممالک کے ساتھ اسلامی اخوت کی بنیاد پر مضبوط اور مثبت تعلقات کا خواہاں ہے۔ مگر اس بیان پر تنقید کیوں ہو رہی ہے؟

from BBC News اردو https://ift.tt/NsXHYyC

لندن ہیتھرو ایئرپورٹ پر لگا پوسٹر جس نے عثمان شاہ کی زندگی اجیرن کر دی

کہانی کا آغاز اس وقت ہوا جب لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ نے سید عثمان شاہ سے رابطہ کیا۔ وہ پوسٹر پر ان کی تصویر چھاپنا چاہتے تھے۔ عثمان بہت خوش تھے لیکن پھر ایک سوشل میڈیا پوسٹ نے سب بدل دیا

from BBC News اردو https://ift.tt/zo3mGqC

ایران کے نظریاتی اور سکیورٹی ڈھانچے کے معمار علی لاریجانی کی موت کیا معنی رکھتی ہے؟

لاریجانی فوجی کمانڈر نہیں تھے، لیکن ایران کی سٹریٹجک پالیسی سازی میں ان کا کردار مرکزی حیثیت رکھتا تھا۔ سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل میں بطور سیکریٹری وہ جنگ، سفارتکاری اور قومی سلامتی کے اہم فیصلوں کے کلیدی حیثیت کے حامل تھے۔

from BBC News اردو https://ift.tt/78WSAVt

باجوڑ میں افغانستان کا مبینہ حملہ: عید کے لیے گھر آنے والے چار بھائی مارٹر گولے سے ہلاک ’والدہ اتنا بڑا غم برداشت کرنے کے قابل نہیں‘

پاکستان کے وزیرِ اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے بھی ان چار شہریوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے اور اپنے ایک بیان میں الزام عائد کیا ہے کہ افغانستان میں طالبان حکومت پاکستان میں عام شہریوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔

from BBC News اردو https://ift.tt/TNLI2hr

کیا امریکہ کی ایران جنگ چین کو تائیوان پر حملے کا موقع دے سکتی ہے؟

امریکہ اور اسرائیل کی ایران کے ساتھ جنگ کے شروع ہوتے ہی سوشل میڈیا صارفین اور تجزیہ کاروں میں یہ بحث چھڑ گئی ہے کہ امریکی فوج کی توجہ ایران پر مرکوز ہونے کے باعث کیا چین اس موقع سے فائدہ اٹھا کر تائیوان پر حملہ کر سکتا ہے۔

from BBC News اردو https://ift.tt/RrgTjMx

’سرخ لکیر عبور‘: افغان طالبان کے پاکستان کے مختلف شہروں میں ڈرون حملے اسلام آباد کے لیے کیا معنی رکھتے ہیں؟

ماہرین کا کہنا ہے کہ افغان طالبان کی پاکستان کے شہروں میں کارروائی سے اندازہ ہوتا ہے کہ وہ ٹی ٹی پی سے متعلق پاکستان کی کوئی بات ماننے کو تیار نہیں ہیں اور پاکستان کے اندر مزید کارروائیاں بھی کر سکتے ہیں۔

from BBC News اردو https://ift.tt/VtfMXqR

طیاروں کی تباہی کے بڑھتے واقعات، انڈیا کا بڑی فوجی طاقت بننے کا خواب کیسے متاثر کر رہے ہیں؟

دفا‏عی ماہرین کا کہنا ہے کہ عسکری ضرورت کے مطابق اس وقت انڈین فضائیہ کے پاس کم سے کم 42 سکوارڈن جہاز ہونے چاہیئں۔ ایک سکوارڈن میں 18 سے 20 جہاز ہوتے ہیں۔ اس وقت انڈیا کے پاس صرف 29 سکواڈرن بچے ہیں۔ ان میں چھ سکواڈرن جیگور جہاز بھی شامل ہیں جو بہت پرانے ہو چکے ہیں اور ایک دو برس میں ریٹائر ہو جائیں گے۔ اس مرحلے پر اگر تیجس میں بھی کوئی دقت پیش آگئی تو فضائیہ کی مشکلیں بہت بڑھ جائیں گی۔

from BBC News اردو https://ift.tt/X5tPVoC

خارگ: ہرنوں کی آماجگاہ اور ’تیل کا سب سے بڑا ذخیرہ‘، ایرانی جزیرے پر امریکی حملے کے بعد قبضے کی بازگشت

ٹروتھ سوشل پر جاری اپنے پیغام میں صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ’میں نے جزیرے پر تیل کے بنیادی ڈھانچے کو ختم نہ کرنے کا انتخاب کیا ہے۔ تاہم، اگر ایران یا کسی اور نے آبنائے ہرمز سے بحری جہازوں کے آزاد اور محفوظ نقل و حمل میں مداخلت کرنے کی کوشش کی تو میں فوری طور پر اس فیصلے پر نظر ثانی کروں گا۔‘

from BBC News اردو https://ift.tt/EVlw63Y

کیا پاکستان اور افغانستان کے ایک دوسرے پر حملوں کے دوران چین کی ثالثی کی کوششیں کامیاب ہوں گی؟

کشیدگی میں کمی کے لیے چین دونوں ملکوں کے درمیان باقاعدہ ثالثی کی کوششیں کر رہا ہے۔ چینی وزارت خارجہ کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان ان دنوں کابل اور اسلام آباد کے درمیان متحرک دکھائے دیتے ہیں۔ تاہم دونوں فریقین کے ایک دوسرے پر حملوں میں کمی نہیں آئی ہے۔

from BBC News اردو https://ift.tt/1xBqduI

ٹیسٹ ٹیوبز اور ٹشو رولز میں چھپا کر دو ہزار ’ملکہ‘ چیونٹیوں کو سمگل کرنے کی کوشش

ژانگ کیکون نے تاحال اپنے اُوپر لگنے والے الزامات کا جواب نہیں دیا لیکن تفتیش کاروں نے عدالت میں بتایا کہ وہ چیونٹیوں کی سمگلنگ کے نیٹ ورک سے منسلک تھے، جو گذشتہ برس ختم ہو گیا تھا۔

from BBC News اردو https://ift.tt/HCMcYx4

صدام حسین اور خامنہ ای: کیا امریکہ نے ایران میں وہی غلطی دہرائی ہے؟

عراق کی اس جنگ کا سایہ آج ایران کے ساتھ جاری موجودہ تنازعے پر گہرا ہے۔ یہ وہ جنگ تھی جس نے عراق میں گہرے زخم چھوڑے اور ایک ایسے سلسلے کو جنم دیا جو کسی کے تصور میں بھی نہیں تھا۔

from BBC News اردو https://ift.tt/GK4M3hP

خارگ: ہرنوں کی آماجگاہ اور ’تیل کا سب سے بڑا ذخیرہ‘: ایرانی جزیرے پر امریکی حملے کے بعد قبضے کی بازگشت

ٹروتھ سوشل پر جاری اپنے پیغام میں صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ 'میں نے جزیرے پر تیل کے بنیادی ڈھانچے کو ختم نہ کرنے کا انتخاب کیا ہے۔ تاہم، اگر ایران یا کسی اور نے آبنائے ہرمز سے بحری جہازوں کے آزاد اور محفوظ نقل و حمل میں مداخلت کرنے کی کوشش کی تو میں فوری طور پر اس فیصلے پر نظر ثانی کروں گا۔'

from BBC News اردو https://ift.tt/gLs9nde

فوج کا احتساب اور جرنیلوں کی برطرفیاں: لاکھوں اہلکاروں کو سزائیں دینے کے باوجود صدر شی کی بدعنوانی کے خلاف مہم کیوں جاری ہے؟

ناقدین کا کہنا ہے کہ شی کی تطہیری مہم فوج پر مکمل کنٹرول اور غیر مشروط وفاداری حاصل کرنے کی بے رحمانہ کوشش کو ظاہر کرتی ہے۔

from BBC News اردو https://ift.tt/XsQAq6u

’آپ ایک سر کاٹیں تو دوسرا پیدا ہو جاتا ہے‘: ایران کے حکمران اقتدار پر اپنی گرفت کیسے مضبوط رکھے ہوئے ہیں؟

ماہرین کا کہنا ہے کہ ایران نے برسوں میں ایسا مضبوط نظام بنایا، جو آسانی سے گرنے والا نہیں۔ اس کے اندر طاقت کی تقسیم اور اداروں کا ڈھانچہ اس طرح بنایا گیا کہ کوئی بیرونی دباؤ یا اندرونی بغاوت فوراً اسے ہلا نہیں سکتی۔

from BBC News اردو https://ift.tt/8BlHWG2

جیفری ایپسٹین کے دو ساتھی، جنھیں آج بھی ان کی دولت اور رازوں پر کنٹرول حاصل ہے

کان اور ایپسٹین کے لیے طویل عرصے سے خدمات انجام دینے والے وکیل ڈیرن انڈائیک ایپسٹین کی جائیداد کے واحد منتظم ہیں، جو ان کی تمام دولت اور املاک پر اختیار رکھتے ہیں۔

from BBC News اردو https://ift.tt/IhSErjV

لنزے گراہم کی جنگ میں شامل نہ ہونے پر ’ریاض کو دھمکی‘: سعودی عرب امریکی و اسرائیلی فوجی کارروائی کا حصہ بننے سے کیوں گریز کر رہا ہے؟

متنازع بیانات کے لیے مشہور امریکی سینیٹر لنزے گراہم نے مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے تناظر میں سعودی عرب پر سخت تنقید کرتے ہوئے سوال کیا ہے کہ اگر ریاض ایران کے خلاف جنگ میں عملی طور پر شریک ہونے کے لیے تیار نہیں تو پھر امریکہ کو اس کے ساتھ دفاعی معاہدہ کیوں کرنا چاہیے؟

from BBC News اردو https://ift.tt/GaOnTlo

وینزویلا کی بدنام زمانہ جیل کے قیدی جو میلے کپڑوں اور چاکلیٹ کے پیکٹ کے ذریعے گھر والوں سے رابطہ کرتے

ایل ہیلیکویڈ کو 1950 کی دہائی میں ایک لگژری شاپنگ سینٹر کے طور پر تعمیر کیا گیا تھا لیکن یہ کبھی مکمل نہ ہو سکا اور بعد میں وینیزویلا کی خفیہ ایجنسیوں نے اسے اپنے قبضے میں لے لیا۔

from BBC News اردو https://ift.tt/OMsXv9k

’یہ امریکی ٹوماہاک میزائل تھا‘: ایران میں سکول کے قریب حملے کی ویڈیو کا جائزہ کیا ظاہر کرتا ہے؟

ماہرین کی طرف سے ایک ویڈیو کے جائزے سے معلوم ہوا ہے کہ جنوبی ایران میں پرائمری سکول کے قریب ایک فوجی اڈے پر امریکی ٹوماہاک میزائل کا حملہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں ایرانی حکام کے مطابق 110 بچوں سمیت 168 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

from BBC News اردو https://ift.tt/EbzcIUo

ملک بھر میں تعلیمی ادارے بند: ایران جنگ کے تناظر میں پاکستانی حکومت کیا اقدامات کر رہی ہے؟

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ آئندہ آنے والے دنوں میں تیل کی قیمتیں دوبارہ بڑھیں گی کیونکہ ان میں اضافہ ناگزیر نظر آتا ہے، تاہم حکومت کی کوشش ہو گی کہ تیل کی قیمتوں میں آئندہ اضافے کا بوجھ عوام پر نہ پڑے۔ اور اس مقصد کے لیے کوششیں دن رات جاری ہیں۔

from BBC News اردو https://ift.tt/ynsJhIR

محکمہ موسمیات کی بارش اور تیز ہواؤں کی پیش گوئی: کیا ایرانی فضا میں موجود ’خطرناک زہریلے مادے‘ پاکستان میں داخل ہو سکتے ہیں؟

جہاں پاکستان میں خشک موسم کے بعد بارشوں کی پیش گوئی خوش آئند تصور کی جا رہی ہے، وہیں محکمہ موسمیات نے اپنی ایڈوائزری میں خبردار کیا ہے کہ ایران میں جاری حالات کے باعث مغرب سے آنے والی ہواؤں کے ساتھ آلودگی کے ذرات پاکستان میں پھیل سکتے ہیں۔

from BBC News اردو https://ift.tt/lYAMqgH

بحرین میں ایرانی حملوں کی ویڈیوز پھیلانے کے الزام میں گرفتار پانچ پاکستانیوں کو ’سخت سزاؤں‘ کا سامنا

ایک بیان میں بحرینی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ملزمان نے 'ایرانی جارحیت' کی فلم بندی کی اور اسے شیئر کر کے ’دشمنی کے اقدام سے ہمدردی ظاہر کی اور اسے بڑھا چڑھا کر پیش کیا جس نے سلامتی نے امن و امان کو نقصان پہنچایا۔‘

from BBC News اردو https://ift.tt/Alukj9T

آیت اللہ خامنہ ای کی ہلاکت کے بعد پرتشدد واقعات میں مرنے والے کون تھے؟: ’کال آئی کزن زخمی ہے، ہسپتال پہنچا تو بھائی اور کزن دونوں مر چکے تھے‘

یکم مارچ کی علی الصبح ایران کی جانب سے آیت اللہ خامنہ ای کے قتل کی تصدیق کے بعد پاکستان کے مختلف شہروں اور پاکستان کے زیر انتظام خطے گلگت بلتستان میں بڑے پیمانے پر احتجاجی جلسوں اور مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوا تھا۔

from BBC News اردو https://ift.tt/sgET8jm

اسلام آباد میں عورت مارچ کے زیرِ حراست شرکا کی رہائی: ’20 قیدیوں کی گنجائش والے حوالات میں 80 افراد کو رکھا گیا‘

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کی پولیس نے اُن 26 خواتین کو شخصی ضمانت پر رہا کر دیا ہے جنھیں گذشتہ روز نیشنل پریس کلب کے سامنے عورت مارچ کے دوران دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا تھا۔

from BBC News اردو https://ift.tt/ikgz09p

’گھر پیسے بھیجنا اور گزارا کرنا مشکل ہو گیا ہے‘: خلیجی ممالک میں پاکستانی مزدور بھی ایران، اسرائیل اور امریکہ کی جنگ سے متاثر

گذشتہ ہفتے امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملے اور تہران کی جوابی کارروائیوں کے باعث مشرقِ وسطیٰ میں پیدا ہونے والی غیر یقینی کی صورتحال نے خلیجی ممالک میں کام کرنے والے ہزاروں تارکینِ وطن کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔

from BBC News اردو https://ift.tt/9MytON1

وہ بیماری جس سے متاثرہ خاتون کا قد تقریباً ایک فٹ کم ہو گیا

’ریئر ڈیزیز ڈے‘ کے موقع پر انھوں نے اپنی بیماری ’گرینولومیٹس ہیپاٹائٹس‘ کا تجربہ شیئر کیا تاکہ جگر کی بیماریوں اور ان کے اثرات کے بارے میں آگاہی دی جا سکے۔

from BBC News اردو https://ift.tt/1TiMmql

’اسرائیل سے زیادہ خلیجی ممالک پر میزائل حملے‘: حالیہ جنگ میں ایران کی دفاعی صلاحیت اور حکمت عملی میں کیا تبدیلی آئی؟

ایران کی دفاعی صلاحتیوں میں بیلسٹک، کروز اور ہائپر سونک میزائل شامل ہیں اور اس کے پاس ڈرونز بھی ہیں مگر بظاہر اس نے اسرائیل اور خلیجی ممالک کے خلاف حملوں کی حکمت عملی تبدیل کی۔

from BBC News اردو https://ift.tt/bR0QHDq

امریکہ اور اسرائیل کی ایران کے خلاف جنگ کی قانونی حیثیت کیا ہے؟

28 فروری کو امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر بمباری شروع ہونے کے فوراً بعد صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تہران پر جوہری ہتھیار بنانے کا الزام لگایا، جو ان کے مطابق امریکی اتحادیوں کے لیے خطرہ ہیں اور ’جلد ہی امریکی سرزمین تک پہنچ سکتے ہیں۔‘

from BBC News اردو https://ift.tt/WbnXOyp

سندھ کی خواتین فائر فائٹرز: ’ایمرجنسی میں جنس نہیں، صرف ذمہ داری دیکھی جاتی ہے‘

ماضی میں آگ بجھانا، تباہ شدہ عمارتوں میں جانا اور ہنگامی حالات میں لوگوں کو بچانا صرف مردوں کی ذمہ داری تصور کیا جاتا تھا۔ مگر اب یہ تصور آہستہ آہستہ بدل رہا ہے اور کراچی میں یہ ذمہ داری خواتین نے بھی اٹھا لی ہے۔

from BBC News اردو https://ift.tt/oGhYM6L

ایران کو جواب دیں یا تحمل سے کام لیں: خلیجی ممالک کے سامنے مشکل سوال

خلیجی ممالک کے سامنے ایک مشکل سوال یہ ہے کہ وہ جوابی حملے کریں یا تحمل سے کام لیں کیونکہ ایران کے خلاف جوابی کارروائی ان کے عوام میں یہ تاثر پیدا کر سکتی ہے کہ وہ اسرائیل کے ساتھ مل کر لڑرہے ہیں۔

from BBC News اردو https://ift.tt/UXwelhM

سندھ کی خواتین فائر فائٹرز: ’ایمرجنسی میں جنس نہیں، صرف ذمہ داری دیکھی جاتی ہے‘

ماضی میں آگ بجھانا، تباہ شدہ عمارتوں میں جانا اور ہنگامی حالات میں لوگوں کو بچانا صرف مردوں کی ذمہ داری تصور کیا جاتا تھا۔ مگر اب یہ تصور آہستہ آہستہ بدل رہا ہے اور کراچی میں یہ ذمہ داری خواتین نے بھی اٹھا لی ہے۔

from BBC News اردو https://ift.tt/iBTWly0

خلیجی ممالک پر ایرانی حملوں کے دوران لوگوں نے کیا دیکھا: ’خود کو خطرے سے دور سمجھتے تھے، سوچا نہیں تھا یہ دن دیکھنا پڑے گا‘

بی بی سی نے دبئی، دوحہ، ابو ظہبی، کویت، بحرین میں رہنے والے پاکستانیوں اور انڈین شہریوں سے بات کرکے وہاں کے حالات جاننے کی کوشش کی ہے۔

from BBC News اردو https://ift.tt/r6DjY3u

’ارب پتی شخص کی آیا‘ کی پُرتعیش زندگی: ’فرانس سے فراری لینے کے لیے مجھے راتوں رات اپنا بیگ تیار کرنا پڑا‘

'آپ نے وہ کہاوت تو سُنی ہو گی کہ ایک دن میں سب کے پاس کام کرنے کے لیے ایک جتنا وقت ہوتا ہے، یعنی 24 گھنٹے۔ مگر یہ جھوٹ ہے!'

from BBC News اردو https://ift.tt/ExJiFP9

’بچے رات کو سو نہیں سکتے، ہر طرف خوف ہے‘: پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان جھڑپوں کے دوران سرحدی علاقوں میں کیا صورتحال ہے؟

واضح رہے کہ 26 فروری 2026 کو افغانستان کی طالبان حکومت نے فضائی حملوں کے جواب میں پاکستان کے سرحدی علاقوں پر حملے شروع کرنے کے بعد متعدد چوکیوں پر قبصہ کرنے کا دعویٰ کیا تھا، جس کے بعد سے دونوں اطراف میں شدید جھڑپیں جاری ہیں اور طالبان کا کہنا ہے کہ پاکستانی فضائیہ نے ملک پر مزید حملے بھی کیے ہیں۔

from BBC News اردو https://ift.tt/mgWFEjk

’سٹارز کے ناتواں کندھے ورلڈ کپ کا بوجھ نہیں اٹھا سکتے‘

مسلسل تیسرا آئی سی سی ایونٹ ہے کہ ٹورنامنٹ سے عین پہلے کچھ بُھولے بِسرے سٹارز ’کم بیک‘ کرتے ہیں۔ یہ سٹارز عموماً وہ کھلاڑی ہوتے ہیں جو کسی سابقہ ورلڈ کپ میں کہیں کوئی فاتحانہ کردار نبھا چکے ہوتے ہیں۔

from BBC News اردو https://ift.tt/Xqmsb6U

آیت اللہ خامنہ ای: ایران کے رہبرِ اعلیٰ کی ہلاکت کا مسلم دنیا پر کیا اثر پڑ سکتا ہے؟

امریکی اور اسرائیلی حملوں میں ایران کے رہبرِ اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ کی ہلاکت کے بعد ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی جانب سے جاری کیے جانے والے ایک پیغام میں کہا گیا کہ ’اس عظیم جرم کا جواب دیا جائے گا‘ اور ’ہم اپنی پوری طاقت اور عزم کے ساتھ، ملت اسلامیہ اور دنیا کے آزاد عوام کی حمایت سے، اس عظیم جرم کے مرتکب افراد کو پچھتاوے پر مجبور کر دیں گے۔‘

from BBC News اردو https://ift.tt/pFDGhVL

پاکستان کے کابل، قندھار پر فضائی حملے: کیا ان حملوں سے پاکستان اپنے مقاصد حاصل کر پائے گا یا پھر حقیقی جنگ کا خطرہ بڑھے گا؟

پاکستان کی طرف سے فضائی حملوں کا دائرہ بڑھا کر کابل اور قندھار تک لے کر جانے کی حکومت عملی دونوں ممالک کے درمیان حالیہ کشیدگی پر کس طرح اثرانداز ہو سکتی ہے؟ کیا پاکستان اس طرح اپنے مقاصد حاصل کرنے میں کامیاب ہو سکتا ہے یا پھر اس سے کشیدگی میں مزید اضافے کا خدشہ ہے؟

from BBC News اردو https://ift.tt/Dq7IAu4

فضائی حملے، چوکیوں پر قبضے اور جہاز گرانے کے دعوے: افغانستان اور پاکستان کے درمیان گذشتہ دو روز کی جھڑپوں کے دوران کیا ہوا؟

پاکستان اور افغانستان میں طالبان حکومت کی فورسز کے درمیان جھڑپیں جمعرات کی رات شروع ہوئی تھیں اور دونوں ممالک کے سرحدی علاقوں میں تاحال کشیدگی پائی جا رہی ہے۔

from BBC News اردو https://ift.tt/Zma1xnf

ہاروت اور ماروت: بابل میں اُتارے گئے فرشتوں کا قصہ قرآن، بائبل اور یہودی روایات میں

بغداد سے تقریباً 88 کلومیٹر جنوب میں واقع یہ وہ مقام ہے جہاں، مسلمانوں کی مقدس کتاب قرآن کے مطابق، ہاروت اور ماروت نامی دو فرشتوں کو آزمائش کی غرض سے اُتارا گیا تھا۔

from BBC News اردو https://ift.tt/Som9tvc